شاعری کی لوٹ مار سیل

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
مزا آیا، اسے سَمت میں شامل کرنے کا ارادہ کر رہا ہوں ۔ اگر کچھ جوابی کمنٹس میں اصل تحریر میں شامل ہو سکیں تو فَبہا!
بہت اچھا مشورہ ہے ، اعجاز بھائی ۔ ایک دو باتیں اس میں اضافہ کرکے ترمیم شدہ اشتہار یہیں پوسٹ کرتا ہوں ۔ آپ نظرِ عنایت ڈال لیجئے گا ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
نیرنگ خیال بھائی! آپ کی دکان بند ہونے جا رہی ہے۔ ظہیر بھائی نے اپنا بزنس بڑھا لیا ہے۔
تابش بھائی ، شکر ہے آپ نے دکان بڑھالی ہے نہیں لکھا ۔ :D
حقیقت یہ ہے کہ خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے ۔ ان شگفتہ تحریروں میں ذوالقرنین کی نگارشارت سے ملنے والی تحریک کا بڑا دخل ہے۔ ویسے بھی شعر ہو یا نثر ، ہر نیا لکھنے والا پرانے لکھاریوں کے کاندھوں پر سوار ہوکر آتا ہے۔ پہلے سے موجود بنیادوں پر اپنی عمارت کھڑی کرتا ہے ۔
نین بھائی تو کارپوریٹ ہیں۔ مجھے تو آپ اسمال بزنس سمجھیے۔ آج دکان کھلی ہے ، کل بند ہوجائے گی۔ :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
نین بھائی ، اشتہار آپ کو پسندآیا تو سمجھیے پیسےوصول ہوئے۔ محنت ٹھکانے لگی۔ اللّٰہ آپ کو خوش رکھے ۔ بہت محبت ہے آپ کی۔ (تین عدد پھڑکتے ہوئے پان کے پتے)
آپ کو چاہیے وہ شامل کر دیں۔۔۔ انتباہ۔۔ ہماری کوئی اور برانچ نہیں ہے۔۔۔
اسے بالکل شامل سمجھیے ۔ اعجاز بھائی کا بھی مشورہ ہے کہ اس تحریر میں ایک دو چیزیں اور شامل کردی جائیں تو وہ سمت میں شائع کرنے کے لیے سوچ رہے ہیں ۔ یہ جملہ آپ کے شکریے کے ساتھ شاملِ اشتہار ہوگیا۔
ہاہاہاہاہاہاااا۔۔۔۔۔ میری ساری دلچسپی فاسقانہ تک ہے۔۔۔ جس کی بکنگ بند ہے۔۔۔
بکنگ تو بند ہے لیکن اب آپ کے ساتھ تو آپس کی بات ہے ۔ آرڈر لکھوادیجیے ۔ بزنس بزنس ہے ۔ استاد جہاں ہیں اور جیسے ہیں ان سے اسی حالت میں کچھ لکھوا کر اسمگل کروالیں گے۔
ہمارے یہاں فاسقانہ غزل کی تین ورائٹیاں دستیاب ہیں۔فاسقانہ شدید ، فاسقانہ جدید اور فاسقانہ مزید۔
فاسقانہ شدید: استاد فاحشپوری اس غزل میں معاملاتِ عشق اور محاکاتِ وصل کی تفصیلات اور جزئیات نگاری سے گویا قیامت ڈھادیتے ہیں ۔
فاسقانہ جدید : اس ورائٹی میں علامت اور استعارے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے معاملات کو براہِ راست بیان کیا جاتا ہے ۔ اور جابجا اردوئے محلہ کے استعمال سے استاد غزل کو دو آتشہ بنادیتے ہیں۔
فاسقانہ مزید: بعض قانونی پابندیوں کے باعث اس ورائٹی کی وضاحت ممکن نہیں ہے ۔ مختصراً بس یہ سمجھیے کہ استاد اس غزل میں اسمِ بامسمیٰ نظر آتے ہیں ۔

آپ کے آرڈر کا انتظار رہے گا ۔
:D:D:D
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
زبردست پہ اربوں کھربوں زبریں۔
آپ کو اللہ نے غضب کا ذہن دیا ہے۔ نظم و نثر، سنجیدہ و مزاحیہ۔۔۔ جس میدان میں اتریں، جھنڈے گاڑتے ہیں ماشاءاللہ ۔
اس قدر خوبصورت اور مزیدار تحریر ۔۔۔ واہ بھئی ۔۔۔ پھر سے پڑھوں گی ان شاءاللہ ۔
ارررے ۔ اتنی ساری زبریں مت لگائیے کہیں کمپیوٹر زیر و زبر نہ ہوجائے ۔:)
خواہرم ، اللّٰہ آپ کو ہنستا مسکراتا رکھے ، ہمیشہ شاد رہیں ۔ آپ ہمیشہ طرفداری کرتی ہیں ، عزت افزائی کرتی ہیں ۔ اس پذیرائی اور محبت کے لیے بہت ممنون ہوں ۔ بہت دعائیں !
 
