بازیچۂ اشعار ہیں غزلیں مرے آگے

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
میں اپنی کرسی پر آرام سے بیٹھا کمر ٹکائے پاؤں پھیلائے فکرِ سخن میں مصروف تھا کہ اچانک کرسی کےبرابر سے کسی کے سبکیاں لینے کی آواز آئی۔ کاغذ قلم گود میں رکھ کر میں نے ہاتھوں سے عینک درست کی۔ دیکھا تو ایک مطلع منہ بسورے کرسی کے برابر میں کھڑا سسک رہا تھا۔ کان سرخ ہورہے تھے ، گال سوجے ہوئے اور گردن پر خراشیں تھیں۔
"ہائیں ، یہ تمہیں کیا ہوا؟! ابھی کچھ دیر پہلے تو بالکل ٹھیک ٹھاک گئے تھے یہاں سے"۔ میں نے پوچھا۔ مطلع کی سبکیوں میں کچھ اضافہ ہوگیا۔
"ارے میاں بتاتے کیوں نہیں کیا ہوا تمہیں؟"
مطلع تو چپ رہا لیکن کرسی کے پیچھے سے ایک دوسرا شعر بولا۔ "نین انکل نے پٹائی کی ہے۔ کان بھی بہت زور سے کھینچے اور گلا بھی دبایا۔" یہ کہہ کر وہ شعر سامنے آیا تو دیکھا کہ اس کی حالت بھی مطلع سے کچھ زیادہ مختلف نہ تھی۔ اس سے پہلے کہ میں اس سے کچھ پوچھتا ایک اور چھوٹا سا شعر کرسی کے پیچھے سے روتا ہوا سامنے چلا آیا۔ اس کا بھی چہرہ سرخ اور بدن خراش آلود تھا۔ ہچکیاں لے لے کر رورہا تھا۔
"ارے یہ کیا ہوا ہےتم تینوں کو۔ مطلعے کو تو نین انکل نے مارا لیکن یہ منجھلے کی دھنائی کس نے کی؟"
"نین انکل نے"۔ تینوں ہم زبان ہوکر بولے۔
"لیکن کیوں؟ کیا کیا تھا تم لوگوں نے؟"
"کچھ بھی نہیں۔ ہم نے تو کچھ بھی نہیں کیا۔"
"ایسا کیسے ہوسکتا ہے۔ وہ بلاوجہ تم لوگوں پر کیوں ظلم کریں گے۔ نین انکل ہیں، نین کرنل تھوڑی ہیں۔"
"آپ نہیں جانتے انہیں۔ بہت ظالم ہیں وہ۔ ہر شعر ڈرتا ہے ان سے۔ ردیف قافیہ ایک کردیتے ہیں مار مار کے۔" منجھلا حشو و زوائد سے ناک پونچھتے ہوئے بولا۔
"یہ کیا کہہ رہے ہو۔ ابھی تین ہفتے پہلے تو وہ تم لوگوں کی اتنی تعریفیں کرکے گئے تھے۔ کہہ رہے تھے ایک سے بڑھ کر ایک ہے۔"
مطلع بولا ۔"اجی وہ تو آپ کے سامنے تعریفیں کررہے تھے۔ جاتے وقت آنکھ بچا کر ہم سے کہہ رہے تھے بچّو تم لوگ ذرا اکیلے میں ملو پھر داد دیتا ہوں تم کو۔ اور جاتے جاتے زبان بھی چڑا ئی تھی۔"
"ہیں۔" میں نے ذرا حیرت سے کہا۔ "یہ کیا کہہ رہے ہو۔ ایسے ہیں کیا انکل نین؟!"
منجھلے کی ذرا ہمت بڑھی اور بولا۔ "اور نہیں تو کیا جی! غزل آپا تو ان کے سامنے گزرنے سے بھی ڈرتی ہیں۔ ہر وقت بس دھمکیاں دیتے رہتے ہیں۔۔۔ تشریح کردوں گا ، تشرٰیح کردوں گا۔"
اس پر چھوٹا بولا۔ "اور ابھی کچھ دن پہلے نا ایک مصرعے کو ڈانٹ ڈانٹ کر کہہ رہے تھے۔۔۔ "
"کیا کہہ رہے تھے؟" میں نے حیرت سے پوچھا۔
"کہہ رہے تھے میرے متّھے مت لگو ورنہ وزن برابر کردوں گا۔" چھوٹو نے سکتہ نگلتے ہوئے کہا ۔"اور نا پچھلے سال احمد انکل کی چھوٹی سی معصوم نظم کی ٹانگ بھی توڑدی تھی انہوں نے۔"
"اچھا ، اچھا۔ اگر تمہیں یہ سب باتیں معلوم تھیں تو ان کی طرف گئے کیوں؟"
میرا سوال سن کر تینوں کے تینوں نظریں جھکا کر چپ ہوگئے۔ ذرا گھبرائے گھبرائے پُر تعقید سے لگے۔
"تم بتاؤ کیا ہوا تھا؟" میں نے چھوٹے سے ذرا سختی سے پوچھا۔ وہ پھر چپ رہے۔
"وہ ۔۔۔ وہ ۔۔ اصل میں ۔۔۔" چھوٹا ہکلایا ۔
"بتاتے ہو یا کروں تقطیع؟" میں نے سختی سے گھورا تو بولا۔ "وہ جی ہم ان کے احاطۂ خیال میں کود گئے تھے۔"
"احاطۂ خیال میں کود گئے تھے؟! کیوں کود گئے تھے؟"
"نارنگیاں توڑنے کے لئے۔" منجھلا اپنی ردیف سہلاتے ہوئے ڈرتے ڈرتے بولا ۔
میری آنکھیں حیرت سے پھیل گئیں۔ "نارنگیاں؟ نارنگیاں؟! نین انکل کا ذہن ہے یا کمپنی باغ؟ تم سے کس نے کہا کہ وہاں نارنگیاں ہیں۔"
مطلع بولا۔ " جاسمن آپا کی رباعی نے بتایا تھا۔"
اب مجھے بات سمجھ میں آئی۔ "ہائیں! ابے نالائقو! نارنگیاں نہیں اس میں نیرنگیاں ہیں۔"
"نے۔۔رنگ۔۔گیاں۔۔" میں نے زور دے دے کر کہا۔
وہ تینوں کچھ خفیف سے ہوگئے۔ مطلع بولا۔"املا کی غلطی ہوگئی۔ معاف کردیجیے۔ آئندہ وہاں نہیں جائیں گے۔"

