محفلین بھائیوں سے اصلاح کی درخواست کے ساتھ

احسان

محمد خلیل الرحمٰن
(ماخوذ از حکایاتِ سعدی)


کسی شہر میں ایک تھا نوجواں
بہت رحم دل اور بہت مہرباں

کہیں شیخ سعدی نے دیکھا اسے
بیاباں میں بکری چراتے ہوئے

تھی بکری کی گردن میں رسی پڑی
وہ اس کے اشارے کی پابند تھی

کہا شیخ سعدی نے اے نوجواں
لیے جارہے ہو اسے تم کہاں

اشارہ ہے رسی کا اس کے لیے
جو رسی کو چھوڑو، کبھی نہ چلے

کہا اس نے ایسا نہیں مہرباں
میں جاؤں جہاں آئے گی یہ وہاں

یہ رسی نہیں بھوک کا ہے کمال
کہ رکھتا ہوں دن رات اس کا خیال

یہ رسی نہیں ، میرا احسان ہے
کہ یہ صرف میرے ہی پیچھے چلے

بُروں پر نوازش مری گر رہے
تو کتا بھی میری حفاظت کرے

(بداں را نوازش کن اے نیک مرد
کہ سگ پاسدار و چوناں تو خورد)​
 

یاسر شاہ

محفلین
Top