صابرہ امین

لائبریرین
اب جس تحریر کو محترم وارث صاحب دو مرتبہ ایک ساتھ پڑھ گئے ہوں اور مزید پڑھنے کا عندیہ بھی دے رہے ہوں تو بھلا بتائیے اس کے بارے میں مزید کیا تعریف کی جا سکتی ہے؟؟!!
اور اگر کی بھی جائے تو اس کی کیا اہمیت رہ جائے گی!
یہی سوچ کر بس یہ کہنا ہے کہ ان کا مراسلہ پڑھ کر کم از کم سو سے ضرب دے لیجئے، شائد ہماری بات آپ کے دل میں اتر جائے۔

ہم تو ابھی شاعری کے میدان کے سحر سے باہر نہیں نکلے کہ آپ نے نثر میں بھی دھنا دھن چوکے چھکے لگا کر اتنا اسکور کر دیا ہے کہ نثر نگاروں کے لیے میدان چھوڑ کر بھاگنے کے علاوہ باقی کیا رہ جاتا ہے۔ ہمارے رشک و حسد کی بھی طبیعت کافی خراب ہے۔ اب کیا لکھیں، کیسے لکھیں اور پڑھے گا کون؟؟
بہرحال ایک امید تو ہو چلی ہے کہ ہمارا دیوان کسی نہ کسی طرح مکمل ہو جائے گا- تو ذرا ہمارا آرڈر نوٹ فرما لیجیے اور جلد از جلد بھجوا دیجیے تاکہ ہم اپنے ٹی وی انٹرویو کی تیاری بھی کر لیں۔ (کپڑے لتے خریدنے سے لیکر بیوٹی پارلر کی بکنگ تک کے کافی مراحل ہوتے ہیں بھئی)

دو درجن عاشقانہ غزلیں :brokenheart2::brokenheart2::brokenheart2::brokenheart2::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart:
(یاد رہے کہ آٹھ عدد رباعیاں فری ہوں گی! ہاں)

آدھ آدھ درجن قطعات، ثلاثی( یہ کیا ہے بھئی؟ ) اور دیگر اسمال آئٹمز یعنی وغیرہ وغیرہ ڈالنا نہ بھولیے گا۔(چالیس فیصد ڈسکاؤنٹ والی شاعری سے) :devil2::confused3::donttellanyone2::embarrassed:

غالب مارکہ غزلیں دو درجن

اقبال ٹائپ نظمیں دو درجن( یہ نوجوانوں کے سیکشن کے لیے ہیں۔ اگرچہ معلوم ہے کہ وہ عاشقانہ سیکشن پر بھرپور توجہ دیں گے۔ )

ملی اور اسلامی بس پانچ اشعار ہی ڈالیں۔ ( ویسے کچھ کم ہو سکیں تو بتا ئیے گا۔ یہ بھی بہت معلوم ہو رہے ہیں سچی!!):yawn::yawn::yawn::yawn::yawn:

اور اب ہمارے دیوان کو ناجانے کتنے چاند لگا نے کا سیکشن ذرا توجہ سے ترتیب دیجیے گا۔
جون ایلیا اسپیشل!!! آخر مشاعرہ بھی تو لوٹنا ہے۔ :grin::grin::grin::grin::grin:

ج ا اسپیشل دو درجن :bomb::bomb::bomb::bomb:
ج ا سپریم 2 دو درجن
ج ا ایلیٹ اور ریگولر ایک ایک درجن( ریٹ کم کریں تو کچھ تعداد بڑھائی جا سکتی ہے! سوچیں سوچیں :thinking::thinking:)

