ایک جملہ کے لطائف

علی وقار

محفلین
کسی کی صورت اور ظاہری شخصیت کا مذاق اڑانا قطعی طور پر نا زیبا ہے۔ اس لڑی کا یہ مقصد تو نہیں ہے۔ احباب پھر سے لڑی کے موضوع کی طرف آ جائیں، جلدی سے۔
 
سیما علی

لائبریرین
پارلر والے جس طرح دلہن کو تبدیل کرکے رکھ دیتے ہیں۔ دولہا جہاں تک میں نے دیکھا ہے اتنا تبدیل نہیں ہوتا۔

ویسے دولہاکو تو میک اپ وغیرہ نہیں کروانا چاہیے۔ بس اچھی طرح نہا دھو کر صاف ستھرا ہو کر پہنچ جائے کافی ہے۔ :)
اُنکا کیا ہوگا احمد بھیا جو مہینے میں ایک مرتبہ نہاتے ہیں 😎
 
علی وقار

محفلین
بھیا کو سمجھالیں ہماری شکل و صورت کا بہت مذاق اڑاتے ہیں!!!
:crying3::crying3::crying3:
آپ سید بادشاہ ہیں، آپ کا کون مذاق اڑا سکتا ہے۔ بھیا کا معاملہ ہمارے علم میں ہے اور جس قدر وہ مظلوم ہیں، ہم اس معاملے سے آگاہ ہیں۔ آپ کے تیکھے وار سے وہ آج تک بچ نہ پائے، سو اُن کی کیا مجال کہ آپ کی شان میں گستاخی کا تصور بھی کریں۔ :)
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

اصل میں چاہ رہے تھے کہ آپ حسن یوسف وغیرہ کا ذکر چھیڑیں، مگر آپ بھی ٹہرے سیدھیےسادے۔ بالکل ہماری طرح
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
پھر لوگ کہتے ہیں کہ پاکستان میں مہنگائی بہت ہے
پاکستان کی عوام کا آدھا بجٹ تو میک اپ میں ہی جارہا ہے لگ رہا ہے :)
بھائی یہ لطیفوں کی لڑی سمجھ کر لکھ دیا تھا، آپ تو سیریس ہو گئے۔جن کے پاس حد سے زیادہ پیسا ہے یہ ان کے ریٹس ہیں۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
کسی کی صورت اور ظاہری شخصیت کا مذاق اڑانا قطعی طور پر نا زیبا ہے۔ اس لڑی کا یہ مقصد تو نہیں ہے۔ احباب پھر سے لڑی کے موضوع کی طرف آ جائیں، جلدی سے۔
وقار بھائی، بلکہ ذی وقار بھائی، لطیفوں کی لڑی سمجھ کر پہلوئے حور والا محاورہ لکھ دیا تھا۔ آپ کو برا لگا تو معذرت۔ ذاتی طور پر ظاہری خوبصورتی نے ہمیں کبھی متاثر نہیں کیا۔ الحمدللہ
 
آخری تدوین:

علی وقار

محفلین
وقار بھائی، بلکہ ذی وقار بھائی، لطیفوں کی لڑی سمجھ کر پہلوئے حور والا محورہ لکھ دیا تھا۔ آپ کو برا لگا تو معذرت۔ ذاتی طور پر ظاہری خوبصورتی نے ہمیں کبھی متاثر نہیں کیا۔ الحمدللہ
بھئی، ہم بھی ڈانٹ کھا کر سدھرے ہیں، کوئی مسئلہ نہیں۔ اس لڑی میں ہم پاکباز بن گئے ہیں، کسی اور میں ڈانٹ کھا رہے ہوں گے۔ بندہ بشر تو یوں بھی خطا کا پتلا ہے۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
بھئی، ہم بھی ڈانٹ کھا کر سدھرے ہیں، کوئی مسئلہ نہیں۔ اس لڑی میں ہم پاکباز بن گئے ہیں، کسی اور میں ڈانٹ کھا رہے ہوں گے۔ بندہ بشر تو یوں بھی خطا کا پتلا ہے۔
جی جی اندازہ ہے۔ ہمیں تو حیرت ہے کہ ہمیں ابھی تک ظہیراحمدظہیر بھائی نے ڈانٹ نہیں پلائی۔ کافی دنوں سے برداشت کا عظیم الشان مظاہرہ کر رہے ہیں۔ :praying:
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
جی جی اندازہ ہے۔ ہمیں تو حیرت ہے کہ ہمیں ابھی تک ظہیراحمدظہیر بھائی نے ڈانٹ نہیں پلائی۔ کافی دنوں سے برداشت کا عظیم الشان مظاہرہ کر رہے ہیں۔ :praying:
ٹھہر جائیں ۔ ابھی آتا ہوں موٹا سا سوٹا لے کر ۔
بس ذرا ڈانٹنے والا ماسک مل جائے چہرے پر پہننے کے لیے ۔ پتہ نہیں کہاں رکھ دیا ۔ مل نہیں رہا کئی دنوں سے ۔:):):)

اور پھر ڈانٹنے کے بعد مراسلات بھی پڑھ لوں گا تاکہ مجھے معلوم تو ہو کہ کس بات پر ڈانٹا ہے ۔انصاف بھی آخر کوئی چیز ہوتی ہے ۔ :cool:
 
زیادہ تر زندگی میں تو بلاوجہ ہی ڈانٹ کھائی ہے۔ آج کل تو ویسے بھی ستارے گردش میں ہیں۔
ایک مٹی کی مادھو کا اپنے آپ سے مکالمہ :grin:
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
زیادہ تر زندگی میں تو بلاوجہ ہی ڈانٹ کھائی ہے۔ آج کل تو ویسے بھی ستارے گردش میں ہیں۔
ایک مٹی کی مادھو کا اپنے آپ سے مکالمہ :grin:
پھر کروز میزائل!
باز آجائیں مٹی کی مادھو!
فی الحال مہنگائی کی وجہ سے میں اپنے اسکڈ میزائل استعمال نہیں کر سکتا ۔ بس دھمکی سے کام چلا رہا ہوں۔ :D
 
سید عمران

محفلین
آئینہ بھی تو یہی کہتا ہو گا کبھی اس کو بھی غصے میں توڑا ؟:cool::battingeyelashes:
ایک دفعہ آئینہ دیکھا تھا...
اس کے بعد دل ایسا خراب ہوا کہ دوبارہ دیکھنے کو نہ چاہا...
بس اس سے انتقام کی یہی راہ اختیار کی کہ د یوار پر لگا سڑتا رہے ہم بھی اس کو منہ نہ دکھائیں گے!!!
 
سید عمران

محفلین
اصل میں چاہ رہے تھے کہ آپ حسن یوسف وغیرہ کا ذکر چھیڑیں، مگر آپ بھی ٹہریںےسیدھیےسادے۔ بالکل ہماری طرح
یہ کیوں چھیڑیں بغیر دیکھے بے وقت کی راگنی؟؟؟
اور آپ کو کس نے سادگی وادگی کی خوش فہمی میں مبتلا کردیا...
کراچی رہتے تو اچھی خاصی چنگی بھلی تھیں!!!
 
آخری تدوین:
Top