انٹرویو گل یاسمیں سے انٹرویو

لاريب اخلاص

لائبریرین
جی اٹھائیے فرصت سے فائدہ۔۔۔۔ اور پڑھ لیجئیے ۔
آپ کے کمنٹس کے بعد ہوتی ہے بات۔
آج پہلی بار اردو محفل پہ تین سے چار گھنٹے مسلسل ( نماز اور کھانے کا وقفہ بھی رہا) گزارے:)۔
فائنلی انٹرویو مکمل ہوا!
آپ کا انٹرویو پڑھنے کے بعد ایسا لگا جیسے ابھی آپ کے پاس بیٹھی تھی ایک حصار کھینچ دیا میری روح کے گرد، آپ کی مسحور کن باتوں نے۔

بہت ہی کم ہوتا ہے کہ کوئی آپ کو صاف شفاف آئینہ کی طرح نظر آرہا ہو یہ خوبی اللہ ہر کسی میں نہیں دیتا کہ کوئی بولتا جائے اور روح تک اترتا جائے۔
لفظوں میں اگر اللہ نہ چاہے تو تاثیر نہیں آسکتی یہ سب اللہ کی خاص مہربانی ہوتی ہے جسے وہ خاص بنا دے۔
کچھ فن بھی رکھتے ہوں گے بولنے کا ، لیکن جو دل سے بات نکلتی ہے وہ سیدھا دل پہ اثر کرتی ہے۔
کچھ لکھ کے بھی میں نے انٹرویو بارے جیسے کچھ نہیں لکھا!

اللہ جی آپ کے جذبوں کی صداقت کو سلامت رکھے اور آپ کا دل یونہی روشن رہے ،
دونوں جہاں میں سرخروئی نصیب ہو۔
اللہ آپ کے نصیب بہت اچھے کریں آمین یارب العالمین۔
 
سیما علی

اللہ آپ کے نصیب بہت اچھے کریں آمین یارب العالمین
بالکل درست کہا کہ یہ اپنی باتوں میں کرسٹل کلیر نظر آتیں ایسے تو نہیں یہ ہماری پسندیدہ بٹیا بن گیں ہیں ۔۔
پروردگار سے دعا کے نصیب روشن کرے اور دونوں جہاں میں کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے آمین الہی آمین
 
لاريب اخلاص

لائبریرین
ارے ہاں کیا خوب سواری چنی ہے آپ نے تانگے کی!
ہم بھی جب کبھی برسوں بعد گاؤں جاتے ہیں تو جی چاہتا ہے گاڑی اپنی سائیڈ پہ روک دیں اور گاؤں تک کا سفر تانگے پہ کریں کیوں کہ اس کے پاؤں کی چھاپ اور تانگے کا سفر بہت اچھا لگتا ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

آمین ثم آمین

لاریب بہنا آپ کے الفاظ ہمارے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ پسندیدگی کے لئے بہت شکریہ۔

ہاں نا۔۔ ہم نے بھی محسوس کیا کہ ہماری بہنا ہمارے پاس ہی بیٹھی ہیں اور ہم بولے جا رہے ہیں، بولے جا رہے ہیں۔

بہت شکریہ اتنا ٹائم انٹرویو کو دینے کے لئے اور وہ بھی مسلسل :in-love:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ارے ہاں کیا خوب سواری چنی ہے آپ نے تانگے کی!
ہم بھی جب کبھی برسوں بعد گاؤں جاتے ہیں تو جی چاہتا ہے گاڑی اپنی سائیڈ پہ روک دیں اور گاؤں تک کا سفر تانگے پہ کریں کیوں کہ اس کے پاؤں کی چھاپ اور تانگے کا سفر بہت اچھا لگتا ہے۔
واقعی بہت مزے کی سواری ہے یہ۔۔۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بالکل درست کہا کہ یہ اپنی باتوں میں کرسٹل کلیر نظر آتیں ایسے تو نہیں یہ ہماری پسندیدہ بٹیا بن گیں ہیں ۔۔
پروردگار سے دعا کے نصیب روشن کرے اور دونوں جہاں میں کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے آمین الہی آمین

آمین ثم آمین۔
سیما آپا یہ سب آپ کی محبت اور ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں آپ ملی ہیں۔ یہ محفل اور محفلین ملے ہیں ۔
یہ اپنی باتوں میں کرسٹل کلیر نظر آتیں

بس باتوں میں سیما آپا؟؟
شکل و صورت میں نہیں ؟؟؟ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہم مزاجی کا قبل از وقت معلوم نہیں ہوسکتا۔۔۔
ہم نے دیکھا ہے کہ بچپن سے ساتھ کھیلتے بڑھتے کزنز کی جب آپس میں شادی ہوتی ہے تو روئیے کچھ اور ہی سامنے آتے ہیں!!!
صحیح کہہ رہے ہیں۔۔۔ وہ تو ہم نے بھی دیکھا ہے۔
لیکن پھر بھی کچھ کچھ تو اندازہ ہوتا ہے نا۔
باقی بعد کی باتیں بعد ہی کی ہیں نا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یعنی ٹیلی پیتھی کا ماہر ہو!!!
ہو بھی جائیں تو کوئی حرج ہے کیا۔۔۔
حالانکہ ہمارا ایسا کوئی مطالبہ ہر گز نہیں ہے۔ مطلب یہ تھا کہ دل کی بات سمجھنے والے ہوں۔۔۔ غیب کی نہیں۔ اور دل کی بات آپس میں بات چیت سے بھی سمجھی جا سکتی ہے نا کہ دل میں گُھس کر۔ :ROFLMAO:
 
سیما علی

لائبریرین
ہم مزاجی کا قبل از وقت معلوم نہیں ہوسکتا۔۔۔
ہم نے دیکھا ہے کہ بچپن سے ساتھ کھیلتے بڑھتے کزنز کی جب آپس میں شادی ہوتی ہے تو روئیے کچھ اور ہی سامنے آتے ہیں!!!
ہم نے ہم مزاج میاں بیوی آٹے میں نمک کے برابر دیکھے پر پروردگار کی شان دیکھیے دو مختلف مزاج لوگوں کو کیسے ایکدوسرے کا لباس بنا دیتا ہے اور تمام زندگی ایک دوسرے سے زمین آسمان کا فرق رکھنے والے لوگوں کو جوڑے رکھتا ہے یہی اس رشتے کا حسن ہے۔۔۔۔
 
Top