اس سے پہلے کہ میں انہیں مزید ڈانٹتا ڈپٹتا میری آنکھ کھل گئی۔ دور باورچی خانے سے بیگم کی آواز آرہی تھی۔ "یہ بھی خوب ہے۔ جب چاہے جہاں چاہے سوگئے۔ ذرا لیٹے نہیں کہ آنکھ لگ گئی۔ اٹھیے ! جائیے ذرا بازار سے کچھ نارنگیاں لادیجیے۔ فروٹ کیک بنانا ہے۔"
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
ہاہاہاہاہا۔۔۔۔ لاجواب۔۔۔ لاجواب ۔۔۔۔ ظہیر بھائی۔۔۔۔ اب یہ ظلم آپ کر رہے ہیں۔۔۔ ہم سے ہمارے میدان میں کھیل رہے ہیں اور جیت بھی رہے ہیں۔۔۔ یہ سیدھی سیدھی بےایمانی ہے۔۔۔۔ ماشاءاللہ۔۔۔ ہاہاہاہاہاا۔۔۔ کیا لاجواب انداز ہے۔۔۔ مزا آگیا آج مجھے۔۔۔۔ صبح صبح ایسی دلکش تحریر پڑھنے کو ملی۔۔۔ مہینوں کی تھکن اتر گئی۔۔۔ جزاک اللہ۔۔۔
:rollingonthefloor::devil3::chill:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
:D:D:D

