یاسر شاہ

محفلین
نکاح جن کا عنقریب ہونے والا ہو دودھ جلیبی زیادہ تر وہ کھاتے ہیں۔تو شکیل بھائی کوئی پیش رفت ہو رہی ہے اس حوالے سے؟😊
 

یاسر شاہ

محفلین
میں نے ابھی عرض کیا ہے:

سبب تو ہم نے کیے ہیں کھا کر نر چھوہارے، دودھ جلیبی

آگے اب اللہ کی مرضی ہوتی ہے کب امداد_ غیبی
 

سیما علی

لائبریرین
لیجیے ہمارا بھی وعلیکم السلام
وجی بھیا
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
میں نے ابھی عرض کیا ہے:

سبب تو ہم نے کیے ہیں کھا کر نر چھوہارے، دودھ جلیبی

آگے اب اللہ کی مرضی ہوتی ہے کب امداد_ غیبی
گمان غالب ہے کہ آپ کی نیت ہی نہیں ہے۔
اگر نیت ہوتی تو نکاح کا سوچتے چھوہارے دودھ جلیبی کو تقدیر پر چھوڑ دیتے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
نکاح جن کا عنقریب ہونے والا ہو دودھ جلیبی زیادہ تر وہ کھاتے ہیں۔تو شکیل بھائی کوئی پیش رفت ہو رہی ہے اس حوالے سے؟😊
قریب یا دور کی بات تو شکیل بھائی بتائیں گے ۔ ہم نے تو یہ سنا کہ دودھ جلیبی وہ کھائے جسے شہد کی مکھی ڈنک مار دے ۔ یا کوئی تتیا ڈنک مار دے۔
 

یاسر شاہ

محفلین
ظہر کی نماز کی بجائے کچھ دیر میں نماز جمعہ ادا کی جائے گی ۔سوچا اطلاع دے دوں تاکہ کوئی ظہر پڑھنے نہ چل نکلے۔
 

یاسر شاہ

محفلین
ضرورت سے زائد بال کاٹنا ،ناخن کاٹنا،غسل اور نماز جمعہ میں پہلے پہنچنا وغیرہ کے علاوہ سورہ کہف کی تلاوت اور درود کی کثرت ان چند کرنے والے کاموں میں سے ہیں کہ جن کا جمعے کے دن اہتمام چاہیے۔
 

یاسر شاہ

محفلین
شکر موجود کو قید کر لیتا ہے اور مفقود کا شکار کر لیتا ہے۔
الشکر قید الموجود والصید المفقود۔
(عربی مقولہ)
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
شکر موجود کو قید کر لیتا ہے اور مفقود کا شکار کر لیتا ہے۔
الشکر قید الموجود والصید المفقود۔
(عربی مقولہ)
سرکار اب اس کی تشریح بھی فرما دیں۔

جو مجھے سمجھ میں آیا ہے وہ یہ کہ جو موجود ہے وہ دائمی ہو جاتا ہے اور جو نہیں ہے وہ مل جاتا ہے۔
کیا ایسے ہی ہے؟

یہ مقولہ کہیں اس آیت کی تشریح تو نہیں؟
لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ
 

یاسر شاہ

محفلین
زبان الجھی ہوئی نہیں صاف ہے۔مطلب شکر موجودہ نعمتوں کو تو قید کر لیتا ہے زائل نہیں ہونے دیتا اور مفقود نعمتیں کہ جو پاس نہیں ان کو حاصل کر لیتا ہے ۔چونکہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے"لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ "اگر تم شکر کرو گے ہم ضرور بالضرور تمھیں زیادہ دیں گے۔
 
Top