احتجاج ریکارڈ کروائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد وارث

لائبریرین
جو ووٹ قانونی طریقے سے دو ہفتے پہلے ہو سکتا تھا وہ اتنی سبکی کے بعد ہو رہا ہے۔ کرتوت تو پاکستانی ہی ہیں۔
ابھی بھی سارا کچھ قانونی ہوا ہے جناب، کچھ غیر قانونی نہیں ہوا، پاکستانی آئین کے مطابق۔ حکومت نے غیر قانونی کام کرنا چاہا تو اس کام کو حرف غلط کی طرح مٹا دیا گیا، اور سپریم کورٹ کے حکم پر حرف حرف عمل ہوا ہے۔ لوگوں کو شاید تکلیف اس بات کی ہو رہی ہے کہ صبح صبح قربانی کیوں نہیں ہوئی! :)
 
زیک

مسافر
لوگوں کو شاید تکلیف اس بات کی ہو رہی ہے کہ صبح صبح قربانی کیوں نہیں ہوئی!
کس قانون کے تحت سیشن بار بار التوا کا شکار ہوا اور ووٹ شروع ہونے میں اتنے گھنٹے لگے؟ یہ بھی بتا دیں کہ دنیا کی پارلیمان میں کون کونسے وزیراعظم عدم اعتماد کے وقت ایسے غائب رہے؟
 
علی وقار

محفلین
متضاد اطلاعات رات بھر آتی رہیں کہ خان صاحب نے شدید مزاحمت کی حتیٰ کہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق آرمی چیف کو بھی برطرف کیا گیا تھا۔ آخری گیند تک لڑنے والی بات کافی حد تک درست ثابت ہوئی۔ تاہم، عمران خان کے تمام ممکنہ آپشنز کا دروازہ سپریم کورٹ نے پہلے ہی بند کر دیا تھا اس لیے وہی ہوا، جو کہ ہونے کا امکان تھا۔ اب دیکھتے ہیں کہ نئی حکومت کیا کار ہائے نمایاں سر انجام دیتی ہے؟
 
جو ووٹ قانونی طریقے سے دو ہفتے پہلے ہو سکتا تھا وہ اتنی سبکی کے بعد ہو رہا ہے۔ کرتوت تو پاکستانی ہی ہیں۔
پہلی بات یہ ہے کہ ووٹنگ ہونی ہی نہیں چاھئیے
ووٹنگ اور اعتماد کا ووٹ لے کر ہی عمران خان وزیراعظم بنے تھے
اب صرف اِن کو پورے پانچ سال حکومت کرنے دینی چاھئیے تھی
پھر ووٹنگ کے ذریعے فیصلہ کرنا چاھئیے تھا
 
اس میں بتانے کی کیا بات ہے؟؟؟
عوام جانتی ہے پچھلے ساڑھے تین سالوں میں جو کیا ہے وہی کاپی پیسٹ ہوگا!!!
پر موقع دینا چاھئیے تھا اور پورے پانچ سال حکومت کرنے دینی چاھئیے تھی حکومت جاتے جاتے اچھے پیکیج دیتی ہے لیکن اِس حکومت کو یہ موقع ہی نہ دیا
 
متضاد اطلاعات رات بھر آتی رہیں کہ خان صاحب نے شدید مزاحمت کی حتیٰ کہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق آرمی چیف کو بھی برطرف کیا گیا تھا۔ آخری گیند تک لڑنے والی بات کافی حد تک درست ثابت ہوئی۔ تاہم، عمران خان کے تمام ممکنہ آپشنز کا دروازہ سپریم کورٹ نے پہلے ہی بند کر دیا تھا اس لیے وہی ہوا، جو کہ ہونے کا امکان تھا۔ اب دیکھتے ہیں کہ نئی حکومت کیا کار ہائے نمایاں سر انجام دیتی ہے؟
جتنے دن عمران خان کے وزیراعظم بنے رہنے کے تھے وہ پورے ہوگئے شاید لیکن لگتا ہے عمران خان پھرسے عوام کی بھرپور حمایت کے ساتھ آئینگے
لیکن گزارش ہے کہ عمران خان صاحب لوٹوں کے ساتھ واپس نا آئیں
 