اللّہ کریم آپ کو اور آپ کے قارئین کو ہمیشہ ہنستا مسکراتا رکھے۔ سلامت رہیں ، نین بھائی!
آمین۔۔۔ اور آپ کو بھی۔۔۔ ہفتے مہینے میں ایسی کوئی مزے کی تحریر لکھ دیا کریں نا۔۔۔ قسم سے ۔۔۔ اچھا مزا ح پڑھے ہوئے مدتیں بیت جاتی ہیں۔۔۔۔ ابھی بھی میز پر حماقتیں اور خمار گندم پڑی ہے۔۔۔ جائیں تو کہاں جائیں۔
 
علی وقار

محفلین
میں اپنی کرسی پر آرام سے بیٹھا کمر ٹکائے پاؤں پھیلائے فکرِ سخن میں مصروف تھا کہ اچانک کرسی کےبرابر سے کسی کے سبکیاں لینے کی آواز آئی۔ کاغذ قلم گود میں رکھ کر میں نے ہاتھوں سے عینک درست کی۔ دیکھا تو ایک مطلع منہ بسورے کرسی کے برابر میں کھڑا سسک رہا تھا۔ کان سرخ ہورہے تھے ، گال سوجے ہوئے اور گردن پر خراشیں تھیں۔
"ہائیں ، یہ تمہیں کیا ہوا؟! ابھی کچھ دیر پہلے تو بالکل ٹھیک ٹھاک گئے تھے یہاں سے"۔ میں نے پوچھا۔ مطلع کی سبکیوں میں کچھ اضافہ ہوگیا۔
"ارے میاں بتاتے کیوں نہیں کیا ہوا تمہیں۔"
مطلع تو چپ رہا لیکن کرسی کے پیچھے سے ایک دوسرا شعر بولا۔ "نین انکل نے پٹائی کی ہے۔ کان بھی بہت زور سے کھینچے اور گلا بھی دبایا۔" یہ کہہ کر وہ شعر سامنے آیا تو دیکھا کہ اس کی حالت بھی مطلع سے کچھ زیادہ مختلف نہ تھی۔ اس سے پہلے کہ میں اس سے کچھ پوچھتا ایک اور چھوٹا سا شعر کرسی کے پیچھے سے روتا ہوا سامنے چلا آیا۔ اس کا بھی چہرہ سرخ اور بدن خراش آلود تھا۔ ہچکیاں لے لے کر رورہا تھا۔
"ارے یہ کیا ہوا ہےتم تینوں کو۔ مطلعے کو تو نین انکل نے مارا لیکن یہ منجھلے کی دھنائی کس نے کی؟"
"نین انکل نے"۔ تینوں ہم زبان ہوکر بولے۔
"لیکن کیوں؟ کیا کیا تھا تم لوگوں نے؟"
"کچھ بھی نہیں۔ ہم نے تو کچھ بھی نہیں کیا۔"
"ایسا کیسے ہوسکتا ہے۔ وہ بلاوجہ تم لوگوں پر کیوں ظلم کریں گے۔ نین انکل ہیں، نین کرنل تھوڑی ہیں۔"
"آپ نہیں جانتے انہیں۔ بہت ظالم ہیں وہ۔ ہر شعر ڈرتا ہے ان سے۔ ردیف قافیہ ایک کردیتے ہیں مار مار کے۔" منجھلا حشو و زوائد سے ناک پونچھتے ہوئے بولا۔
"یہ کیا کہہ رہے ہو۔ ابھی تین ہفتے پہلے تو وہ تم لوگوں کی اتنی تعریفیں کرکے گئے تھے۔ کہہ رہے تھے ایک سے بڑھ کر ایک ہے۔"
مطلع بولا ۔"اجی وہ تو آپ کے سامنے تعریفیں کررہے تھے۔ جاتے وقت آنکھ بچا کر ہم سے کہہ رہے تھے کہ بچّو تم لوگ ذرا اکیلے میں ملو پھر داد دیتا ہوں تم کو۔ اور جاتے جاتے زبان بھی چڑا ئی تھی۔"
"ہیں۔" میں نے ذرا حیرت سے کہا۔ "یہ کیا کہہ رہے ہو۔ ایسے ہیں کیا انکل نین؟!"
منجھلے کی ذرا ہمت بڑھی اور بولا۔ "اور نہیں تو کیا جی! غزل آپا تو ان کے سامنے گزرنے سے بھی ڈرتی ہیں۔ ہر وقت بس دھمکیاں دیتے رہتے ہیں۔۔۔ تشریح کردوں گا ، تشرٰیح کردوں گا۔"
اس پر چھوٹو بولا۔ "اور ابھی کچھ دن پہلے نا ایک مصرعے کو ڈانٹ ڈانٹ کر کہہ رہے تھے۔۔۔ "
"کیا کہہ رہے تھے؟" میں نے حیرت سے پوچھا۔
"کہہ رہے تھے میرے متّھے مت لگو ورنہ وزن برابر کردوں گا۔" چھوٹو نے سکتہ نگلتے ہوئے کہا ۔"اور نا پچھلے سال احمد انکل کی چھوٹی سی معصوم نظم کی ٹانگ بھی توڑدی تھی انہوں نے۔"
"اچھا ، اچھا۔ اگر تمہیں یہ سب باتیں معلوم تھیں تو ان کی طرف گئے کیوں؟"
میرا سوال سن کر تینوں کے تینوں نظریں جھکا کر چپ ہوگئے۔ ذرا گھبرائے گھبرائے پُر تعقید سے لگے۔
"تم بتاؤ کیا ہوا تھا؟" میں نے چھوٹے سے ذرا سختی سے پوچھا۔
"وہ ۔۔۔ وہ ۔۔ اصل میں ۔۔۔" چھوٹا ہکلایا ۔میں نے گھورا تو بولا۔ "وہ جی ہم ان کے احاطۂ خیال میں کود گئے تھے۔"
"احاطۂ خیال میں کود گئے تھے؟! کیوں کود گئے تھے۔"
"نارنگیاں توڑنے کے لئے۔" منجھلا اپنی ردیف گھسیٹتے ہوئے ڈرتے ڈرتے بولا ۔
میری آنکھیں حیرت سے پھیل گئیں۔ "نارنگیاں؟ نارنگیاں؟! نین انکل کا ذہن ہے یا کمپنی باغ؟ تم سے کس نے کہا کہ وہاں نارنگیاں ہیں۔"
مطلع بولا۔ " جاسمن آپا کی رباعی نے بتایا تھا۔"
اب مجھے بات سمجھ میں آئی۔ "ہائیں! ابے نالائقو! نارنگیاں نہیں اس میں نیرنگیاں ہیں۔"
"نے۔۔رنگ۔۔گیاں۔۔" میں نے زور دے دے کر کہا۔
وہ تینوں کچھ خفیف سے ہوگئے۔ مطلع بولا۔"املا کی غلطی ہوگئی۔ معاف کردیجیے۔ آئندہ نہیں ہوگی۔ اب وہاں نہیں جائیں گے۔"

