سیما علی
لائبریرین
یہ بالکل درست ہے ہم نے اتنا کچھ سیکھا ہے محفل سے جو کوئی تعلیمی ادارہ نہیں سکھاسکتا ہےہم ہر دونوں پہلوؤں سے سیکھتے ہی ہیں اور واقعتاََ محفل نے جتنا کچھ سکھایا ہے اتنا کوئی تعلیمی ادارہ بھی نہیں سکھا پایا۔
ابھی تو شاید بیس فیصد بھی بیان نہ ہو پایا ہو۔۔۔۔ کیونکہ اراکین اتنے زیادہ ہیں سمجھ نہیں آتی کیا رہ گیا، کیا تحریر ہو گیا۔ اور پھر ہر ایک کے دو پہلو ہیں۔۔۔۔ دوسرے پہلوؤں سے اس سے گہرا اور عملی طور پر بھی زیادہ سیکھا مگر یہاں صرف مثبت پہلوؤں کا ذکر ہے!
اور سچ کہا آپ نے ہم نے ہر ایک سے کچھ نہ کچھ سیکھا ہےکسی سے اخلاق و رواداری کسی سے علم و دانش کسی سے درگزر کرکے آگے بڑھ جانا کسی سے ہاتھ پکڑ کے کیسے سکھاتے ہیں اور اسطرح کے اسکو احساس بھی نہ ہو کہ اسکو یہ نہیں آتا ۔۔کسی سے مثبت رہنا
ہم تو ان قابل ترین لوگوں کو محفل کے نورتن کہتے ہیں ۔
غرض ہر فرد ایسا ہے اس گراں قدر محفل کا جو ایک دوسرے کی عزت کرنا جانتا ہے اور ایک دوسرے کوسکھاتے ہوئے خوش ہوتا ہے ۔سب سے بڑی بات ہمیں ایک گھر اور ایک خاندان کی طرح محسوس ہوتا ہے
یہ اس زمانے میں یہ ایک معجزے سے کم نہیں۔اس دکھاوےکی دنیا میں ایسے جیئنویئن لوگ موجود ہیں ۔
سلامت رہیں یہ لوگ ۔آمین