مسائل آپ کے مشورہ ہمارا

شمشاد

لائبریرین
آج سے یہ نیا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، آپ کو کوئی بھی مسئلہ ہو، کسی قسم کی پریشانی ہو یا نہ بھی ہو تو خط لکھ کر ہم سے قیمتی مشورہ طلب کریں۔ فی الحال مشورہ فیس کچھ نہیں ہے۔

ہاں تو پروگرام شروع کرتے ہیں، میرے ساتھ پروگرام میں اور بھی اراکین شامل ہوں گے، ہاں تو پہلا خط ہے مس زریں کا جو لاہور سے آیا ہے لکھتی ہیں " میرا نام تو زریں ہے لیکن پیار سے سب مجھے بِلی بلاتے ہیں۔ گھر پر۔ کالج میں مجھے سب زریں کے نام سے ہی جانتے ہیں/تھے۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ گزشتہ اتوار کو میری چند سہلیاں مجھ سے ملنے آئیں، انہیں گھر تک آنے میں تھوڑی دقت کا سامنا کرنا پڑا حالانکہ میں نے بڑی تفصیل سے سمجھایا تھا کہ سٹیشن سے 22 نمبر کی ویگن پکڑیں اور گیارویں سٹاپ پر اتر کر تاجا پان والا کی دکان سے دائیں ہاتھ مڑ جائیں، اگلی گلی سے دو گلیاں چھوڑ کر تیسری گلی میں الٹے ہاتھ پھر ایک گلی چھوڑ کر سیدھے ہاتھ۔ وہاں گوگا دودھ والے کی دکان سے پھر الٹے ہاتھ مڑ جائیں، جہاں گلی ختم ہو اس سے پہلے تیسرا مکان ہمارا ہے۔ تو ہوا یہ کہ وہ گوگا دودھ والے کی دکان تک تو پہنچ گئیں۔ وہاں کچھ بچے کھیل رہے تھے جن میں میرا چھوٹا بھائی بھی شامل تھا۔ میری سہلیوں نے ان سے میرے متعلق پوچھا تو میرا بھائی جلدی سے بولا تو آپ نے بلی کے گھر جانا ہے۔ اور وہ انہیں گھر لے آیا۔ یہاں تک تو ٹھیک رہا لیکن اگلے دن کالج میں میں بلی کے نام سے مشہور ہو گئی ہوں۔ اب کوئی بھی مجھے زریں کے نام سے نہیں پکارتا۔ کوئی ایسا طریقہ بتائیں کہ میری تمام سہلیاں مجھے بلی کی بجائے پھر سے زریں کے نام سے پکارنے لگیں۔

جواب) بلی میرا مطلب ہے مس زریں آپ کا مسئلہ اتنا الجھا ہوا تو نہیں ہے۔ اس کے چند ایک حل ہیں جو میں پیش کرتا ہوں۔

آپ کالج بدل لیں۔
کالج بدلنے سے آپ کی تمام سہلیاں بھی بدل جائیں گی۔
نئی سہلیاں جب آپ کو ملنے آئیں تو اپنے بھائی کو کمرے میں بند کر کے رکھیں اور اُسے گلی میں بالکل بھی کھیلنے نہ دیں۔
جب سہلیاں گھر پہنچ جائیں تو ان کو پہلے ہی بتا دیں کہ میرا نام بلی تو نہیں ہے۔

امید ہے آپ کو ہمارا مشورہ پسند آیا ہو گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ دوسرا خط، یہ تو بہت مختصر سا ہے۔ یہ اکمل عرف اکی نے لکھا ہے۔ اکی لکھتے ہیں کہ ان کی بیوی کے پاس جتنے بھی کپڑے ہیں وہ سب کے سب ان کی محلے والیوں نے مختلف تقریبات میں دیکھ رکھے ہیں۔ اب وہ بضد ہیں کہ میں انہیں نئے کپڑے بنوا کر دوں جس کے لیے مجھے ڈھیر سارے روپوں کی ضرورت ہے۔

