سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

یاقوت

محفلین
پچھلے سال سے یہ ترتیب اپنائی ہے
ایک کھجور اور گھڑے کا ایک گلاس پانی افطاری میں اور بس اس کے بعد کھانا کھایا پھر واک اور واپسی پر دیگر اشیاء کی حاضری لگوائی جاتی ہے۔(لیکن ان میں بھی صرف پھل)
سحری میں وہی رات والا سالن روٹی اور لسی ۔ آج کل لسی بھی نہیں پی رہا کیونکہ موافق نھیں پڑ رہی۔
 

علی وقار

محفلین
لال لوبیا کی مختلف اقسام کی سلاد کی ریسیپیز ہیں۔ میں ایسے بناتی ہوں۔ کٹے ہوئے ٹماٹر، کھیرا، پیاز، ہرا دھنیا ہری مرچیں اور کینڈ پائن ایپل شامل کرتی ہوں۔ انناس اگر نہ پسند ہوں تو آڑو، آم یا پپیتا بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ اگر کینڈ مکسڈ فروٹ پسند ہیں تو وہ استعمال کر لیں۔ آخر میں لیموں کا رس، نمک، تھوڑا سا شہد اور اگر چاہیں تو چلی ساس یا کیچپ ملا لیں۔ مکئی کے دانے بھی ایڈ کئے جا سکتے ہیں۔
عمدہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
افطاری میں دو قسم کے مشروب، پھلوں کی چاٹ، سموسے، پکوڑے۔ نماز کے بعد چائے۔
کھانا نہیں کھاتے، وہ سحری میں کھاتے ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
افطاری میں دو قسم کے مشروب، پھلوں کی چاٹ، سموسے، پکوڑے۔ نماز کے بعد چائے۔
کھانا نہیں کھاتے، وہ سحری میں کھاتے ہیں۔
ہمارا بھی یہی روٹین ہے ۔شربت تربوز اور اسٹرابری کا افطاری پھلوں کی چاٹ ۔۔دہی پھلکی ۔اور کبھی سموسے ۔۔
کھانا سحری میں ۔۔۔
 

دوست

محفلین
شملہ مرچ ود چکن کے سالن میں پاستا ڈال کر مین ڈش۔ گاجر، کھیرا اور انگور کا سلاد سائیڈ ڈش۔ ساتھ مینگو پیشن فروٹ کا جوس۔
 
Top