تعارف بہت مختصر سا تعارف ہے میرا

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سیکھتے سیکھتے سیکھ ہی جائیں گے کچھ اس اردو محفل میں۔
بولی نہ جائے یا لکھی نہ جائے تو سمجھئے گاڑی کے انجن کے جیسے زبان کی بیٹری بھی ڈاؤن ہو جاتی ہے۔ ہماری اردو بھی اسی ستم کی ماری ہوئی ہے۔
باقی رہی اسلوب کی بات تو تخّیل زندہ باد۔۔۔۔ ذہن رواں ہے تو الفاظ کی صورت خیالات ڈھلتے ہی رہیں گے ان شاء اللہ۔

جی ضرور کہتے رہیں گے بشرطیکہ کوئی ہمہ تن گوش رہے۔۔۔
ماشاء اللہ ماشاء اللہ۔۔۔
جو کہا تھا کر دکھایا۔۔۔ اب تخیل بھی سانسیں بحال رکھے ہوئے اور لکھنے میں بھی قدرے روانی آ گئی ہے۔
تمام محفلین کا شکریہ جو عرصہ ڈھائی سال سے برداشت کر رہے ہمیں۔ اور جو نئے محفلین ہیں ان کا شکریہ اگلے ڈھائی سال بعد ادا کریں گے بشرطِ زندگی۔ آخر ان کی بھی برداشت آزمانی ہے نا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہمہ تن گوش نہ سہی، اس فورم کی وساظت سے ہمہ تن عین تو ضرور رہیں گے
عین رہنے کا کہہ کر آپ تو غین ہو گئے ہیں شکیل بھیا۔
غ سے غائب۔۔ یا پھر ہم ہی اس ٹائم آتے ہیں جب آپ نہیں ہوتے۔ حالانکہ پہلے ا،ب،پ والی لڑیوں میں اکثر سامنا ہو جایا کرتا تھا۔
 
عین رہنے کا کہہ کر آپ تو غین ہو گئے ہیں شکیل بھیا۔
غ سے غائب۔۔ یا پھر ہم ہی اس ٹائم آتے ہیں جب آپ نہیں ہوتے۔ حالانکہ پہلے ا،ب،پ والی لڑیوں میں اکثر سامنا ہو جایا کرتا تھا۔
اس غیر حاضری کا یقینا گناہ سرزد ہو جاتا ہے اس بندہ پر تقصیر سے، درگزر فرمایئے بہنا
 