جواب ) اکی صاحب آپ ایسا کریں کہ کپڑے بدلنے کی بجائے محلہ بدل لیں۔ اس طرح آپ سستے میں چھوٹ جائیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
توبہ توبہ کریں، ہم یہاں لوگوں کے مسئلے حل کر رہے ہیں اور یہ کہہ رہی ہیں کہ کھیلنا کیسے ہے۔

اب کسی کا خط آئے تو اس کا حل بھی بتائیں۔ آج کی ڈاک تو آ چکی، اگلی ڈاک تو اب کل ہی آئے گی۔ اگر کوئی کوریئر سے خط آ گیا تو الگ بات ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
ہاں تو پہلا خط ہے مس زریں کا جو لاہور سے آیا ہے لکھتی ہیں " میرا نام تو زریں ہے لیکن پیار سے سب مجھے بِلی بلاتے ہیں۔ گھر پر۔ کالج میں مجھے سب زریں کے نام سے ہی جانتے ہیں/تھے۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ گزشتہ اتوار کو میری چند سہلیاں مجھ سے ملنے آئیں، انہیں گھر تک آنے میں تھوڑی دقت کا سامنا کرنا پڑا حالانکہ میں نے بڑی تفصیل سے سمجھایا تھا کہ سٹیشن سے 22 نمبر کی ویگن پکڑیں اور گیارویں سٹاپ پر اتر کر تاجا پان والا کی دکان سے دائیں ہاتھ مڑ جائیں، اگلی گلی سے دو گلیاں چھوڑ کر تیسری گلی میں الٹے ہاتھ پھر ایک گلی چھوڑ کر سیدھے ہاتھ۔ وہاں گوگا دودھ والے کی دکان سے پھر الٹے ہاتھ مڑ جائیں، جہاں گلی ختم ہو اس سے پہلے تیسرا مکان ہمارا ہے۔ تو ہوا یہ کہ وہ گوگا دودھ والے کی دکان تک تو پہنچ گئیں۔ وہاں کچھ بچے کھیل رہے تھے جن میں میرا چھوٹا بھائی بھی شامل تھا۔ میری سہلیوں نے ان سے میرے متعلق پوچھا تو میرا بھائی جلدی سے بولا تو آپ نے بلی کے گھر جانا ہے۔ اور وہ انہیں گھر لے آیا۔ یہاں تک تو ٹھیک رہا لیکن اگلے دن کالج میں میں بلی کے نام سے مشہور ہو گئی ہوں۔ اب کوئی بھی مجھے زریں کے نام سے نہیں پکارتا۔ کوئی ایسا طریقہ بتائیں کہ میری تمام سہلیاں مجھے بلی کی بجائے پھر سے زریں کے نام سے پکارنے لگیں۔
میں شمشاد بھائی کی معاونت کے لیئے آیا ہوں ۔ جیسا کہ شمشاد بھائی نے دیگر اراکینِ محفل کا ذکر کیا ۔
ایک حل میرے پاس بھی ہے ۔

اگلے اتوار کو پھر آپ اپنی ان چند سہلیاں کو بلوائیں ۔ بے شک انہیں پھر گھر تک آنے میں تھوڑی دقت کا سامنا کرنا پڑے ۔ انہیں اسی طرح سمجھائیں کہ اسٹیشن سے 22 نمبر کی ویگن پکڑیں اور گیارویں سٹاپ پر اتر کر تاجا پان والا کی دکان سے دائیں ہاتھ مڑ جائیں، اگلی گلی سے دو گلیاں چھوڑ کر تیسری گلی میں الٹے ہاتھ پھر ایک گلی چھوڑ کر سیدھے ہاتھ۔ وہاں گوگا دودھ والے کی دکان سے پھر الٹے ہاتھ مڑ جائیں، جہاں گلی ختم ہو اس سے پہلے تیسرا مکان ہمارا ہے۔ تو ہوگا یہ کہ وہ گوگا دودھ والے کی دکان تک تو پہنچ جائیں گی۔ وہاں کچھ بچے کھیل رہے ہونگے ۔ جن میں آپ کا چھوٹا بھائی بھی شامل ہوگا ۔ آپ کی سہلیاں ان سے آپ کے متعلق پوچھیں گی تو آپ کا بھائی جلدی سے بولے گا تو آپ نے " زریں " کے گھر جانا ہے۔ اور وہ انہیں گھر لے آئے گا ۔ پھر کوئی بھی آپ کو بلی کے نام سے نہیں پکارے گا ۔ ;)
 

