آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

یہ فےسے فراڈ نہیں فے سے فیاضی ہے ۔ اس کی وجہ سے آپا پارٹی میں فے سے فرسٹ آئی ہوں گی۔
ایسی پارٹیاں ہم لوگ اسکول میں کیا کرتے تھے سب گھر سے ایک ایک ڈش بنا کر لاتے تھے اور سب مل کر کھاتے تھے بہت ہی مزیدار پارٹی ہوجاتی ہے اِس طرح اور بہت سے کھانے الگ الگ ذائقے کے ساتھ کھانے کو مل جاتے تھے ۔ لیکن ایسی پارٹیاں کرنے سے پہلے ڈیسائیڈ کرلینا چاھئیے کہ ہر فرد کو الگ الگ کھانے بنانے کا ٹاسک دیا جائے۔ورنہ تو ایک ہی کھانے بہت سے لوگ بنا کر لے آتے ہیں
 
افضل حسین

محفلین
گُلِ یاسمیں کے لئے بغیر جلے ہوئے شاہی ٹکڑے پیش ہیں😀😀😀
IMG-20220506-130808.jpg

IMG-20220503-033445.jpg
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
گُلِ یاسمیں کے لئے بغیر جلے ہوئے شاہی ٹکڑے پیش ہیں😀😀😀
IMG-20220506-130808.jpg

IMG-20220503-033445.jpg
یہ تو ظلم ہوا نا ۔۔۔ بس دکھانے پہ ٹرخا دیا۔ بھیج دئیے ہوتے تا کہ ذائقہ بھی معلوم ہو جاتا۔
جانے کیوں لگ رہا کہ آپ کے نان کو جلا ہوا کہنے کا بدلہ لیا آپ نے یہ مزے کے بنا جلے ہوئے شاہی ٹکڑے دکھا کر۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میں "بھیجنا" کو پہلے "بھیجا" پڑھ گیا 😜🤣🤣🤣
معذرت بہنا 😜
معذرت کی کیا بات بھائی۔ ہم نے سوچا ہماری غیر حاضری کی وجہ سے آپ بھرے بیٹھے ہوں گے جلی کٹی سنانے کو، کیوں نہ موقع دیا جائے آپ کو۔
شوق سے بھیجنا کو بھیجا پڑھئیے مگر ہمیں تو بھیجا فرائی یاد کروا دیا نا وہ بھی ہرے دھنئیے کے ساتھ۔ کیا زبردست ذائقہ ہوتا ہے نا۔ اور یہاں ڈنمارک کے تو بکرے بھی شاید بھیجے کے بغیر ہوتے ہیں جو کبھی دکان پر بکتے نہیں دیکھا۔
 
بکرے بھی۔۔۔۔ مطلب کہ بکرے ہی۔ روانی میں لکھے الفاظ کو پکڑئیے گا نہیں۔
 
Top