کون ہے جو محفل میں آیا (17)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

damsel

معطل
آلسلام علیکم

غائب ہونا ہی تو کمال ہے حاضر ہونے والے کو کون پوچھتا ہے؟؟
وہ روز روز جو آئیں تو کون یاد کرے
وہ ایک روز نہ آئے تو یاد آئے بہت
(میرے خیال سے شعر صحیح لکھا ہے ۔ سرگوشی)
 

شمشاد

لائبریرین
ایک السلام علیکم ایسے لکھتی ہے اور ایک آلسلام علیکم حالانکہ صحیح السلام علیکم ہوتا ہے۔
 

damsel

معطل
خواتین بھی نماز کی پابندی کرتی ہیں شمشاد بھائی۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔لیکن ہماری محفل میں تو ایک بھی خاتون نہیں سب شوخ و نٹ کھٹ سی، پیاری سی اور ادب و آداب والی لڑکیاں ہیں:chill:
 

شمشاد

لائبریرین
مرد حضرات کو جمعہ کی نماز مسجد میں ادا کرنا ہوتی ہے جس کے لیے وقت مقرر ہوتا ہے جبکہ خواتین گھر میں وقت کو آگے پیچھے کر کے پڑھ سکتی ہیں۔
 
لیجیئے ہم ائے ہیں۔۔۔۔ نماز مغرب کے بعد۔۔۔۔
سب کو سلام اور چھوٹوں کو پیار۔۔۔ بزرگوں سے دعا کی درخواست۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور یہ ہماری حاضری

یہ حسن کہاں رہ گیا؟ سارا کو تو آج دیکھا ہے کہ محفل میں آئی تو ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
اس وقت پھر کوئی نہیں اور مطلع ساف ہے۔
چلو یونس سے ایک بات پوچھی جائے کہ یہ ان کے اوتار میں کیا مقبول فدابلکہ مادھوری فدا حسین کی پینٹنگ کا عکس ہے؟
 

تعبیر

محفلین
السلام علیکم !
لیں جی میری بھی حاضری :)


اس وقت پھر کوئی نہیں اور مطلع صاف ہے۔
چلو یونس سے ایک بات پوچھی جائے کہ یہ ان کے اوتار میں کیا مقبول فدابلکہ مادھوری فدا حسین کی پینٹنگ کا عکس ہے؟

ہاہاہا
میں بھی انکا اوتار دیکھ کر پریشان ہو جاتی ہوں ۔مجھے زونی بھی لگتے ہیں کہ اسکا بھی کچھ ایسا ہی اوتار ہے۔

اپ انٹرویو سیکشن میں آئیں نا کی ڈاکٹر صاحب کا انٹرویو شل رہا ہے اجکل :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top