اب کہاں نئی حکومت اور کہاں نیا پاکستان
بلاول بھٹو نے تو پہلے ہی بول دیا ہے (ویلکم بیک ٹو پُرانا پاکستان)
 
پیر پنجر سرکار کی دو ہفتے پہلے کی پیشن گوئی میں بتادیا گیا تھا کہ عمران خان عدم اعتماد کی تحریک میں ملک کے وزیراعظم نہیں رہیں گے لیکن تین ماہ بعد پھر سے وزیراعظم بن جائیں گے انشاء اللہ تعالیٰ

محمد وارث

لائبریرین
کس قانون کے تحت سیشن بار بار التوا کا شکار ہوا اور ووٹ شروع ہونے میں اتنے گھنٹے لگے؟ یہ بھی بتا دیں کہ دنیا کی پارلیمان میں کون کونسے وزیراعظم عدم اعتماد کے وقت ایسے غائب رہے؟
التوا ہونا یا وزیر اعظم کا سیشن سے غیر حاضر ہونا کوئی آئین شکنی نہیں ہے؟ اگر ہے تو کوئی وہ شق بتائے جس کو توڑا گیا؟
 
محمد وارث

لائبریرین
ویسے اس التوا در التوا سے کیا کیا نکالنا چاہتے تھے سوائے عوام کو ایک غیر یقینی صورتحال میں مبتلا کرنے کے۔
جو بھی نکالنا چاہتے تھے لیکن قانون کوئی نہیں ٹوٹا اس میں۔ وگرنہ سال ہا سال سے لاکھوں پینڈنگ کیسوں والی عدالتیں اس بار ایک منٹ کے التوا کے لیے بھی تیار نہیں تھیں اور اور اگر ایک منٹ کی بھی دیر ہوتی تو وہ تو سزا دینے کے لیے پہلے ہی سے عدالت کھولے بیٹھے تھے!
 
ویسے کیا خیال ہے وہ ملک زیادہ بڑا لطیفہ نہیں تھا جس کے ہارنے والے صدر نے اپنے ہی شہریوں سے اپنی ہی پارلیمنٹ پر حملہ کروا کے اپنے ہی لوگوں کو مروا دیا تھا؟
جیسے زیک صاحب نے ہمارے ملک کا نام سب کے سامنے واضح کردیا ہے تو آپ اُس ملک کا نام بتانے میں پیچھےکیوں ہیں؟
 
علی وقار

محفلین
جتنے دن عمران خان کے وزیراعظم بنے رہنے کے تھے وہ پورے ہوگئے شاید لیکن لگتا ہے عمران خان پھرسے عوام کی بھرپور حمایت کے ساتھ آئینگے
لیکن گزارش ہے کہ عمران خان صاحب لوٹوں کے ساتھ واپس نا آئیں
عمران خان کو دوبارہ عوامی حمایت کا مل جانا اچنبھے کی بات نہیں ہو گی تاہم انہیں اگلی مرتبہ ٹکٹ دیتے ہوئے احتیاط کرنا ہو گی۔ اس کے باوجود دیگر فیکٹرز اپنی جگہ پر موجود رہیں گے، جیسا کہ یہ کہ اب بھی الیکٹیبلز بہت با اثر ہیں اور اس بات سے بھی بہت فرق پڑتا ہے کہ اہم اداروں کے ساتھ خان صاحب کی ٰسلام دعا ٰکیسی ہے۔ اس مرتبہ شاید وہ دو تہائی اکثریت لینے کی کوشش کریں، یا کم از کم سادہ اکثریت لینا چاہیں، مگر بڑے سرکار کی مرضی کے بغیر ایسا ہونا بہت مشکل ہو گا۔
 
علی وقار

محفلین
پیر پنجر سرکار کی دو ہفتے پہلے کی پیشن گوئی میں بتادیا گیا تھا کہ عمران خان عدم اعتماد کی تحریک میں ملک کے وزیراعظم نہیں رہیں گے لیکن تین ماہ بعد پھر سے وزیراعظم بن جائیں گے انشاء اللہ تعالیٰ

پیر پنجر کی تمام پیشن گوئیاں پوری ہوتی ہیں کیا؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top