ناچنے اٹھی تو گھونگھٹ کیسا کے مصداق غائب استاد کو جلد تلاشیئے کہ ان کی فاسقانہ ایک نظم بھی ہمارے دیوان کی چکاچوند بڑھا دے گی۔ شائد اسی کی وجہ سے ہی یہ دیوان گرما گرم کیک ثابت ہو۔ کسی کو بھی انگلیاں دانتوں میں دبانا ہوں تو شوق پورا کر سکتے ہیں۔ اور ہاں بھئی ایک اچھا سا شاعرانہ تخلص تو اب فری ہی بنتا ہے کہ اتنی خریداری تو کسی نے بھی نہ کی ہوگی۔ دیوان جلد از جلد بھجوا دیجیے۔ پیسوں کی ادائیگی کمیٹی نکلنے کے بعد پہلے فرصت میں کر دی جائے گی۔ اتنا تو اعتبار ہو گا ہمارا، ہے نا؟ :blush3::blush3::blush3::blush3:

سرگوشی میں اس لیے بات کرنی ہے کہ معلوم ہے آپ کے علاوہ کوئی نہیں پڑھے گا! بہن، خواہر اور خواہرم کہنا تو بس زبانی ہی ثابت ہوا۔ کیا ہو جاتا ذرا مکالمے میں یہ سب ہمیں لکھ بھیجا ہوتا کہ خواہرم باعث رشک و حسد دل چھوٹا نہ کیجیے۔ یہ سب اپنے نام سے چھاپ دیجیے تاکہ آپ کی بھی واہ واہ ہو جائے۔ آپ کا کیا ہے کچھ بھی کبھی بھی کہیں بھی لکھ سکتے ہیں۔ ڈرائیو کرتے ہوئے، نسخے لکھتے ہوئے حتی کہ ریسرچ پیپر لکھتے ہوئے تو انہی گناہگار آنکھوں نے یہیں کہیں یا کہیں نہ کہیں پڑھا ہے! لکھنا تو آپ کے کسی بھی ہاتھ کا کھیل ہے!!!
مگر کیا کیجیے؎

لوگ آسان سمجھتے ہیں برادر ہونا!!!
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
تابش بھائی ، شکر ہے آپ نے دکان بڑھالی ہے نہیں لکھا ۔ :D
حقیقت یہ ہے کہ خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے ۔ ان شگفتہ تحریروں میں ذوالقرنین کی نگارشارت سے ملنے والی تحریک کا بڑا دخل ہے۔ ویسے بھی شعر ہو یا نثر ، ہر نیا لکھنے والا پرانے لکھاریوں کے کاندھوں پر سوار ہوکر آتا ہے۔ پہلے سے موجود بنیادوں پر اپنی عمارت کھڑی کرتا ہے ۔
نین بھائی تو کارپوریٹ ہیں۔ مجھے تو آپ اسمال بزنس سمجھیے۔ آج دکان کھلی ہے ، کل بند ہوجائے گی۔ :)
مجھے معلوم ہے آپ نے مروتا لکھا ہے لیکن پھر بھی سینہ چوڑا کیے پھر رہا ہوں۔۔ ۔ خدا آپ کو سلامت رکھے ظہیر بھائی
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہمارے یہاں فاسقانہ غزل کی تین ورائٹیاں دستیاب ہیں۔فاسقانہ شدید ، فاسقانہ جدید اور فاسقانہ مزید۔
فاسقانہ شدید: استاد فاحشپوری اس غزل میں معاملاتِ عشق اور محاکاتِ وصل کی تفصیلات اور جزئیات نگاری سے گویا قیامت ڈھادیتے ہیں ۔
فاسقانہ جدید : اس ورائٹی میں علامت اور استعارے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے معاملات کو براہِ راست بیان کیا جاتا ہے ۔ اور جابجا اردوئے محلہ کے استعمال سے استاد غزل کو دو آتشہ بنادیتے ہیں۔
فاسقانہ مزید: بعض قانونی پابندیوں کے باعث اس ورائٹی کی وضاحت ممکن نہیں ہے ۔ مختصراً بس یہ سمجھیے کہ استاد اس غزل میں اسمِ بامسمیٰ نظر آتے ہیں ۔