اس سے پہلے کہ میں انہیں مزید ڈانٹتا ڈپٹتا میری آنکھ کھل گئی۔ دور باورچی خانے سے بیگم کی آواز آرہی تھی۔ "یہ بھی خوب ہے۔ جب چاہے جہاں چاہے سوگئے۔ ذرا لیٹے نہیں کہ آنکھ لگ گئی۔ اٹھیے ! جائیے ذرا بازار سے کچھ نارنگیاں لادیجیے۔ فروٹ کیک بنانا ہے۔"
کیا رواں دواں اسلوب ہے! نین بھائی کے لیے یہ شگفتہ تحریر کسی خوشگوار تحفے سے کم نہیں۔
 
محمد عبدالرؤوف

🤣🤣🤣🤣
واہ واہ واہ ظہیر بھائی، کیا ہی خوب ماحول بنایا ہے آپ نے۔ زبردست
 
ظہیر بھائی اردو غزل کے خوبصورت ترین شعراء میں ضرور شامل ہیں لیکن سونے پر سہاگہ ان کی رگ ظرافت ہے۔ شریر اتنے کہ خدا کی پناہ۔ محفلیں کو ان کی گزشتہ شرارتیں تو یاد ہی ہوں گی۔ حلوے کی ترکیب۔ ۔ ۔!!!!

