میری پہلی غزل آپ کے نام

اچانک

محفلین
کیوں کرتے ہو میری تمنا تم مجھے اپنی آرزو کہتے ہو
رہے یاد نہ صبح اُٹھ کے جو میں وہی سہانہ سا خواب ہوں
کوئی یاد بھ کرے کس طرح کوئی میری چاہ کرے ہی کیوں
نہ ہی کہکشاں نہ ہی چاند ہوں نہ ہی خوشبو نہ ہی گلاب ہوں
میری جستجو بھی ہے بے وجہ کرے وقت کوئی نہ رائیگاں
جسے پا سکے نہ کوئی کبھی میں تو ایک ایسا سراب ہون
نہ میں درس ہوں نہ میں فرض ہوں نہ میں کوئی عشق کافسانہ ہوں
جسے پڑھ کر ہر کوئی پھینک دے میں وہ بے فضول کتاب ہوں
نہ آواز دے کے بلا مجھے میں تو قیدی ہون بس وقت کا
میری گفتگو ہی فضول ہے نہ سوال ہوں نہ جواب ہون
مجھے کوئی پیار کرے ہی کیوںمجھے اپنا یار کہے ہی کیوں
نہ نصاب ہوں کوئی پیار کا نہ کوئی حسن کا شباب ہوں
کوئی اپنا بھی کہے کس طرح کوئی مجھ کو خریدے کیسے
انمول ہےنہ میرا یہ دل نہ میں کوئی چیز نایاب ہوں
 
اچانک

محفلین
خوش امدید ! بڑی اچانک اور خوبصورت امد ہے ۔۔۔۔ میرا خیال ہے کہ تھوڑا سا تعارف ہو جائے تو کیا بات ہے
بہت بہت شکریہ قبلہ یونس رضا صاحب
ضرور قبلہ میں اپنا تعارف کرائوں گا لیکن ابھی نوآموز ہوں لیکن آپ جیسے قدر شناسوں کی قدم بوسی کے لئے ہر وقت تیار ہوں امید ہے آپکا دست شفقت میرے سر پر رہے گا :شکریہ
 
بہت بہت شکریہ قبلہ یونس رضا صاحب
ضرور قبلہ میں اپنا تعارف کرائوں گا لیکن ابھی نوآموز ہوں لیکن آپ جیسے قدر شناسوں کی قدم بوسی کے لئے ہر وقت تیار ہوں امید ہے آپکا دست شفقت میرے سر پر رہے گا :شکریہ

للہ ایسی قدر افزائی کے ہم مستحق نہیں ۔۔۔۔ رہی بات دست شفقت کی تو یہاں ماشاللہ کافی "علمی ساتھی" ہیں اور خوش قسمتی سے تعاون کرنے والے بھی ہیں ۔۔۔۔

ویسے اپ کا نک خاصا مبہم سا ہے ۔۔۔ مذکر مونث کو ذرا کلیئر کردیں تاکہ جنس کا تعیں ہو سکے ۔۔۔۔ کیونکہ نام کے لحاظ سے "فرحت" ہوتا بھی ہے اور ہوتی بھی ہے :)
 
اچانک

محفلین
یونس رضا صاحب
تعاون کا شکریہ قبلہ لنک پر ایک نطر ڈالی مگر وقت کی کمی کے باعث مکمل پڑھ نہ سکا پھر بھی شکر گزار ہوں اور اس بات سے متفق ہوں کہ اردو کو آسان لفظوں میں ہونا چاہیے
 
اچانک

محفلین
کافی مایوس کن غزل ہے۔۔۔محفل میں‌خوش آمدید

محترمہ زینب جی
جناب یہ مایوسی نہیں دل کےاندھیرے ہیں
لیکن آپ کے دستخط میں لگا شعر تو میری اس پوری غزل سے بھی زیادہ مایوس کن ہے

اگر شعر آپ کا ہے تو بھی اچھا ہے اگر نہیں‌تو بھی آپ کی پسند کے کیا کہنے!
 
