سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے نمائندہ اشعار

سیما علی

لائبریرین
اکمل بھیا
گذرتے وقت کے
اس بے قرار لمحے میں
لیے چہرے پہ
جگنو مسکراہٹ کے
اور آنکھوں میں
مہربان سا شبنمی تاثر
بظاہر بے حد مصروف
باس کے احکام میں
لیکن
گنگناتے ہولے ہولے
 
حسن محمود جماعتی

برسوں کے بعد ديکھا اک شخص دلرُبا سا
اب ذہن ميں نہيں ہے پر نام تھا بھلا سا

ابرو کھنچے کھنچے سے آنکھيں جھکی جھکی سی
باتيں رکی رکی سی لہجہ تھکا تھکا سا

الفاظ تھے کہ جگنو آواز کے سفر ميں تھے
بن جائے جنگلوں ميں جس طرح راستہ سا

خوابوں ميں خواب اُسکے يادوں ميں ياد اُسکی
نيندوں ميں گھل گيا ہو جيسے رَتجگا سا

پہلے بھی لوگ آئے کتنے ہی زندگی ميں
وہ ہر طرح سے ليکن اوروں سے تھا جدا سا

تيور تھے بے رُخی کے انداز دوستی کے
وہ اجنبی تھا ليکن لگتا تھا آشنا سا
سیدی سراپا سپاس ہوں۔ آپ کے محبتوں کا ممنون۔
 

اکمل زیدی

محفلین
اکمل بھیا
گذرتے وقت کے
اس بے قرار لمحے میں
لیے چہرے پہ
جگنو مسکراہٹ کے
اور آنکھوں میں
مہربان سا شبنمی تاثر
بظاہر بے حد مصروف
باس کے احکام میں
لیکن
گنگناتے ہولے ہولے
مجھے سو فیصد یقین تھا ۔۔ کہ کچھ نہ کچھ کسی نہ کسی کو ہمارے اوٹ پٹانگ نگاہ خراش (اب سمع خراش تو لکھنے سے رہے یہاں) باتوں کی وجہ سے ہم یاد آئینگے اور ان میں آپ کا نام سر فہرست تھا باقیوں سے بھی کچھ امکان تھا لیکن لگتا ہے اب بات شاید نگاہ و سمع سے بات دل خراشی تک چلی گئی۔۔۔:D
 

سیما علی

لائبریرین
مجھے سو فیصد یقین تھا ۔۔ کہ کچھ نہ کچھ کسی نہ کسی کو ہمارے اوٹ پٹانگ نگاہ خراش (اب سمع خراش تو لکھنے سے رہے یہاں) باتوں کی وجہ سے ہم یاد آئینگے اور ان میں آپ کا نام سر فہرست تھا باقیوں سے بھی کچھ امکان تھا لیکن لگتا ہے اب بات شاید نگاہ و سمع سے بات دل خراشی تک چلی گئی۔۔۔:D
وہ باتیں تری وہ فسانے ترے
شگفتہ شگفتہ بہانے ترے!!!!

دلوں کو جراحت کا لطف آ گیا
لگے ہیں کچھ ایسے نشانے ترے

عدمؔ بھی ہے تیرا حکایت کدہ!!!
کہاں تک گئے ہیں فسانے ترے
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
نیرنگ خیال
رنگ ہی رنگ ہوں خوشبو کا بھروسہ آئے
میری آنکھوں سے جو دنیا تجھے دیکھا جائے
کیسا خوبصورت دھاگا ہے جو میرے نام سے شروع ہو رہا ہے۔۔۔ واہ واہ۔۔۔ اللہ پاک آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے اور میرے حق میں آپ کی تمام دعائیں قبول فرمائے۔ آمین
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
[B][SIZE=6][COLOR=#b300b3]نین بھیا[/COLOR][/SIZE][/B]
گئے دنوں کا سراغ لے کر کدھر سے آیا کدھر گیا وہ
عجیب مانوس اجنبی تھا مجھے تو حیران کر گیا وہ

بس ایک موتی سی چھب دکھا کر بس ایک میٹھی سی دھن سنا کر
ستارۂ شام بن کے آیا برنگ خواب سحر گیا وہ!!!!!!!!!!
اپیا ابھی ہم زندہ ہیں۔۔۔۔ ہوہوہوہوہو۔۔۔۔ شکریہ شکریہ
 
Top