سید عمران

محفلین
عجیب سی بات ہے کہ حلوہ کے ذکر پر مفتی صاحب کتنے خوش ہیں۔ بھئی ہم تو یونائیٹڈ بیکری سے لاتے ہیں۔ آپ بھی وہاں سے جا کر لے آئیں۔ سمپل ۔ ۔:idea2::idea2::idea2:
ذرا سی محنت شاعری ماعری کی طرح حلوہ بنانے پر بھی کرلیتیں تو آج ہمیں مدعو کرنے کے لیے اتنے بہانے نہ بنانے پڑتے!!!
 

صابرہ امین

لائبریرین
ديکھيے بات يہ ہے کہ اکيسويں صدى ميں اور وہ بھى کراچى ميں گاجر کا حلوہ کون گھر پر بناتا ہے؟؟؟ ہمارى ريٹائرمنٹ تک انتظار کرنا ہو گا آپ کو!! البتہ اگر يونائيٹڈ کا کھانا ہے تو مکالمہ ميں ايڈريس دے ديجئے۔ آپ کو بھجوا ديں گے۔ ان کى ہوم ڈيلورى سروس بھى ہے ۔
 

سیما علی

لائبریرین
ہاہاہا۔۔ ڈبہ بھر کر آئے تو تھوڑا سا کيوں! ملتان کا حلوہ ہو اور بہت سا ہو۔۔۔
خیر ہو آپکی ہمارے پاس دو ڈبے آئے تھے ۔۔۔ایک دے دیا ایک رکھا بٹیا آپکو بھیجتے ہیں ۔۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے!
 

سید عمران

محفلین
ديکھيے بات يہ ہے کہ اکيسويں صدى ميں اور وہ بھى کراچى ميں گاجر کا حلوہ کون گھر پر بناتا ہے؟؟؟
چار ہزار بہانے بنالیں مگر بہانوں کی دال پھر بھی نہیں گلنے والی۔۔۔
پرسوں چھوٹا بیٹا آیا، سات کلو گاجریں لایا، بڑی بیگم نے حلوہ بنایا، ہم نے مہمانوں کو بلوایا، سب نے مل کے کھایا، سچ بہت مزہ آیا!!!
:dancing::dancing::dancing:
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
چار ہزار بہانے بنالیں مگر بہانوں کی دال پھر بھی نہیں گلنے والی۔۔۔
پرسوں چھوٹا بیٹا آیا، سات کلو گاجریں لایا، بڑی بیگم نے حلوہ بنایا، ہم نے مہمانوں کو بلوایا، پھر سب نے مل کے کھایا، سچ میں بڑا مزہ آیا!!!
جلدی سے شاباش دیں ہماری جانب سے بڑی بٹیا کو ہماری جیتی رہیں شاد و آباد رہیں سات کلو حلوا بنا یا اور ابھی مکالمہ میں پتہ بھیجتے ہیں تھوڑا سا ہمیں بھی چکھنا ہے 😊😊
 

سید عمران

محفلین
البتہ اگر يونائيٹڈ کا کھانا ہے تو مکالمہ ميں ايڈريس دے ديجئے۔ آپ کو بھجوا ديں گے۔ ان کى ہوم ڈيلورى سروس بھى ہے ۔
ثابت ہوگیا کہ آپ کو شاعری ماعری کے علاوہ کوئی حلوہ ولوہ بنانا نہیں آتا۔ یہ والا حلوہ دوکانوں سے ہم خود بھی خرید سکتے ہیں۔۔۔
ہمیں آپ کے ہاتھوں کا بنا ہوا حلوہ چاہیے، وہ بھی مزے دار۔تجرباتی نہیں!!!
 

صابرہ امین

لائبریرین
چار ہزار بہانے بنالیں مگر بہانوں کی دال پھر بھی نہیں گلنے والی۔۔۔
پرسوں چھوٹا بیٹا آیا، سات کلو گاجریں لایا، بڑی بیگم نے حلوہ بنایا، ہم نے مہمانوں کو بلوایا، سب نے مل کے کھایا، سچ بہت مزہ آیا!!!
:dancing::dancing::dancing:
ثابت ہوگیا کہ آپ کو شاعری ماعری کے علاوہ کوئی حلوہ ولوہ بنانا نہیں آتا۔ یہ والا حلوہ دوکانوں سے ہم خود بھی خرید سکتے ہیں۔۔۔
ہمیں آپ کے ہاتھوں کا بنا ہوا حلوہ چاہیے، وہ بھی مزے دار۔تجرباتی نہیں!!!
پریشان کرنے کے ساڑھے چار ہزار نسخے آزما لیں آپ ہم نہیں ہونے والے۔ :dancing::dancing::dancing: سات کلو کا حلوہ کھاتے ہوئے ہمیں اور سیما علی آپا کو مدعو کرنے کا خیال تو نہ آیا ہوگا۔ ایک زمانے میں ہمارے گھر میں دس کلو کی گاجروں کا حلوہ اور گجریلا بنا کرتا تھا کہ کاگاجریں چھیلنے اور کدو کش کرنے والے اور پکانے والے کئی ہاتھ ہوتے تھے۔ اب تو صاحب کہتے ہیں کہ کس مصیبت میں پڑ گئیں ہیں باہر سے منگوا لیا کریں ۔ ۔
ویسے اب ان سب کام کی مشینیں ہیں پر وہ دل میں وہ چاہ ہی نہیں ۔ ۔
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
حاحا حا، ح کی وجہ سے حلق سے ہنس رہا ہوں کہ جذبات میں ترتیب کا بھی حلوہ بن گیا!
بےوقوفی کے باعث ایسا ہوا ناکہ جذبات میں۔ دوسری لڑی کا حرف دیکھا اور لکھتے ہوئی غلط لڑی منتخب ہو گئی۔ بے دھیانی میں۔ دونوں لڑیوں میں اب سنبھل سنبھل کر لکھیں گے ۔ ۔
 
آخری تدوین:
Top