شمشاد

لائبریرین
خواتین و حضرات اس پروگرام میں جیسا کہ آپ دیکھ رہے ہیں جناب ظفری صاحب نے بھی شرکت فرمائی ہے۔ ظفری صاحب کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ مجھے ویسے بھی امریکی امداد کی بہت ضرورت تھی۔
 

damsel

معطل
اچھا یہ مراسلہ ہمیں ابھی ابھی موصول ہوا ہے۔ یہ ہم کو ساجدہ عرف پھینی نے لکھا ہے ان کا مسئلہ تھوڑا گھمبیر ہے

ان کا کہنا ہے کہ یہ جب سوتی ہیں تو ان کا منہ کھل جاتا ہے اور آنکھیں ادھ کھلی رہ جاتی ہیں البتہ کان پوری طرح بند ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کو خواب میں گانے گانے کی بھی عادت ہے وہ بھی عارف لوہار کے۔اب وہ بی اے کرنے کے لیے اپنے گاوں سے وڈے شہر تشریف لائی ہیں اور گرلز ہاسٹل مین قیام پذیر ہیں لیکن مجال ہے جو وہ ایک رات بھی سوئی ہوں اور ایک دن بھی کالج گئی ہوں کیونکہ شہری لڑکیوں کے ڈر سے وہ ساری ساری رات بیٹھی رضیہ بٹ کے ناول پڑھتی ہیں اور جیسے ہی وہ کالج جاتی ہیں یہ منہ کھول کے اور ادھ کھلی آنکھوں سے سو جاتی ہیں اور عارف لوہار کو وقتآ فوقتآ خراجِ تحسین پیش کرتی ہیں

ساجدہ بی بی آپ کا مسئلہ ہم نے پڑھا۔دیکھیں ہمارے خیال سے تو اس کے دو تین حل ہیں آپ کو جو مناسب اور قابل؟ عمل لگے وہ آپ اپنا لیں۔

سب سے پہلے تو آپ برٹنی اسپیئرز کے دو تین گانے رٹ لیں کیونکہ عارف لوہار سن کر کوئی آپ کی قدر نہیں کرے گا البتہ اگر انگریزی کا ایک گانا بھی آپ نے نیند مین بڑ بڑا لیا آپ کی کالج مین بڑی ٹور ہوجائے گی۔ اور لوگ باقی غلطیوں سے چشم پوشی اختیار کر لیں گے۔ اس کو کہتے ہیں انگریزی کا جادو جو سر چڑھ کے بولتا ہے

دوسرا حل یہ ہوسکتا ہے کہ آپ گوند منہ میں رکھ کی سویا کریں جب کہ منہ کو گرمیوں میں دوپٹے سے اور سردیوں میں لحاف سے لپیٹ کر سویا کریں تاکہ لوگ نہ صرف صوتی اثرات سے بلکہ خوفناک مناظر سے بھی محفوظ رہیں۔

تیسرا حل اپنی روم میٹ کو دو چار جوڑے اور کانٹے کلپ دے کر اپنے ساتھ ملا لیں وہ تحفوں کے بار وجہ سے زبان بندی پر مجبور ہوجائے گی

