آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
IMG-20220116-032437.jpg


سردی شکن مٹن نہاری

IMG-20220116-124726.jpg

روغنی نان
نان جلایا کیوں بھلا
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بھیا پتہ نہیں کبھی کھائی نہیں بچپن سے ہی نہیں !!!شاید یہی وجہ ہے کہ اب بھی نہیں کھائی !!بچے مگر تینوں کھاتے ہیں پکا کے ضرور دیتی ہوں 😊😊😊😊
آخرکار ایک فرق تو مل ہی گیا سیما آپا آپ کی اور ہماری پسند میں :D
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اس لئے کہ کھانا تو نان ہے نہ کہ پلیٹ۔۔۔ پلیٹ ٹیڑھی میڑھی ہو، گزارا ہو جاتا مگر نان ٹیڑھا ہو، طبیعت پہ گراں گزرتا نا وقار بھائی۔ :ROFLMAO:
پلیٹ اور نان تو چلو بتا دیا ۔
یہ بھی بتاؤ کہ اگر کھیر ٹیڑھی ہو جائے تو کیا ہو گا ۔ :ROFLMAO:
قصّہ یہ ہے کہ ایک شخص نے کھیر پکائی۔ سوچا الله کے نام پر کسی فقیر کو بھی تھوڑی سی کھیر دینی چاہیے۔ اسے جو پہلا فقیر ملا وہ اتفاق سے نابینا تھا اور اس فقیر نے کبھی کھیر نہیں کھائی تھی۔ جب اس شخص نے فقیر سے پوچھا، "کھیر کھاؤ گے؟" تو فقیر نے سوال کیا، "کھیر کیسی ہوتی ہے؟" اس شخص نے جواب دیا، "سفید ہوتی ہے۔" اندھے نے سفید رنگ بھلا کہاں دیکھا تھا۔ پوچھنے لگا، "سفید رنگ کیسا ہوتا ہے؟" اس شخص نے کہا، "بگلے جیسا۔" فقیر نے پوچھا، "بگلا کیسا ہوتا ہے؟" اس پر اس شخص نے ہاتھ اٹھایا اور انگلیوں اور ہتھیلی کو ٹیڑھا کر کے بگلے کی گردن کی طرح بنایا اور بولا، "بگلا ایسا ہوتا ہے۔" نابینا فقیر نے اپنے ہاتھ سے اس شخص کے ہاتھ کو ٹٹولا اور کہنے لگا، "نہ بابا یہ تو ٹیڑھی کھیر ہے۔ یہ گلے میں اٹک جائے گی۔ میں یہ کھیر نہیں کھا سکتا۔"
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پلیٹ اور نان تو چلو بتا دیا ۔
یہ بھی بتاؤ کہ اگر کھیر ٹیڑھی ہو جائے تو کیا ہو گا ۔ :ROFLMAO:
بہت ہی آسان۔۔۔۔ کھیر ٹیڑھی ہو جائے تو اسے خود بھی ٹیڑھا ہو کر کھا لینا چاہئیے۔ خاص طور پر اس وقت جب اس میں سے ڈھیروں بادام بھی جھانک رہے ہوں۔ :ROFLMAO:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ویسے کیا بوالعجبی ہے بٹیا ۔ اپنا کانٹا مچھلی کے حلق میں بھلے اٹکے ۔ اس کا کانٹا ہمارے حلق میں نہ اٹکے ۔
اے مچھلیو ! ہم انسانوں کو معاف کرنا بھئی ۔
سچ تو یہ ہے کہ ہم نے مچھلی ہی کے حلق میں کانٹا نہ اٹکنے کی بات کی تھی۔ کیونکہ اس کے پاس تو کوئی ٹوٹکا نہیں ہوتا نا اپنے حلق میں پھنسا کانٹا نکالنے کا۔ جبکہ ہم انسانوں کے پاس تو کئی ایک ہوتے ہیں جن میں سے کوئی تو کام کر ہی جاتا ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
ون دش پارٹی میں ٹو ڈش لے گئیں...
یہ تو کھلا فراڈ ہے!!!
ہم نے کہا ایک نمکین ایک میٹھا !!!!
یہ فےسے فراڈ نہیں فے سے فیاضی ہے ۔ اس کی وجہ سے آپا پارٹی میں فے سے فرسٹ آئی ہوں گی۔
بھیا نے بالکل صحیح کہا !!!! آپ کے بڑے بھیا کو شاہی ٹکڑے کھانا تھے تو ہم نے کہا ایک بندے کے لئے کیا بنائیں ۔ سب ہی کھا لیں !!! یہ ہماری کمیٹی پارٹی تھی !!! آپکے بڑے بھیا کو رشوت دیئے بغیر تو جانے کی اجازت نہ ملتی 🤓🤓
 
Top