آپ کے آرڈر کا انتظار رہے گا ۔
:D:D:D
تینوں میں ایک ایک غزل درکار ہے۔۔۔ :devil3:
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
تو ذرا ہمارا آرڈر نوٹ فرما لیجیے اور جلد از جلد بھجوا دیجیے تاکہ ۔۔۔۔۔۔اتنی خریداری تو کسی نے بھی نہ کی ہوگی
ہائیں، ہائیں! ارے بریک لگائیے۔ رکیے ، ذرا تھمیے۔ ایک ہی سانس میں اتنے سارے آرڈر! غزلیں نہ ہوئیں سموسے کچوریاں ہوگئیں ۔ درجنوں کے حساب سے آرڈر دے رہی ہیں۔ مجھے تو یہ دیوان چھپوانے سے زیادہ ذخیرہ اندوزی کا کیس لگ رہا ہے۔ تفتیش کرنی پڑے گی۔ :grin:
پیسوں کی ادائیگی کمیٹی نکلنے کے بعد پہلے فرصت میں کر دی جائے گی۔
آپ نے پچھلی دفعہ بھی یہی کہا تھا۔:D

اتنا تو اعتبار ہو گا ہمارا، ہے نا؟
آپ کا تو اعتبار ہے لیکن ایک واقعے کے بعد کمیٹی سے ہمارا اعتبار اٹھ گیا ہے۔ ایک شاعر سے تقاضا کیا کہ بھئی آٹھ ماہ ہوگئے ابھی تک آپ کی کمیٹی نہیں نکلی ، بل کب تک ادا کریں گے۔ کہنے لگے کہ کمیٹی ڈالیں گے تو نکلے گی نا۔ ابھی تو کمیٹی ڈالنے کا سوچ رہے ہیں۔

سرگوشی میں اس لیے بات کرنی ہے کہ معلوم ہے آپ کے علاوہ کوئی نہیں پڑھے گا! بہن، خواہر اور خواہرم کہنا تو بس زبانی ہی ثابت ہوا۔ کیا ہو جاتا ذرا مکالمے میں یہ سب ہمیں لکھ بھیجا ہوتا کہ خواہرم باعث رشک و حسد دل چھوٹا نہ کیجیے۔ یہ سب اپنے نام سے چھاپ دیجیے تاکہ آپ کی بھی واہ واہ ہو جائے۔ آپ کا کیا ہے کچھ بھی کبھی بھی کہیں بھی لکھ سکتے ہیں۔ ڈرائیو کرتے ہوئے، نسخے لکھتے ہوئے حتی کہ ریسرچ پیپر لکھتے ہوئے تو انہی گناہگار آنکھوں نے یہیں کہیں یا کہیں نہ کہیں پڑھا ہے! لکھنا تو آپ کے کسی بھی ہاتھ کا کھیل ہے!!!
مگر کیا کیجیے؎

لوگ آسان سمجھتے ہیں برادر ہونا!!!
میرے کان پر بھونپو رکھ کر سرگوشی کرنے کا بہت شکریہ۔ :D
فائدہ اس کا یہ ہوا کہ ساری کی ساری سرگوشی صرف میرے کان میں گئی ، کسی اور کو سنائی نہیں دی۔ اور نقصان یہ ہوا کہ درمیان میں کہیں رکے بغیر دوسری طرف سے سیدھی باہر بھی نکل گئی۔
ویسے یہ تو آپ نے تو مجھے باقاعدہ باجیوں والی ڈانٹ پلادی :D :D:D
غلطی ہوگئی۔ اس دفعہ معاف کردیجیے۔ آئندہ شکایت کا موقع نہیں ملے گا۔ککڑی کے خواص پر ایک مضمون لکھ رہا ہوں۔ مکمل ہوتے ہی آپ کو بھیج دوں گا۔ اس کے بعد مرغ بانی اور کدّو کی کاشت پر مضامین بھی آپ اپنے ہی سمجھیں۔
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اب جس تحریر کو محترم وارث صاحب دو مرتبہ ایک ساتھ پڑھ گئے ہوں اور مزید پڑھنے کا عندیہ بھی دے رہے ہوں تو بھلا بتائیے اس کے بارے میں مزید کیا تعریف کی جا سکتی ہے؟؟!!
اور اگر کی بھی جائے تو اس کی کیا اہمیت رہ جائے گی!
یہی سوچ کر بس یہ کہنا ہے کہ ان کا مراسلہ پڑھ کر کم از کم سو سے ضرب دے لیجئے، شائد ہماری بات آپ کے دل میں اتر جائے۔

