اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اس لڑی سے نمٹ کر آتی ہوں ۔ وہیں پر ۔ آج کل پتہ نہیں کیوں ہم ہر لڑی کو برباد کر رہے ہیں ۔ یہ نہ ہو ہم پر بین لگ جائے ۔ :D
فکر ناٹ۔۔۔ پاکستان میں جتھوں گروہوں پر کوئی تعزیر کام نہیں کرتی
ایسی ہلا شیری پر میں ہی نہ بین کر دیا جاؤں :D
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اب عاطف بھائی کا سہارا اللہ نے دے دیا ہے ۔ یقینا بچا لیں گے ۔:D
ویسے کوشش یہی ہونی چاہیے کہ ہر شرارت میں عاطف بھائی کو کسی طرح شامل رکھا جائے۔ ویسے گل بہن کی تعارف والی لڑی میں چلتے ہیں ۔ وہ ٹیگ کر کے وہاں بلا چکی ہیں
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
پھر تو ہم سے انجانے میں بھی کوئی غلطی نہ ہوئی اور نہ جوش میں ہوش کھویا۔
ورنہ کیا معلوم کہ ظہیراحمدظہیر بھائی سے ہی ڈانٹ پڑ جاتی کہ بزمِ سخن میں کیا گُل کھلا رہی ہو۔۔۔ جاؤ گپ شپ میں۔ :D

انھیں کیوں مشاعرہ میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی؟
مجھے دعوت تو دی گئی تھی لیکن معاوضہ طے نہ ہوسکا ۔ راحل بھائی پانچ کا کہہ رہے تھے جبکہ انہیں معلوم ہے کہ میں ساڑھے سات سے کم پر مشاعرہ پڑھتا ہی نہیں ہوں ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ماشاء اللہ ! زبردست!!!!
دو دن اہلِ خانہ کے ساتھ بیرونِ شہر گیا ہوا تھا ۔ آج لاگ ان ہوا تو یہ لڑی دیکھ بہت خوشی ہوئی ۔راحل بھائی ، لگتا ہے کہ خوب محفل جمی ۔ ابھی دیکھنا شروع کیا تو معلوم ہوا کہ ڈھائی گھنٹے کی وڈیو ہے ۔ ان شاء اللہ بدھ کے دن کچھ فرصت ملے گی تو دیکھوں گا اور اچھل اچھل کر داد دوں گا ۔ :):):)
فی الحال اس بات پر داد وصولئے کہ آپ نے پہلا وڈیو مشاعرہ منعقد کرکے اردو محفل کے "سابقون السابقون" میں نام لکھوالیا ۔ صد آفرین! کاش میں بھی شریک ہوپاتا ۔ عدم شرکت کی وجہ آپ جانتے ہی ہیں ۔ بہر حال ، یار زندہ صحبت باقی ۔
 
یہ پانچ اور ساڑھے سات کا لاحقہ بھی بتا دیتے تاکہ آئندہ مشاعرے کے لیے جوڑنا شروع کر دیں :)
 
مجھے دعوت تو دی گئی تھی لیکن معاوضہ طے نہ ہوسکا ۔ راحل بھائی پانچ کا کہہ رہے تھے جبکہ انہیں معلوم ہے کہ میں ساڑھے سات سے کم پر مشاعرہ پڑھتا ہی نہیں ہوں ۔
پانچ بھی ہمارے بجٹ کے حساب سے بہت زیادہ تھے .... ہم تو ایک مسکراہٹ پر معاملہ نپٹانا چاہ رہے تھے ... کہ اتنی قیمت پر تو دل بھی فروخت ہو جاتے ہیں :)
 