ہم جیسے متشاعروں کے لیے ایک بھیانک خواب!
میں نے سختی سے گھورا تو بولا۔ "وہ جی ہم ان کے احاطۂ خیال میں کود گئے تھے۔"
"احاطۂ خیال میں کود گئے تھے؟! کیوں کود گئے تھے؟"
"نارنگیاں توڑنے کے لئے۔" منجھلا اپنی ردیف گھسیٹتے ہوئے ڈرتے ڈرتے بولا ۔
میری آنکھیں حیرت سے پھیل گئیں۔ "نارنگیاں؟ نارنگیاں؟! نین انکل کا ذہن ہے یا کمپنی باغ؟ تم سے کس نے کہا کہ وہاں نارنگیاں ہیں۔"
مطلع بولا۔ " @جاسمن آپا کی رباعی نے بتایا تھا۔"
اب مجھے بات سمجھ میں آئی۔ "ہائیں! ابے نالائقو! نارنگیاں نہیں اس میں نیرنگیاں ہیں۔"
"نے۔۔رنگ۔۔گیاں۔۔" میں نے زور دے دے کر کہا

کیا بات ہے۔ خوبصورت!
 
ماشاءاللّٰه
کیا ہی خوبصورت اور لاجواب شگفتہ تحریر ہے۔
مزے کو بھی مزہ آ گیا

مطلع بولا۔"املا کی غلطی ہوگئی۔ معاف کردیجیے۔ آئندہ نہیں ہوگی۔ اب وہاں نہیں جائیں گے۔"
پتہ نہیں کیوں ایسا لگا کہ آپ نے ہمیں بخش دیا۔
🤣🤣🤣
 
