انٹرویو گل یاسمیں سے انٹرویو

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہم نے ہم مزاج میاں بیوی آٹے میں نمک کے برابر دیکھے پر پروردگار کی شان دیکھیے دو مختلف مزاج لوگوں کو کیسے ایکدوسرے کا لباس بنا دیتا ہے اور تمام زندگی ایک دوسرے سے زمین آسمان کا فرق رکھنے والے لوگوں کو جوڑے رکھتا ہے یہی اس رشتے کا حسن ہے۔۔۔۔
سیما آپا سب کراچی والے ایسی اچھی باتیں کیوں نہیں کرتے؟؟؟ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
سید عمران

محفلین
ہم نے ہم مزاج میاں بیوی آٹے میں نمک کے برابر دیکھے پر پروردگار کی شان دیکھیے دو مختلف مزاج لوگوں کو کیسے ایکدوسرے کا لباس بنا دیتا ہے اور تمام زندگی ایک دوسرے سے زمین آسمان کا فرق رکھنے والے لوگوں کو جوڑے رکھتا ہے یہی اس رشتے کا حسن ہے۔۔۔۔
اس اختلافی حسن کے بارے میں ہمارے والد صاحب کہتے تھے کہ میاں بیوی مزاج کے اعتبار سے الٹ ہوں تو بھی خوب نبھ سکتی ہے۔۔۔
شوہر ہنس مکھ ہو اور بیوی سنجیدہ مزاج تو گفت و شنید میں میانہ روی ہوتی ہے۔۔۔
شوہر کھلے ہاتھ کا اور بیوی تنگ ہاتھ کی تو اخراجات میں میانہ روی رہتی ہے!!!
 
سیما علی

صد فی صد درست :):):):):)
 
سید عمران

محفلین
ہم کراچی گئے تھے سیما آپا کے پاس۔۔۔
اب خوش نا؟
ہماری دعوت کا انتظام کیا جائے۔
:hypnotized::hypnotized::hypnotized:
اس سانحہ دل خراش کے احوال کی مفصل لڑی کہاں ہے؟؟؟
کراچی گئے تھے۔۔۔
بولے تو ماضی کی گئی گزری بات ہوئی۔۔۔
لہٰذا اب دعوت وعوت کچھ نہیں!!!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
:hypnotized::hypnotized::hypnotized:
اس سانحہ دل خراش کے احوال کی مفصل لڑی کہاں ہے؟؟؟
کراچی گئے تھے۔۔۔
بولے تو ماضی کی گئی گزری بات ہوئی۔۔۔
لہٰذا اب دعوت وعوت کچھ نہیں!!!

اللہ توبہ۔۔۔ دل خراش کیوں؟
البتہ سانحہ ضرور کہہ لیجئیے۔
ہم خود ہی کر لیں گے اپنی دعوت۔۔۔ " دو دریا " میں جا کر۔
ٹھیک نا سیما آپا۔
 
سیما علی

لائبریرین
اللہ توبہ۔۔۔ دل خراش کیوں؟
البتہ سانحہ ضرور کہہ لیجئیے۔
ہم خود ہی کر لیں گے اپنی دعوت۔۔۔ " دو دریا " میں جا کر۔
ٹھیک نا سیما آپا۔
ہم کریں گے اپنی بٹیا کی دعوت کل جو کھا یا تھا حلیم قدیر بھیا والا۔۔۔۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہم کریں گے اپنی بٹیا کی دعوت کل جو کھا یا تھا حلیم قدیر بھیا والا۔۔۔۔
جس میں قدیر بھیا موجود ہی نہیں ہے تو اس حلیم کو " قدیر بھیا کا حلیم " نام کیوں دیا ہے آپا۔
ہمیں تو گول گپے کھانے ہیں آپا دعوت میں۔۔۔ وہ بھی 3 پلیٹیں ۔
 
سید عمران

محفلین
بالکل درست کہا کہ یہ اپنی باتوں میں کرسٹل کلیر نظر آتیں ہیں ۔۔
بس باتوں میں سیما آپا؟؟
شکل و صورت میں نہیں ؟؟؟ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
اللہ کی بنائی ہوئی بہت پیاری صورت ہے اور کفرانِ نعمت نہیں کرتے :):):):):)
ویسے آپ پر یہ انکشاف کس تاریخ کو ہوا؟؟؟
:thinking2::thinking2::thinking2:
ہم کراچی گئے تھے سیما آپا کے پاس۔۔۔
اب خوش نا؟
ہماری دعوت کا انتظام کیا جائے۔
ہم کریں گے اپنی بٹیا کی دعوت کل جو کھا یا تھا حلیم قدیر بھیا والا۔۔۔۔
آجائیں محمد عدنان اکبری نقیبی بھیا۔۔۔
یہ دیکھیں، ہم آپ سے کہتے تھے ناں کہ ان دونوں کی جوڑی اندرونِ خانہ ضرور کوئی نہ کوئی گُل کھلا رہی ہے۔۔۔
آگئی ناں آپ کے سامنے اب ساری حقیقت۔۔۔
اور دیکھیں سیدھے سادے قدیر بھیا کو کیسے رام کیا۔۔۔
حلیم بھیجے جارہے اور کھائے بھی جارہے اور سرعام بتائے بھی جارہے ہیں۔۔۔
یہ ہوتی ہے سچی محبتیں۔۔۔
ایک آپ ہیں چائے کی ایک عدد پیالی کا صدیوں سے انکار کررہے ہیں۔۔۔
حد ہوگئی یعنی کہ!!!
:surprise: :surprise: :surprise:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ کو یہ نعمت ملی ہے تو آپ کریں شکر۔۔۔
ہم تو اپنی صورت پر صبر ہی کرسکتے ہیں!!!
:hot: :hot: :hot:
جب مصور اللہ پاک ہیں تو شکل و صورت کا گلہ کیسا۔۔ صبر کرنے والا اور شکر کرنے والا دونوں ہی اللہ پاک کو پیارے ہوتے ہیں۔

سیما علی آپا ۔۔۔ یہ شعر کیسا رہے گا :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
ابر میں چاند گر نہ دیکھا ہو
رخ پہ زلفوں کو ڈال کر دیکھو
 
Top