ماشاء اللہ ! زبردست!!!!
دو دن اہلِ خانہ کے ساتھ بیرونِ شہر گیا ہوا تھا ۔ آج لاگ ان ہوا تو یہ لڑی دیکھ بہت خوشی ہوئی ۔راحل بھائی ، لگتا ہے کہ خوب محفل جمی ۔ ابھی دیکھنا شروع کیا تو معلوم ہوا کہ ڈھائی گھنٹے کی وڈیو ہے ۔ ان شاء اللہ بدھ کے دن کچھ فرصت ملے گی تو دیکھوں گا اور اچھل اچھل کر داد دوں گا ۔ :):):)
فی الحال اس بات پر داد وصولئے کہ آپ نے پہلا وڈیو مشاعرہ منعقد کرکے اردو محفل کے "سابقون السابقون" میں نام لکھوالیا ۔ صد آفرین! کاش میں بھی شریک ہوپاتا ۔ عدم شرکت کی وجہ آپ جانتے ہی ہیں ۔ بہر حال ، یار زندہ صحبت باقی ۔
جزاک اللہ خیر ظہیر بھائی ... ہم اس دن کا انتظار کریں گے :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مجھے دعوت تو دی گئی تھی لیکن معاوضہ طے نہ ہوسکا ۔ راحل بھائی پانچ کا کہہ رہے تھے جبکہ انہیں معلوم ہے کہ میں ساڑھے سات سے کم پر مشاعرہ پڑھتا ہی نہیں ہوں ۔
یقیناً "پیٹیوں" وغیرہ کا تذکرہ تو ہو گا نہیں کہ معاملہ نہ نمٹ پایا۔
ضرور راحل بھائی نے زیادہ سے زیادہ پانچ غزلیں یا قطعات سنانے کی اجازت دی ہو گی۔ اور آپ کا مطالبہ ساڑھے سات سنانے کا ہو گا۔ سات کی تو سمجھ آتی ہے۔۔۔ آدھے کو کس میں شمار کریں؟
راحل بھائی باقیوں کے ساتھ کیا معاملہ طے پایا تھا دو، دو کا یا حسبِ خواہش۔
:D
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پانچ بھی ہمارے بجٹ کے حساب سے بہت زیادہ تھے .... ہم تو ایک مسکراہٹ پر معاملہ نپٹانا چاہ رہے تھے ... کہ اتنی قیمت پر تو دل بھی فروخت ہو جاتے ہیں :)
واہ کیا بات ہے آپ کی راحل بھائی۔۔۔۔۔
پانچ کے بدلے ایک مسکراہٹ۔۔۔۔ لیکن پلڑا تو مسکراہٹ والا بھاری ہے۔ خیر اگلا سال اللہ پاک خیریت سے لائیں ، تب تک کے لئے خوب "جوڑ جمع" کر لیجئیے ظہیر بھائی کے مطابق۔ ان شاء اللہ اس سے بھی بہتر ہو گا مشاعرہ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
یقیناً "پیٹیوں" وغیرہ کا تذکرہ تو ہو گا نہیں کہ معاملہ نہ نمٹ پایا۔
ضرور راحل بھائی نے زیادہ سے زیادہ پانچ غزلیں یا قطعات سنانے کی اجازت دی ہو گی۔ اور آپ کا مطالبہ ساڑھے سات سنانے کا ہو گا۔ سات کی تو سمجھ آتی ہے۔۔۔ آدھے کو کس میں شمار کریں؟
راحل بھائی باقیوں کے ساتھ کیا معاملہ طے پایا تھا دو، دو کا یا حسبِ خواہش۔
گل ودھ گئی اے گُل بٹیا !
دیکھو میں نے پھر پنجابی بولی ۔ :)
 
اکمل زیدی

محفلین
سر جی میں ایک خفیف سا احتجاج کرتا ہوں سب جانتے ہیں میں عرصہ دراز سے شاعروں میں زبردستی آنے کی کوشش کر رہا ہوں جس کا سہرا گاہے بگاہے کسی تک بندی پر داد کی صورت میں یہاں مل جاتا ہے استاد صاحب سے ڈنڈے بھی کھا چکا ہوں اصلا ح سخن میں احباب گواہ ہیں اس بات کے اس چیز نے دل براداشتہ نہیں بلکہ دل مضبوط کیا خیراحتجاج یہ تھا کے ہمیں بھی تھوڑا سا لفٹ کروا دیتے کچھ نہ کچھ تو ہم بھی پیش کر لیتے آپ بھی گوارہ کر لیتے کچھ بے بحیری بے وزنی وغیرہ وغیرہ۔۔۔ :-(
 
تو اتنی لمبی غیر حاضریوں کو کم کیجئیے نا۔۔۔ تا کہ معلوم رہے کہ کب کیا ہو رہا ہے۔
پھر لفٹ ہی لفٹ تھی۔۔۔ بلکہ زبردستی آپ کو مدعوکیا جانا تھا مشاعرے میں۔
 
Top