میں اپنی کرسی پر آرام سے بیٹھا کمر ٹکائے پاؤں پھیلائے فکرِ سخن میں مصروف تھا کہ اچانک کرسی کےبرابر سے کسی کے سبکیاں لینے کی آواز آئی۔ کاغذ قلم گود میں رکھ کر میں نے ہاتھوں سے عینک درست کی۔ دیکھا تو ایک مطلع منہ بسورے کرسی کے برابر میں کھڑا سسک رہا تھا۔ کان سرخ ہورہے تھے ، گال سوجے ہوئے اور گردن پر خراشیں تھیں۔
"ہائیں ، یہ تمہیں کیا ہوا؟! ابھی کچھ دیر پہلے تو بالکل ٹھیک ٹھاک گئے تھے یہاں سے"۔ میں نے پوچھا۔ مطلع کی سبکیوں میں کچھ اضافہ ہوگیا۔
"ارے میاں بتاتے کیوں نہیں کیا ہوا تمہیں؟"
مطلع تو چپ رہا لیکن کرسی کے پیچھے سے ایک دوسرا شعر بولا۔ "نین انکل نے پٹائی کی ہے۔ کان بھی بہت زور سے کھینچے اور گلا بھی دبایا۔" یہ کہہ کر وہ شعر سامنے آیا تو دیکھا کہ اس کی حالت بھی مطلع سے کچھ زیادہ مختلف نہ تھی۔ اس سے پہلے کہ میں اس سے کچھ پوچھتا ایک اور چھوٹا سا شعر کرسی کے پیچھے سے روتا ہوا سامنے چلا آیا۔ اس کا بھی چہرہ سرخ اور بدن خراش آلود تھا۔ ہچکیاں لے لے کر رورہا تھا۔
"ارے یہ کیا ہوا ہےتم تینوں کو۔ مطلعے کو تو نین انکل نے مارا لیکن یہ منجھلے کی دھنائی کس نے کی؟"
"نین انکل نے"۔ تینوں ہم زبان ہوکر بولے۔
"لیکن کیوں؟ کیا کیا تھا تم لوگوں نے؟"
"کچھ بھی نہیں۔ ہم نے تو کچھ بھی نہیں کیا۔"
"ایسا کیسے ہوسکتا ہے۔ وہ بلاوجہ تم لوگوں پر کیوں ظلم کریں گے۔ نین انکل ہیں، نین کرنل تھوڑی ہیں۔"
"آپ نہیں جانتے انہیں۔ بہت ظالم ہیں وہ۔ ہر شعر ڈرتا ہے ان سے۔ ردیف قافیہ ایک کردیتے ہیں مار مار کے۔" منجھلا حشو و زوائد سے ناک پونچھتے ہوئے بولا۔
"یہ کیا کہہ رہے ہو۔ ابھی تین ہفتے پہلے تو وہ تم لوگوں کی اتنی تعریفیں کرکے گئے تھے۔ کہہ رہے تھے ایک سے بڑھ کر ایک ہے۔"
مطلع بولا ۔"اجی وہ تو آپ کے سامنے تعریفیں کررہے تھے۔ جاتے وقت آنکھ بچا کر ہم سے کہہ رہے تھے بچّو تم لوگ ذرا اکیلے میں ملو پھر داد دیتا ہوں تم کو۔ اور جاتے جاتے زبان بھی چڑا ئی تھی۔"
"ہیں۔" میں نے ذرا حیرت سے کہا۔ "یہ کیا کہہ رہے ہو۔ ایسے ہیں کیا انکل نین؟!"
منجھلے کی ذرا ہمت بڑھی اور بولا۔ "اور نہیں تو کیا جی! غزل آپا تو ان کے سامنے گزرنے سے بھی ڈرتی ہیں۔ ہر وقت بس دھمکیاں دیتے رہتے ہیں۔۔۔ تشریح کردوں گا ، تشرٰیح کردوں گا۔"
اس پر چھوٹا بولا۔ "اور ابھی کچھ دن پہلے نا ایک مصرعے کو ڈانٹ ڈانٹ کر کہہ رہے تھے۔۔۔ "
"کیا کہہ رہے تھے؟" میں نے حیرت سے پوچھا۔
"کہہ رہے تھے میرے متّھے مت لگو ورنہ وزن برابر کردوں گا۔" چھوٹو نے سکتہ نگلتے ہوئے کہا ۔"اور نا پچھلے سال احمد انکل کی چھوٹی سی معصوم نظم کی ٹانگ بھی توڑدی تھی انہوں نے۔"
"اچھا ، اچھا۔ اگر تمہیں یہ سب باتیں معلوم تھیں تو ان کی طرف گئے کیوں؟"
میرا سوال سن کر تینوں کے تینوں نظریں جھکا کر چپ ہوگئے۔ ذرا گھبرائے گھبرائے پُر تعقید سے لگے۔
"تم بتاؤ کیا ہوا تھا؟" میں نے چھوٹے سے ذرا سختی سے پوچھا۔ وہ پھر چپ رہے۔
"وہ ۔۔۔ وہ ۔۔ اصل میں ۔۔۔" چھوٹا ہکلایا ۔
"بتاتے ہو یا کروں تقطیع؟" میں نے سختی سے گھورا تو بولا۔ "وہ جی ہم ان کے احاطۂ خیال میں کود گئے تھے۔"
"احاطۂ خیال میں کود گئے تھے؟! کیوں کود گئے تھے؟"
"نارنگیاں توڑنے کے لئے۔" منجھلا اپنی ردیف گھسیٹتے ہوئے ڈرتے ڈرتے بولا ۔
میری آنکھیں حیرت سے پھیل گئیں۔ "نارنگیاں؟ نارنگیاں؟! نین انکل کا ذہن ہے یا کمپنی باغ؟ تم سے کس نے کہا کہ وہاں نارنگیاں ہیں۔"
مطلع بولا۔ " جاسمن آپا کی رباعی نے بتایا تھا۔"
اب مجھے بات سمجھ میں آئی۔ "ہائیں! ابے نالائقو! نارنگیاں نہیں اس میں نیرنگیاں ہیں۔"
"نے۔۔رنگ۔۔گیاں۔۔" میں نے زور دے دے کر کہا۔
وہ تینوں کچھ خفیف سے ہوگئے۔ مطلع بولا۔"املا کی غلطی ہوگئی۔ معاف کردیجیے۔ آئندہ نہیں ہوگی۔ اب وہاں نہیں جائیں گے۔"

