احتجاج ریکارڈ کروائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
خان صاحب اگلے ڈیڑھ سال اقتدار میں رہ کر کیا تیر مار لیں گے اور یہ متحدہ اپوزیشن حکومت میں آ کر کیا کارہائے نمایاں سر انجام دے گی۔ ملکی حالات دگرگوں ہیں اور اقتدار کانٹوں کی سیج۔
یہ تو عمران خان صاحب کو عوام اور وزیروں کو بریفینگ میں بتانا چاھئیے کہ میں اِن ڈیڑھ سالوں میں کیا کچھ کرنے والا ہوں
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اُن لوگوں کو جدی پُشتی بنی بنائی حکومت تھالی میں رکھ کر ملی ہے اور عمران خان صاحب نے خود محنت کرکے حکومت بنائی ہے تھوڑا بہت تو فرق ہوگا ہی
میں کہہ رہا تھا کہ سب کو ایسٹبلشمنٹ کی تھالی میں ہی حکومت ملتی ہے۔ ہاں آدمی کو دنیا جانتی ہو تو کچھ پوائنٹس بڑھ جاتے ہیں
 

سید عمران

محفلین
میں نے کرنے یا نہ کرنے کی بات نہیں کی بلکہ مہربانی کِس طرح کی ؟ وہ پوچھا ہے بھائی
بھائی زیادہ فکر مند نہ ہوں۔۔۔
ہم آپ کی مشکل آسان کیے دیتے ہیں۔۔۔
روفی بھائی کے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ ایک کروڑ روپے دینے کی مہربانی کردیں۔۔۔
آج کل سخت ضرورت ہے، مہنگائی کا دور ہے، غریب عوام کا فائیو اسٹار ہوٹلوں میں کھانا اور برانڈڈ سوٹ پہننا مشکل کیا ناممکن ہوگیا ہے۔۔۔
سو اندھیر نگری کے اس عالم میں آپ جیسے مہربانوں سے مہربانی کی توقع ہے!!!
 

سید عمران

محفلین
یہ تو عمران خان صاحب کو عوام اور وزیروں کو بریفینگ میں بتانا چاھئیے کہ میں اِن ڈیڑھ سالوں میں کیا کچھ کرنے والا ہوں
اس میں بتانے کی کیا بات ہے؟؟؟
عوام جانتی ہے پچھلے ساڑھے تین سالوں میں جو کیا ہے وہی کاپی پیسٹ ہوگا!!!
 

سیما علی

لائبریرین

سید عمران

محفلین
میں کہہ رہا تھا کہ سب کو ایسٹبلشمنٹ کی تھالی میں ہی حکومت ملتی ہے۔ ہاں آدمی کو دنیا جانتی ہو تو کچھ پوائنٹس بڑھ جاتے ہیں
یعنی ایک ہی تھالی کے سب چٹے بٹے ہیں۔۔۔
گویا ایک ہی حمام کے سب ننگے ہیں۔۔۔
مطلب یہ کہ ایک ہی مالا کے سب منکے ہیں!!!
 

علی وقار

محفلین
ویسے ایک شرارتانا مشورہ صدر صاحب کے لیے ہے کہ اب اسمبلیاں تحلیل کر دیں اب تو وزیراعظم نے انہیں تجویز بھی نہیں دی ہے 😜
کیا اُن کے پاس اس کا اختیار ہے؟ میرے خیال میں نہیں ہے۔ یہ آپ کی شرارت معلوم ہوتی ہے جنابِ من۔
 

سیما علی

لائبریرین
لیکن اب بھی حکومت کسی نا خوشگوار واقعے کی منتظر ہے کہ ووٹنگ ملتوی کرائی جائے
جائیں بیٹھیں اپوزیشن میں اور وہ بھی عزت کے ساتھ
ورنہ یہ کہیں گے؀
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں ہر کام کرنے میں
ضروری بات کہنی ہو کوئی وعدہ نبھانا ہو
یا کہیں گے ۔!!!!
ہم بردار بیٹھیں ہیں !!!!
 

سیما علی

لائبریرین
قریشی صاحب کا گلا بیٹھ گیا لیکن خود نہیں بیٹھ رہا 😊
بھیا ایک سے ایک بڑا سر پھرا ہے 🤓
اب جنابِ بلاول بھٹو زرداری اپنے تمام زر و جواہر کے ساتھ آگئے ہیں !!!!!!
آج ہمیں نئی پارٹی کا نام بہت پسند آیا
مولانا نون لیگ بھٹو 😜😜😜
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top