بہت مختصر سا تعارف ہے میرا
نہ جوش جنوں ہوں نہ راز نہاں ہوں

کتابوں میں مجھ کو کہاں ڈھونڈتے ہو
میں چہرے پر لکھی ہوئی داستاں ہوں
نام تو بس شناخت کے لئے ہوتا ہے نا۔۔۔ اور ہماری شناخت گُلِ یاسمین ہے۔ صرف نام ہی پھولوں جیسا نہیں، قلم و زبان سے بھی پھول جھڑتے ہیں بقول ہمارے دادا جان۔ دادا جان کا تذکرہ اس لئے کر دیا کہ کہیں آپ ہمیں میاں مٹھو نہ سمجھ لیں۔
ہر طرح کے پھول سے لگاؤ ہے۔ اب چاہے وہ گلاب کے ہوں یا چنبیلی کے۔ میتھی کے ہوں یا مولی کے پودوں پر لگے جو بعد میں مونگروں کی صورت کھانے کو ملیں۔ کیا ہے نا کہ ہمیں قدرت کی صناعی دیکھنے کو ملتی ہے اس کی ہر تخلیق میں۔ اور بے اختیار واہ سبحان اللہ زبان پر رہتا ہے۔ چونکہ طبیعت میں یکسانی بیزاری کا باعث بنتی ہے تو ہم نے اس طرح کے حالات سے بچنے کے لئے تھوڑے تھوڑے عرصہ کے وقفہ سے نئے نئے شوق پالنے کی ٹھانی ہوئی ہے۔ ہر گز مت سمجھئے گا کہ نئے کام میں لگے تو پُرانا چھوڑ دیا۔ سارا قافلہ ساتھ لے کر چل رہے ہیں ۔ ذرا فرصت ملی تو اندازہ لگائیے گا کہ اب تک ہمارے قافلے میں کیا کچھ شامل ہے۔ پھول پودے ہیں تو جاندار مگر متحرک نہیں ہیں نا۔۔۔ تو اب ہم نے اپنے شوق کا تھوڑا رُخ بدلا اور دو بندر گود لے لئے۔ یقین کیجئے کہ بہت سی انسانی حرکات دریافت کر چُکے ہیں ہم ان میں۔ جیسا کہ جو بندر ہے وہ تھوڑا غصیلا ہے اور موقع پاتے ہی بندریا کو تھپڑ لگا دیتا ہے۔ بندریا جب اپنا کھانا کھا چکتی ہے تو بندر کا کھانا چھین کر کھانے لگتی ہے۔ایسا بہت کچھ مشاہدے میں آ رہا ہے کہ دل بہل سا گیا ہے۔
معذرت کہ ہم نے اپنا تعارف کروانا تھا مگر بندروں کا کروانے میں لگ گئے۔ دراصل وہ ہماری زندگی اور گفتگو کا ایک اٹوٹ حصہ بن چکے ہیں۔ بالکل ایسے ہی جیسے کوئی ماں بات بات میں اپنے بچوں کا ذکر لے آتی ہے۔
دیارِ غیر میں رہائش پذیر ہونے کی وجہ سے ہماری اردو میں روانی نہیں ہے۔ اوپر سے شعر و شاعری سے بھی دلچسپی ہے۔ تو یہ ایک پلیٹ فارم نظر آیا جہاں یہ سب خزانے وافر مقدار میں موجود ہیں۔ سوچا کیوں نہ استفادہ حاصل کیا جائے اور علم کے موتی جھولی بھر بھر حاصل کئے جائیں۔ بس جھٹ سے نام اندراج کروایا اور یہیں کے ہو گئے۔ بہت اچھے اچھے لوگ پائے جاتے ہیں یہاں جن سے تعارف تو نہیں ہے لیکن دل میں گھنٹی سی بجتی ہے کہ گُلِ یاسمین۔۔۔ یہ سب تمہارے جیسے ہیں ۔ یہیں بس جاؤ۔
چونکہ کافی حد تک خاموش طبع واقع ہوئے ہیں اس لئے زیادہ نہیں بولیں گے۔ بس اس مختصر تعارف کو ہی تفصیلی سمجھ لیجئے گا۔
محفل میں خوش آمدید۔ اللہ تعالیٰ خوش و خرم رکھے۔ سدا سلامتی ہو۔ آمین
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کیا خوب انداز بیاں ہے
ہماری جگہ اگر آج غالب بھی ہوتے تو یہی کہتے.
ہمارا اس سائٹ کے ساتھ ابھی صرف ایک دن کا رشتہ ہے جس وجہ سے ہم کو علم نہیں آپ کی تحریر کو کیسے تمغہ ارسال کیا جائے سو یہ رہا آپکا تمغہ بصورت تحریر
باقی وقت کے ساتھ ساتھ آپکی زیرنگرانی ہم بھی سیکھتے سیکھاتے رہیں گے
تمغہ بھی نہ دیا اور خود بھی طویل عرصہ سے غیر حاضر ہیں عمر بھیا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اگر آپکو سخنوری سے اعتراض ہو تو یونہی سہی مگر آپکے دادا کی بات تو ضرور دہراؤں گا کہ نام ہی پھول نہیں، لکھتے ہوئے لفظوں میں بھی پھول بکھیرنے کا ہنر آپکو آتا ہے
نہ سخنوری پہ اعتراض نہ پھول بکھیرنے کے ہنر والی بات پہ۔۔۔۔ کیونکہ ہمارے دادا جان نے ہمیشہ سچ کہا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہم بنا سود کے لالچ کے الفاظ کے پھول بکھیرنا جاری رکھیں گے

جو لوگ کرتے ہیں دُنیا سے سُود کی خواہش
ہمیشہ گردشِ دورِ زیاں میں رہتے ہیں

(امجد ‌اسلام ‌امجد)
یعنی کہ اب کی گُل ویسی ہی ہے جو پہلے تھی۔ کچھ فرق نہیں آیا ۔:love:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ٹھیک ہے۔۔۔ فی الحال تو اس کا اجر اس صورت میں بھی ہو سکتا ہے کہ ہمارے ذہن میں ایک مسئلہ چل رہا ہے۔۔ اگر کوئی عاقل و دانش شخص اس کا حل نکال دے تو اچھا رہے۔

ہم سوچ رہے کہ اگر ہم شلغم کے بیج لگائیں اور انھیں پانی دیتے ہوئے اس میں سرخ رنگ ملا لیا کریں تو کیا پھر بھی اس پہ شلغم ہی لگیں گے یا چقندر؟؟؟
یا تو آج تک کسی عاقل و دانش شخص کی نظر اے یہ سوال نہیں گرا یا پھر کسی کو اس کا جواب ہی معلوم نہیں۔ کیونکہ ڈھائی سالوں میں بھی ہمیں اس کا جواب نہیں ملا کہ
اگر ہم شلغم کے بیج لگائیں اور انھیں پانی دیتے ہوئے اس میں سرخ رنگ ملا لیا کریں تو کیا پھر بھی اس پہ شلغم ہی لگیں گے یا چقندر؟؟؟
 
Top