طرزِ فکر کے دو زاویے

الف نظامی

لائبریرین
ہر انسان کو طرزِ فکر کے دو زاویے حاصل ہیں۔ ایک زاویہ بحیثیت اہلِ معاملہ اور دوسرا زاویہ بحیثیت غیر جانبدار۔ جب انسان بحیثیت غیر جانبدار تجسس کرتا ہے تو اس پر حقائق منکشف ہو جاتے ہیں۔ تجسس کی یہ صلاحیت ہر فرد کو ودیعت کی گئی ہے تا کہ دنیا کا کوئی طبقہ معاملات کی تفہیم اور صحیح فیصلوں سے محروم نہ رہ جائے۔
( لوح و قلم از قلندر بابا اولیاء، صفحہ 17 )
 
جاسمن

لائبریرین
واقعی تصویر کے کئی رخ ہوتے ہیں اور ہم تصویر کو اپنے رخ سے دیکھنے کے عادی ہیں۔
اللہ بصیرت کی نظر دے۔ آمین!
 
سر، ائینہ میرا عکس ہے ، پسِ آئینہ کچھ اور ہے۔
ہمارے معاشرے میں اکثریت ہر معاملے پر اپنی سوچ کا رنگ چڑھا کر اسے پیش کرتی ہے۔
جب تک غیر جانبدار نہ بنیں اصل حالات سے بےخبر ہی رہیں گے۔
 
ہر انسان کو طرزِ فکر کے دو زاویے حاصل ہیں۔ ایک زاویہ بحیثیت اہلِ معاملہ اور دوسرا زاویہ بحیثیت غیر جانبدار۔ جب انسان بحیثیت غیر جانبدار تجسس کرتا ہے تو اس پر حقائق منکشف ہو جاتے ہیں۔ تجسس کی یہ صلاحیت ہر فرد کو ودیعت کی گئی ہے تا کہ دنیا کا کوئی طبقہ معاملات کی تفہیم اور صحیح فیصلوں سے محروم نہ رہ جائے۔
( لوح و قلم از قلندر بابا اولیاء، صفحہ 17 )
کیا اس کا اطلاق عقائد پر بھی ہوتا ہے؟
 
سیما علی

لائبریرین
سر، ائینہ میرا عکس ہے ، پسِ آئینہ کچھ اور ہے۔
ہمارے معاشرے میں اکثریت ہر معاملے پر اپنی سوچ کا رنگ چڑھا کر اسے پیش کرتی ہے۔
جب تک غیر جانبدار نہ بنیں اصل حالات سے بےخبر ہی رہیں گے۔
کہاں ہیں؟
@ام عبد الوھاب
 
کیا اس کا اطلاق عقائد پر بھی ہوتا ہے؟
میرا خیال ہے کہ اس کا اطلاق زندگی کےہر شعبے میں انفرادی طور پر بھی کرنا چاہیے اور اجتماعی طور پر بھی ۔
عقیدہ صرف مذہب میں نہیں ہوتا بلکہ یہ قومی، ملکی،علاقائی اور گھریلو ہر سطح پر موجود ہوتا ہے۔یعنی کوئی بندہ یہ یقین کرلیتا ہے کہ میرے اجداد سب سے اچھےتھے یا میری ذات یا برادری سب سے بہتر صفات کی مالک ہے۔ یا میرے علاقے کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں یا میرا ملک دوسرے ممالک میں امتیازی حییثیت رکھتا ہے یا میری قوم دوسری قوموں سے برتر ہے وغیر وغیرہ۔ یہ سب اہلِ معاملہ کے طرزِ فکر کا زاویہ ہے۔ غیر جانبدار زاویہ نظر کیا ہے بیشتر لوگ اسے تعصب کی عینک لگا کر دیکھتے ہیں۔
 
Top