جی یاز بھائی ، مجھے اندازہ تھا ۔ اونچی عمارات کا اتنے قریب سے فوٹو لینا مشکل ہوتا ہے۔وائڈ اینگل لینس نہ ہو تو لامحالہ زمین پر بیٹھنا پڑجاتا ہے۔یہ گرجا گھر یونیسکو کے عالمی ورثہ میں شامل ہے۔
یاز بھائی ، کیمرا شاید کچھ ترچھا ہوگیا یہ شاٹ لیتے وقت۔ چنانچہ گرجا گھر صوفے پر دراز سا نظر آرہا ہے۔![]()
بالکل درست کہا ۔ اردو میں ایسی ہر عمارت کو گرجا یا کلیسا کہہ کر ہی کام چلا لیا جاتا ہے ۔ ویسے monastery کے لیے عیسائی خانقاہ کے الفاظ استعمال کیے جاتےہیں۔کافی سردی کے باوجود رات کو چہل قدمی کے لئے نکلے تو دریائے ایبرو کے کنارے سے کافی دور ایک جگمگاتا چرچ دکھائی دیا۔
نیٹ پہ سرچ کیا تو علم ہوا کہ اس کا نام Basilica of Our Lady of the Pillar ہے اور اپنی نوعیت کے بڑے گرجاگھروں میں سے ایک ہے۔
ویسے church, chapel, cathedral, basilica, parish, abbey, oratory, convent وغیرہ کے لئے اردو میں فقط گرجا گھر کی اصطلاح سے ہی کام چلا لیا جاتا ہے، شاید اسی وجہ سے ان سب کے فرق کا ہمیں کبھی پتا نہ چلا۔
بیشک ! ہر مذہب کی مقدس شخصیات اور عبادت گاہیں سب لوگوں کے لیے قابلِ صد احترام اور مقدس ہیں ۔ اسلام میں کسی دوسرے مذہب کی کتب ، شخصیات ، عبادت گاہوں اور دیگر شعائر کو برا کہنے سے سخت منع کیا گیا ہے۔ ان کی تقدیس لازم ہے۔ مگر افسوس کہ بحیثیت قوم ہم اس تعلیم سے بے خبر ہیں۔بالآخر اس بیسیلیکا کے اندر ہی پہنچ گئے۔ سردی، روشنی، آرکیٹیکچر، تقدس کا خاصا شاندار امتزاج محسوس ہوا۔
(اور اگر جان کی امان پا سکیں تو) ہم یہ بھی کہنا چاہیں گے کہ سب مذہبی عمارتیں ہمیں ایک جیسی مقدس لگتی ہیں۔ کیا مسجد، کیا مندر، کیا گرجا اور کیا پگوڈا۔ بقول ندا فاضلی
گرجا میں، مندروں میں، اذانوں میں بٹ گیا
ہوتے ہی صبح، آدمی خانوں میں بٹ گیا
شاید اسی کے لئے آشرم بھی ایک مناسب لفظ ہے اور ہندستانی اردو میں کافی حد تک مستعمل بھی (رہا) ہے۔ویسے monastery کے لیے عیسائی خانقاہ کے الفاظ استعمال کیے جاتےہیں۔
Paella یعنی پائے یا امریکہ میں بھی عام ملتا ہے۔ یہاں بھی عموماً سی فوڈ سے ہی بناتے ہیں۔کسی نے بتایا کہ سپین کی مشہور ترین ڈش ہے۔ نام payla ہے اور اس کو پایلا یا پایا بولا جاتا ہے۔
شدید متفق! مجھ سے بھی کبھی نہیں نگلی گئی یہ ٹیڑھی کھیر۔بڑی مشکل سے ہی تھوڑی سی کھا پائے۔ نہ کھانے پہ دو چار ہزار جرمانہ دینا ہوتا تو ہم بخوشی جرمانہ ادا کر دیتے۔
بہترین!!!! کسی شہر کےسفرنامے میں اسی قسم کی تصویریں وہاں کی فضا کی زیادہ بہتر عکاسی کرتی ہیں۔ 👍
آشرم کا لفظ ہندو سادھوؤں اور سنتوں کی رہائش کے لیے استعمال ہوتا ہے عموماً۔شاید اسی کے لئے آشرم بھی ایک مناسب لفظ ہے اور ہندستانی اردو میں کافی حد تک مستعمل بھی (رہا) ہے۔
perspective correctionظہیر بھائی! اس کے بغیر اس کو ایک فریم میں لانا ممکن نہ تھا، خصوصاََ اس جگہ سے جہاں بس کا سٹاپ تھا۔