محمداحمد

لائبریرین
ہماری اپنی ہی ایک غزل ۔ ہماری اپنی ہی مشقِ ستم کے نشانے پر۔

اہلیہ کا مزاج اچھا ہے؟
یا مِرا کام کاج اچھا ہے

کچھ کِھلاتے نہیں ہیں مہماں کو
آپ کا یہ رواج اچھا ہے!

کیسی اچھی ارینج میرج ہے!
یعنی، ظالم سماج اچھا ہے

شاید اُن کا مزاج ٹھنڈا ہو
پی رہے ہیں وہ چھاج، اچھا ہے

پانی پینے گئے تھے مسجد میں
ہو گیا اِندراج، اچھا ہے

دودھ، پتی، شکر، حرارت کا
یہ حسیں امتزاج اچھا ہے

میں تو سونے چلا ہوں اب احمدؔ
تم کرو کام کاج، اچھا ہے

محمد احمدؔ​
 
ہماری اپنی ہی ایک غزل ۔ ہماری اپنی ہی مشقِ ستم کے نشانے پر۔

اہلیہ کا مزاج اچھا ہے؟
یا مِرا کام کاج اچھا ہے

کچھ کِھلاتے نہیں ہیں مہماں کو
آپ کا یہ رواج اچھا ہے!

کیسی اچھی ارینج میرج ہے!
یعنی، ظالم سماج اچھا ہے

شاید اُن کا مزاج ٹھنڈا ہو
پی رہے ہیں وہ چھاج، اچھا ہے

پانی پینے گئے تھے مسجد میں
ہو گیا اِندراج، اچھا ہے

دودھ، پتی، شکر، حرارت کا
یہ حسیں امتزاج اچھا ہے

میں تو سونے چلا ہوں اب احمدؔ
تم کرو کام کاج، اچھا ہے

محمد احمدؔ​
بہت لاجواب
شاندار کلام
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
میں تو سونے چلا ہوں اب احمدؔ
تم کرو کام کاج، اچھا ہے

یہاں کچھ اُلٹا لگ رہا ہے۔ میں کی جگہ آپ ہونا چاہیے تھا۔

بہت داد قبول فرمائیں۔
شمشاد بھائی! یہاں پر صرف ایک غلطی ہے۔اور وہ یہ کہ "چلا" کو "چلی" کرنا پڑے گا۔ 😜
 

محمداحمد

لائبریرین
اچھا ہے، بلکہ اچھی ہے غزل ماشاءاللہ

بہت شکریہ عبدالرؤوف بھائی!
ویسے اپنے بدن پر جراحی بہت کٹھن کام ہوتا ہے
واقعی!

اپنی غزل کے ساتھ چھیڑ چھاڑ مشکل کام ہے۔ لیکن آپ کی تشبیہ تو کافی ہولناک ہے۔ :) :)

یہاں پر @سید عمران کو چھیڑا جا رہا ہے غالباً
ارے نہیں بھئی!

ہم تو اپنی چائے سے والہانہ رغبت و محبت کا اظہار کر رہے تھے۔

عمران بھیا تو اُس وقت ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں تھے۔ :)
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
چلیے جی! عدنان بھائی کو بھی سکون کی گھڑی نصیب ہوئی، اسی بہانے۔ :) :) :)
ہمارے بہانے 🤓
بھئی! عبدالرؤوف بھائی کا دماغ خوب چل رہا ہے آج کل۔ :) :)

اللہ ان کی شادی کروائے۔ :) :)
غالب گمان ہے کہ "رہا" کی جگہ "گیا" لکھ کر مٹایا گیا ہو گا😥
 
Top