ہم تو ابھی شاعری کے میدان کے سحر سے باہر نہیں نکلے کہ آپ نے نثر میں بھی دھنا دھن چوکے چھکے لگا کر اتنا اسکور کر دیا ہے کہ نثر نگاروں کے لیے میدان چھوڑ کر بھاگنے کے علاوہ باقی کیا رہ جاتا ہے۔ ہمارے رشک و حسد کی بھی طبیعت کافی خراب ہے۔ اب کیا لکھیں، کیسے لکھیں اور پڑھے گا کون؟؟
بہت بہت شکریہ !صابرہ امین ۔ ہنسنے مسکرانے کا ایک بہانہ ہوتی ہیں یہ تحریریں ۔ مسکراہٹیں پھیلانا بھی کارِ خیر ہے ۔خوشی ہے کہ آپ کو پسند آئی ۔ اللّٰہ کریم آپ کو شاد و آباد رکھے ، خواہرم۔
 
علی وقار

محفلین
نین بھائی ، اشتہار آپ کو پسندآیا تو سمجھیے پیسےوصول ہوئے۔ محنت ٹھکانے لگی۔ اللّٰہ آپ کو خوش رکھے ۔ بہت محبت ہے آپ کی۔ (تین عدد پھڑکتے ہوئے پان کے پتے)

اسے بالکل شامل سمجھیے ۔ اعجاز بھائی کا بھی مشورہ ہے کہ اس تحریر میں ایک دو چیزیں اور شامل کردی جائیں تو وہ سمت میں شائع کرنے کے لیے سوچ رہے ہیں ۔ یہ جملہ آپ کے شکریے کے ساتھ شاملِ اشتہار ہوگیا۔

بکنگ تو بند ہے لیکن اب آپ کے ساتھ تو آپس کی بات ہے ۔ آرڈر لکھوادیجیے ۔ بزنس بزنس ہے ۔ استاد جہاں ہیں اور جیسے ہیں ان سے اسی حالت میں کچھ لکھوا کر اسمگل کروالیں گے۔
ہمارے یہاں فاسقانہ غزل کی تین ورائٹیاں دستیاب ہیں۔فاسقانہ شدید ، فاسقانہ جدید اور فاسقانہ مزید۔
فاسقانہ شدید: استاد فاحشپوری اس غزل میں معاملاتِ عشق اور محاکاتِ وصل کی تفصیلات اور جزئیات نگاری سے گویا قیامت ڈھادیتے ہیں ۔
فاسقانہ جدید : اس ورائٹی میں علامت اور استعارے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے معاملات کو براہِ راست بیان کیا جاتا ہے ۔ اور جابجا اردوئے محلہ کے استعمال سے استاد غزل کو دو آتشہ بنادیتے ہیں۔
فاسقانہ مزید: بعض قانونی پابندیوں کے باعث اس ورائٹی کی وضاحت ممکن نہیں ہے ۔ مختصراً بس یہ سمجھیے کہ استاد اس غزل میں اسمِ بامسمیٰ نظر آتے ہیں ۔

آپ کے آرڈر کا انتظار رہے گا ۔
:D:D:D
جملہ معلومات سے اُستاد فاحشپوری دبستانِ لکھنو سے متعلقہ کسی نمایاں شعری خانوادے کے آخری چشم و چراغ معلوم ہوتے ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
نثری نظم کے لیے ٹن ٹن قصیدہ برادرز سے رابطہ کریں ۔
میں یہ سوچ رہا ہوں کہ ان "ٹن ٹن قصیدہ برادرز" کا تعلق آخر کہاں سے ہے کہ سارے مشہور "ٹن ٹن" شاعر تو غزل کے شاعر تھے اور جو قصیدے کے مشہور شاعر ہیں وہ بیچارے "ٹنا ٹنی" سے دور ذوق کی طرح صرف نام ہی کے "استاد" تھے ۔ :)
 
میرے ذہن میں جو پہلا خیال یا جملہ آیا تھا۔۔۔ وہ یہ تھا۔۔۔ میں ہوں قادری سنی ٹن ٹن ٹنا ٹن
 
علی وقار

محفلین
٭٭٭٭ تین غزلوں کی خریداری پر ایک رباعی مفت ٭٭٭٭
ظہیر بھائی! یہ تین غزلیں کیا ایک ہی زمرے میں سے منتخب کرنی ہیں؟ اگر مختلف زمروں سے منتخب کی گئیں تو رنگِ رباعی کیا ہو گا؟ رباعی میں فاسقانہ ٹچ کی آمیزش سے قبلہ فاحشپوری کسی ادبی فتو ی کے لپیٹے میں نہ آ جائیں! خریداری آرڈر سے قبل وضاحت درکار ہے۔
 
Top