سب سے آسان حل جس میں نہ ہلدی لگے نہ پھٹکڑی اور رنگ بھی چوکھا آئے۔ چھوڑیں یہ بی اے شی اے۔ گاوں واپس جائیں اور کسی دور کے رشتے داروں کا کوئی چغد سا منڈا ڈھونڈیں اور اس پر نظروں کے تیر برسائیں لیکن بات کرنے کی غلطی کبھی نہ کیجیئے گا جب تک شادی نہ ہوجائے اور نہ ہی اس کی ماں بہن کے آس پاس ہوتے ہوئے آپ کہیں خوابِ خرگوش کے مزے لوٹیئے گا۔ جب نیا پار لگ جائے تو تب تک بہت دیر ہوچکی ہو گی آپ کے سسرالیوں کے لیے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہمارے مشورہ دینے والے پینل میں ایک اور ماہر کا اضافہ۔ اب ڈیمسل بھی آپ کو اپنے قیمتی مشوروں سے نوازیں گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
ٹررررن ٹرررررن

ارے بھئی یہ کس کا فون آ گیا؟

ہیلو

ہیلو انکل

سوری رانگ نمبر، یہاں کوئی انکل نہیں ہیں۔ (فون بند)
 

شمشاد

لائبریرین
ٹررررررن، ٹررررررن

پھر اُسی کا فون لگتا ہے۔ ہیلو

ہیلو سر

جی بولیں کیا بات ہے؟

وہ میرا ایک مسئلہ ہے۔

کیا مسئلہ ہے؟ پہلے یہ بتائیں کہ کون بول رہی ہیں اور کہاں سے بول رہی ہیں؟

جی میرا نام پروین جی جی وہی نیک پروین، ہاں ہاں، وہی والی عرف پینو ہے۔ اور میں یہ آپ کو نہیں بتا سکتی کہ کہاں سے بول رہی ہوں، نہیں تو پکڑی جاؤں گی۔ ہاں تو میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں جب بھی اپنے محبوب کو خط لکھتی ہوں وہ کسی اور کے ہتھے چڑھ جاتا ہے اور سختی میرے محبوب کی آ جاتی ہے۔ کوئی ایسا طریقہ بتائیں کہ میرا لکھا ہوا خط اور کوئی نہ پڑھے اور میرا محبوب بھی سختی سے بچ جائے۔

ہاں تو پینو صاحبہ میرا مطلب ہے بی بی نیک پروین، یہ آجکل انٹرنیٹ اور موبائل فون کا زمانہ ہے، آپ یہ خط و کتابت کیونکر کرنے بیٹھ گئیں۔ خیر یہ آپ کا اور آپ کے قنوطی محبوب کا مسئلہ ہے۔ تو آپ ایسا کریں کہ پورے دو ہفتے اپنے محبوب کو خالی کاغذ بھیجیں، اس پر کچھ بھی نہ لکھیں۔ جو بھی لکھنا ہے وہ لکھ کر اپنے پاس رکھ لیں۔ خالی کاغذ لفافے میں ڈال کر اپنے محبوب کو پوسٹ کر دیں۔ اور جو کچھ لکھا ہوا ہے وہ اس کو فون پر پڑھ کر سنا دیں۔ متواتر دو ہفتے خالی کاغذ کسی اور کے ہتھے چڑھے گا تو وہ چِڑ کر آپ کا خط کھولے بغیر آپ کے محبوب کو دے دیا کرے گا۔ جب آپ کو یقین ہو جائے کہ ترسیل کا کام بطریق احسن طے پا رہا ہے تو پھر آپ جو کچھ بھی اونگی بونگی مارنی ہے لکھ کر اپنے محبوب کو بھیج دیا کریں۔

اب چلتے ہیں اگلی کال کی طرف۔
 

زینب

محفلین
سر جی میرا بھی ایک مسئلہ ہے جو انتہائی گھمبیر ہے بتایئں حل کریں‌گے یا میں‌کسی اور حکیم ست رابطہ کروں۔۔۔۔۔۔۔سر جی بات یہ ہے کہ مجھے کھانا کھانے کے بعد بھوک نہیں لگتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بھلا کیوں۔۔۔۔۔۔؟
 