اس سے پہلے کہ میں انہیں مزید ڈانٹتا ڈپٹتا میری آنکھ کھل گئی۔ دور باورچی خانے سے بیگم کی آواز آرہی تھی۔ "یہ بھی خوب ہے۔ جب چاہے جہاں چاہے سوگئے۔ ذرا لیٹے نہیں کہ آنکھ لگ گئی۔ اٹھیے ! جائیے ذرا بازار سے کچھ نارنگیاں لادیجیے۔ فروٹ کیک بنانا ہے۔"
کیا بات ہے ظہیر بھیا بہت خوبصورت ۔۔۔۔۔! سلامت رہیں
 
محمداحمد

لائبریرین
سبحان اللہ سبحان اللہ!

بہت خوبصورت تحریر ہے ظہیر بھائی!

بہت شگفتہ اور دلچسپ ! بہت سی داد قبول فرمائے۔ :) :) :)

نین بھائی کا بھی شکریہ کہ وہ اس تحریر کا محرک بنے۔ :) :) :)
 
جاسمن

لائبریرین
ز''''''''''''''''''''''''''''بردست پہ ڈھیروں زبریں۔
سیر کو سوا سیر کا مطلب آج ہی سمجھ آیا ۔
ظہیر بھائی کی شاعری کا مجموعہ ہو اور ایک تحریر ابتدائیہ ہو تو دوسری اختتامیہ۔
آپ اگر شاعری میں کمال و جمال رکھتے ہیں(اب کوئی آپ کے بیٹے نہ سمجھ لیں کمال و جمال:)) تو آپ کی نثر بھی سدا بہار ہے ماشاءاللہ ۔
ع:شعر شکر آفریں اور چٹکلے نمکین ہیں
طبیعت شاداب کر دی اس مضمونچے نے۔

آپ کے طرفہ سْخن پر ہر سخن کا خاتمہ
ان سے جو مخصوص ہے اس طرز فن کا خاتمہ
بس اب تو یہ ہے کہ:)
نثر میں اب شوخ گوبس رہ گئے ہیں صرف دو
ایک نیرنگ دوسرے چونچال ہیں بھائی ظہیر
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
سبحان اللہ سبحان اللہ!

بہت خوبصورت تحریر ہے ظہیر بھائی!

بہت شگفتہ اور دلچسپ ! بہت سی داد قبول فرمائے۔ :) :) :)

نین بھائی کا بھی شکریہ کہ وہ اس تحریر کا محرک بنے۔ :) :) :)
بہت شکریہ ، احمد بھائی !
ویسے یہ تحریر لکھنے کے بعد اندازہ ہوا کہ کسی شخصیت کے بارے میں طنز و مزاح لکھنے کے لئے جس جرات اور بیباکی کی ضرورت ہوتی ہے اس پر خود کو آمادہ کرنا نہایت مشکل ہے ۔ د و فقرے اس مضمونچے میں کئی بار لکھ کر کاٹ دیئے ۔ فقرے اگرچہ بہت مزیدار تھے لیکن بس ہر بار انیسؔ یاد آگئے : خیالِ خاطرِ احباب ۔۔۔۔
:)
 
Top