مغزل

محفلین
محبی و مکرمی " اچانک " صاحب
(اس تخاطب پر معذرت خواہ ہوں ۔۔ کیوں کہ آپ کے اصل نام سے ابھی شرفِ نیاز حاصل نہیں ہوئی)
سب سے پہلے "اردو سے محبت کرنے والوں کی بز م (اردو ویب) میں صمیم ِ قلب سے خوش آمدید
اور اس بات کی معذرت کہ آپ کے خیر مقدم کو حاضر ہونے میں تاخیر ہوگئی۔۔۔
" ہوئی تاخیر تو کچھ باعثِ تاخیر بھی " تھی"
آپ کی غزل نواز ہوئی پڑھا بارہا پڑھا ۔۔ اب چونکہ آپ خود اپنے مبتدی ہونے کا اعتراف کرتے ہیں
تو مجھے یہ کہنے میں کچھ عار نہیں کہ آپ کی یہ کوشش بہت خوب ہے گو کہ اس میں اغلاط بھی ہیں
مصرعے ناموزوں بھی ہیں۔۔۔ مگر آپ کو رعایت حاصل ہے کہ آپ کے کلام کو یکسر رد بھی نہیں کیا جاسکتا
وہ یہ کہ آپ کے ہاں کم از کم موضوع تو ہے ۔۔ اور اس میں بھی اپنی بے مائیگی کا اعتراف بدرجہ اتم موجود
ہے ۔۔ یقینا آپ مشق جاری رکھیں ، مطالعہ کیجئے ۔ ۔۔ تو آپ بہت جلد ان خامیوں پر قابو پاسکتے ہیں۔۔
ایک بات دیگر دوستوں سے (دست بستہ معذرت کے ساتھ) کہ " اچانک " صاحب نے اپنا کلام " اصلاحِ سخن "
کے گوشے میں ارسال کیا ہے ۔۔۔ جہاں ہم بشمول میرے" اچانک" کو تنقید و تنقیص کا نشانہ بنا رہے ہیں وہاں
ان کی بہتری کا پہلو بھی ان کے سامنے پیش کیا جائے ۔۔ " اچانک صاحب" یقینا یہ بات صد فی صد درست ہے
کہ شاعر پیدا ہوتا ہے بنا یا نہیں جاتا ۔۔ کوئی بھی یہ دعوٰی نہیں کرسکتا کہ اس نے کوئی مصرع نا موزوں نہیں
لکھا ۔۔شاعری کیلئے بنیادی شرط ۔۔ شعور ، موضوع اور زبان کا استعمال ہے ۔۔ دیگر لوازم (لوازمات کی جمع)
گاہے گاہے ۔۔ اور وقت آنے پر ہی سیکھے جاتے ہیں۔۔۔ آپ اسی لگن سے کہتے رہیئے انشاء اللہ بہت جلد آپ
اچھے شعرا کی فہرست میں شامل ہوجائیں گے۔

میری کوئی بھی بات آپ کو ناگوار گزر ے تو میں اس کیلئے معافی چاہتا ہوں

آپ شعری سفر کا گواہ
نیاز مند
م۔م۔مغل
(کراچی ۔ پاکستان)
 
وعلیکم سلام

قبلہ ایم ایم مغل صاحب
میرے دامن میں تو آپ کی عقیدت کےلئے لفظ ہی نہیں ہیں
میں شاید اپنے جذبات کو لفظوں میں نہ ڈھال سکوں۔
میری زندگی میں کسی بھی دوست نے اتنی گہرائی سے مطالعہ کے بعد کمنت نہیں دیے ہوںگے
جتنے اپ نے پہلی ملاقات میں دیے ہیں میرے جذبات کو یقینا آپ صرف محسوس کریں
میں خوشی سے جھومنے لگ گیا تھا کہ چلوں کسی دوست نے اس قدر اچھے اور شگفتہ الفاظ میں میری رہنمائی فرمائی
آپ کی اس پوسٹ نے مجھے محفل کا ہی ہو کر رہ جانے کا عندیہ دیا ہے
اللہ تبارک و تعالی آپ کی عمر دراز فرمائے آمین
 
مغزل

محفلین
عزیزِ من (اب اپنے خوبصورت نام سے بھی شرفِ ملاقات عطاکردیجئے)
آداب وسلامِ مسنون

اتنے خوبصورت جذب میں رندھی ہوئی تحریر پڑھ کر دل باغ باغ ہوگیا۔
یقیناآپ اِس سے کہیں زیادہ اچھے اور اچھا دل رکھنے والے انسان ہیں۔۔
ان محبتوں اور جذبات کیلئے دل کی گہرائیوں سے ممنون و متشکر ہوں۔

اپنا خیال رکھیئے گا اور مطالعہ جاری۔
دعا گو ، طالبِ دعا
م۔م۔مغل
 
Top