شمشاد

لائبریرین
تم ایسا کرو کہ کسی ڈاکٹر سے اپنا مکمل معائنہ کرواؤ۔ ڈاکٹر عباس تو لمبے دورے پر ہیں، ڈاکٹر یونس کی خدمات حاصل کرو۔
 

زینب

محفلین
لیں اپ نے بھی مہنگے ڈاکٹر کا نام بتا دیا ۔ڈاکٹر یونس،،،،جو میرا علاج کرنے کی بجائے سیدھا سیدھا میرا پوستمارٹم کر کے ایک ہی بار میں‌کام تمام کر دیں‌گے۔۔۔ویسے بھی وہ ہم جیسے چھوٹے لوگوں کا علاج نہیں‌کیا کرتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہاں تو چلتے ہیں اگلی کال کی طرف

ہیلو

ہیلو جی میں چیچوں کی پھلیاں سے اسلم عرف اچھا بات کر رہا ہوں، ہمارے بارہ بچے ہیں، سب ہی ماشاء اللہ خوب کھاتے ہیں لیکن کل رات سے ایک بچہ بالکل بھی نہیں کھا رہا، ہم اس کی وجہ سے پریشان ہیں۔

اچھا صاحب آپ بالکل پریشان نہ ہوں اور اس بچے کو اپنے گھر جانے دیں، اس کے والدین کل سے بہت پریشان ہیں۔ مجھے دو دفعہ ان کو فون آ چکا ہے۔ آپ اپنے بارہ بچے گن کر پورے کر کے رکھ لیں اور جو زیادہ ہے اس کو اس کے گھر چھوڑ آئیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے زینب کا مسئلہ پروفیسر ظفری کی طرف بڑھا دیا ہے۔ ان کے مشورے کا انتظار کرو۔
 

damsel

معطل
اور آج ہفتے ہے اور کافی زیادہ ڈاک موصول ہوئی لگتا ہے سب نے چھٹی کے دن ہی دل کے پھپھولے پھوڑے ہیں

یہ کس کا خط ہے م م م ہاں یہ لکھا ہے پپو نے
پپو نے؟(پپو کو کب سے لکھنا آگیا:confused:) پپو لکھتے ہیں کہ ان کا بھی وڈا دل کرتا ہے کہ وہ بھی انگریزی کپڑے پہن کر کسی میم صاحب کے ساتھ گھومیں پھریں ویسے ہی جیسے فلموں میں ہیروں گھومتے ہیں اور اس کے ساتھ گٹ پٹ گٹ پٹ باتیں کریں۔
لیکن ان کی اس خؤاہش کی راہ میں اماں کی بھانجی چھیمو حائل ہے جس کا تعلق افریقہ کے کسی خطے سے بتایا ہے پپو نے اور دوسرے یہ کہ ان کے بڑے سے پنڈ میں کوئی بھی ایسی نہیں جو گٹ پٹ گٹ پٹ کرے سب مرن جوگے سے بات شروع کر کے وے تیری اپنی ماں بہن نہین ہیں بتاتی ہوں چاچے سیدے(پپو کے والد بزرگوار) کو پر ختم کرتی ہیں۔
اب پپو اپنے دل کا کیا کریں؟؟؟؟؟۔

پپو ہم نے بڑے غور سے آپ کا مسئلہ پڑھا اور آپ کی خواہش کی گہرائی کو بھی ناپ لیا ہے

اس کا ایک حل پارلر ہو سکتا ہے چھیمو کو وہاں کے 3-2 چکر لگوالیں

گٹ پٹ گٹ پٹ اگر کرنے والی مل بھی جائے تو آپ کیسے اس کے دل و خیالات تک رسائی حاصل کریں گے؟

شہر کی پریاں صرف دور سے ہی پریاں لگتی ہیں پپو بھائی ویسے بھی چاچے سیدو کے جوتوں کو ذہن میں رکھیں پھر کوئی فیصلہ کریں ۔
البتہ خواب آپ اب بھی نرگس کے دیکھنا چاہیں یا صائمہ کے اس پر کوئی پابندی نہیں۔:grin:
 
Top