یاسر شاہ

محفلین
پاکی کا باعث ہےبخار بھی گناہوں سے روفی بھائی چنانچہ سنت دعا عیادت کی ہے :
لا باس طھورا ان شاء اللہ
مفہوم:
فکر نہ کرو پاک ہو جاؤ گے ان شاء اللہ

آپ لوگ یوں ہی گھبرانا نہیں کا مذاق اڑاتے ہیں ۔دیکھیں بے حالی میں تسلی سنت سے ثابت ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
تو اس بار صرف دعائیں ہی کام آئی ہیں ۔واقعی جب بھی کچھ دل سے مانگا عطا ہو کر ہی رہا۔
پر جب دل پر لگی ہو تو تڑپ بھی شدید ہوتی ہے آپ نے ایسے کالا پانی کہا کہ دل ایکدم سے بہت دُکھا اور خوب دل سے مانگا اللہ سے صد شکر ہے اُس مالک کا کہ فوری قبولیت کا درجہ دے دیتا ہے ۔
 
سیما علی

لائبریرین
پاکی کا باعث ہےبخار بھی گناہوں سے روفی بھائی چنانچہ سنت دعا عیادت کی ہے :
لا باس طھورا ان شاء اللہ
مفہوم:
فکر نہ کرو پاک ہو جاؤ گے ان شاء اللہ

آپ لوگ یوں ہی گھبرانا نہیں کا مذاق اڑاتے ہیں ۔دیکھیں بے حالی میں تسلی سنت سے ثابت ہے۔
بیشک ایسا ہی ہے پروردگار ۔۔ہمارا پیارا سوہنا رب ۔صدقے جاؤں اُسکے رحم و درگذر کے ۔۔
 
یاسر شاہ

محفلین
پر جب دل پر لگی ہو تو تڑپ بھی شدید ہوتی ہے آپ نے ایسے کالا پانی کہا کہ دل ایکدم سے بہت دُکھا اور خوب دل سے مانگا اللہ سے صد شکر ہے اُس مالک کا کہ فوری قبولیت کا درجہ دے دیتا ہے ۔
آہا۔مجھے شک تو تھا ہی کہ کرتوت میرے اچھے نہیں ۔کوئی اور بھی دعائیں مانگ رہا ہے ساتھ ساتھ تو والدین اور آپ جیسے خیر خواہ لگے ہوئے تھا۔جزاک اللہ خیر و احسن الجزا
 
سیما علی

لائبریرین
آہا۔مجھے شک تو تھا ہی کہ کرتوت میرے اچھے نہیں ۔کوئی اور بھی دعائیں مانگ رہا ہے ساتھ ساتھ تو والدین اور آپ جیسے خیر خواہ لگے ہوئے تھا۔جزاک اللہ خیر و احسن الجزا
یارب العا لمین ہمارے بچوں کو شر پسندوں کے شر سے اور بد نظروں کی نظرِ بد سے اور تمام پریشانیوں سے اپنی پناہ میں رکھ آمین
 
سیما علی

لائبریرین
ہم کبھی کبھی اسقدر حیران ہوتے ہیں ۔ہم جیسے بندے جو اُسکے شکرگذار بندوں میں شمار بھی نہیں ہوتے ۔۔۔اور بندہ جب اللّٰہ تعالیٰ کی نعمتوں اور اس کے طرح طرح کے فضل و کرم اور احسان کا مطالعہ کرتا ہے تو اپنے آپُکو اسقدر ادنیٰ محسوس کرتا ہے ۔۔اور بندے کے دل میں اللّٰہ تعالیٰ کی محبت بڑھتی چلی جاتی ہے۔۔کہ وہ کسقدر جلدی سن لیتا ہے ۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
جب بھی کچھ دل سے مانگا عطا ہو کر ہی رہا۔
ویسے کبھی کبھی کیفیت ایسی ہوتی ہے کہ جسم کا ایک ایک عضو دعا مانگ رہا ہوتا ہے اور ایسی دعا اس رفتار سے آسمانوں پر پہنچتی ہے کہ کوئی بھی چیز رفتار میں اس کا مقابلہ نہ کر سکے
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
بیمار کی دعائیں بھی قبول ہوتی ہیں لہذا دعاؤں میں یاد رکھیے گا
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے جو خیر کی دعا مانگی اور جس جس شر سے اللہ کی پناہ چاہی وہ سب اللہ پاک میرے لیے اور آپ دوستوں کے لیے بھی قبول فرمائے
 
سیما علی

لائبریرین
وقفہ برائے عشاء مکمل ہوا۔اپنا حال احوال سنائیں خالہ کیسی ہیں آپ؟
غصے میں بھی غلط بات نہیں کرنا چاہیے !!!یا مذاق میں بھی !!!یہ ہماری اماّں کہا کرتیں تھیں ۔اب بہت احساس ہوتا ہے کبھی ہم لوگ مذاق میں بھی اپنے لئے غلط بات کہہ دیتے ہیں اور وہ ہوجاتی ہے ۔۔ہمارے یہاں لوگوں نے سیڑھیوں پر گملے رکھے ہیں اور پھر پانی دیتے ہیں اور ویسے ہی سیڑھیاں گیلی چھوڑ دیتے ہیں ۔۔تو ہم اکثر کہتے تھے کہ کسی دن کوئی گر گیا تو زیادہ نقصان ہوجائے گا ۔۔بس کیا پتہ تھا کہ شامت ہماری ہی آنی ہے ۔۔اب بہت بہتر ہے پہلے سے ۔۔ویسے زیادہ لگی ہو تو آہستہ آہستہ ٹھیک ہوتی ہے چوٹ ۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
وقفہ برائے عشاء مکمل ہوا۔اپنا حال احوال سنائیں خالہ کیسی ہیں آپ؟
ظاہر ہے ہمارا حال آپ بتائیے ہمارے ابو ذر کیسے ہیں ہمیں۔ بغیر دیکھیے ہی بہت پیارے ہیں سلامت رہیں تینوں شہزادے اللہ پاک اپنی امان میں رکھے آمین
 
Top