سولھویں سالگرہ استاد محترم جناب اعجاز عبید صاحب سے علمی اور ادبی مکالمہ

صابرہ امین

لائبریرین
استادِ محترم
آپ سے پوچھنا تھا کہ آپ کی ویک اینڈ کی روٹین کیا ہوتی ہے؟ جیسے ہم تو رات دیر تک جاگ کر صبح بھی دیر سے اٹھتے ہیں ۔ تو آپ کتنے بجے تک سوتے ہیں اور کیا کیا سرگرمیاں ہوتی ہیں ۔
 
الف عین

لائبریرین
استادِ محترم
آپ سے پوچھنا تھا کہ آپ کی ویک اینڈ کی روٹین کیا ہوتی ہے؟ جیسے ہم تو رات دیر تک جاگ کر صبح بھی دیر سے اٹھتے ہیں ۔ تو آپ کتنے بجے تک سوتے ہیں اور کیا کیا سرگرمیاں ہوتی ہیں ۔
آج کل تو ہر دن اتوار کا دن ہے! سارے دنوں میں معمولات یہی رہتے ہیں، تبدیلیاں صرف اس وقت ہوتی ہیں جب کوئی گھر آ جائے یا ہم لوگ کہیں چلے جائیں، جو آج کل تو شاذ ہی ہوتا ہے، یعنی پچھلے اپریل 2020 سے چار پانچ مرتبہ! یا بیچ میں کیٹریکٹ سرجری ہوئی، اب پھر ایک آنکھ کی کروانی ہے تو کچھ معمول پھر ایک ماہ تک بدل جائیں گے!
 
الف عین

لائبریرین
استاد محترم ایک سوال میرا بھی

آپ شاعری کے لئے کچھ وقت نکالتے ہیں
یا ذہن میں جو آئے لکھ وہ ہی ڈالتے ہیں
آج کل شاعری کون کرتا ہے میاں، پچھلے پانچ سال میں شاید تین چار غزلیں ہوئیں، اور کچھ اشعار جن کی غزل مکمل نہیں ہو سکی۔ ظاہر ہے کہ شعوری طور پر کچھ نہیں کرتا!
 
صابرہ امین

لائبریرین
آج کل تو ہر دن اتوار کا دن ہے! سارے دنوں میں معمولات یہی رہتے ہیں، تبدیلیاں صرف اس وقت ہوتی ہیں جب کوئی گھر آ جائے یا ہم لوگ کہیں چلے جائیں، جو آج کل تو شاذ ہی ہوتا ہے، یعنی پچھلے اپریل 2020 سے چار پانچ مرتبہ! یا بیچ میں کیٹریکٹ سرجری ہوئی، اب پھر ایک آنکھ کی کروانی ہے تو کچھ معمول پھر ایک ماہ تک بدل جائیں گے!
بہت اچھے۔ اگر یہ سب چھٹی کے کام ہیں تو کیا کہنے ۔ ماشااللہ
آپ سے یقیناً بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے ۔ :in-love:
 
الف عین

لائبریرین
تو آپ کا شاعری کی جانب رحجان کیسے ہوا؟
کبھی سوچا تھا آپ اصلاحِ سخن دیا کریں گے؟
آپ کی جو غزلیں پڑھیں، کمال کی ہیں، شعر تو درد کی زمین سے نکلتے ہیں، کیا میں ٹھیک ہوں اس طرز فکر میں؟
رجحان تو بچپن سے ہی ہو گیا تھا کہ 'شاعر الطرفین' ہوں، والدین دونوں شاعر تھے، نانا، دادا بھی! والد استاد شاعر تھے، ان سے ہی اصلاح سیکھی اور فن کے کچھ رموز سے واقفیت ہوئی، مکمل عروض نہ سیکھا نہ پڑھا! اصلاح کا کام تو یہاں محفل میں زبردستی گلے پر گیا ہے، کئی بار چھوڑ دینے کا سوچتا بھی ہوں تو آپ یوگ واپس پکڑ لاتے ہیں اور تم سب کی محبت میں مجبوراً کرتا ہوں اصلاح
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
میرے سوال کا جواب تو آپ سے رہ گیا۔
پرانے روابط ہی دے رہا ہوں حالانکہ کچھ غلطیاں سدھار کر نئی فائلیں بزم اردو لائبریری میں شامل کر دی تھیں جو بند ہے ابھی۔
غزلیں
اپنی برہنہ پائی پر
برقی کتابیں میں اپنی ہی اس کتاب کا لنک غلط ہو گیا، اس لئے محفل کا ہی ربط دے رہا ہوں
تحریرِ آبِ زر
نظمیں
صاد اور دوسری نظمیں
 
یاسر شاہ

محفلین

معذرت اعجاز صاحب یہ میرے اس سوال کا جواب نہیں۔
السلام علیکم
اعجاز صاحب اپنے پسندیدہ خود کے ہی پانچ غزلیہ اشعار فیض عام کے لیے عنایت فرمائیے۔

اپنی تین نظمیں جو آپ کو زیادہ پسند ہوں ،بھی اگر آسانی سے یہاں نقل ہو سکیں، تو کیا ہی اچھاہو۔بصورت دیگر لنک عنایت کیجیے۔

پاکستانی شعرا میں سے آپ کو کون پسند ہے؟
 
فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم اعجاز انکل!
آپ کے بچوں میں سے کسی کو شاعری کا شوق ہے؟ اور یہ بھی بتائیں کہ علی گڑھ یونیورسٹی کا ماحول اب بھی ویسا ہی ہے جیسا ہم وہاں کے پرانے طلبہ کی تحریروں یا تاریخ میں پڑھتے رہے ہیں؟
 
اکمل زیدی

محفلین
یہ پسندیدہ شاعروں کی فہرست تھی، اقبال مجھے مرعوب بہت کرتے ہیں، ان کی اہمیت اور عظمت کا بھی احساس ہے لیکن.... دل ہے کہ مانتا نہیں
سر جی مودبانہ استفسار ۔۔۔" کچھ انیس ، دبیر اور استاد قمر جلالوی پر بھی آپ کی قیمتی آراء جاننے کا متمنی ہوں" ۔ ۔ ۔ ۔
 
امین شارق

محفلین
آج کل شاعری کون کرتا ہے میاں، پچھلے پانچ سال میں شاید تین چار غزلیں ہوئیں، اور کچھ اشعار جن کی غزل مکمل نہیں ہو سکی۔ ظاہر ہے کہ شعوری طور پر کچھ نہیں کرتا!
میں نے کہیں پڑھا تھا کہ حسرت موہانی صاحب نے اپنی زندگی میں تقریباً اسّی ہزار اشعار کہے تھے۔ تو سر میراآپ سے یہ سوال ہے کہ

حسرت نے اپنی زیست میں کہے تھے اسّی ہزار
کتنے کہے ہیں آج تک سر آپ نے اشعار؟
دل میں جو آیا کرنا معلوم ہی چاہتے ہیں
منظوم سوال کا جواب منظوم ہی چاہتے ہیں
 
الف عین

لائبریرین
السلام علیکم اعجاز انکل!
آپ کے بچوں میں سے کسی کو شاعری کا شوق ہے؟ اور یہ بھی بتائیں کہ علی گڑھ یونیورسٹی کا ماحول اب بھی ویسا ہی ہے جیسا ہم وہاں کے پرانے طلبہ کی تحریروں یا تاریخ میں پڑھتے رہے ہیں؟
دونوں سوالوں کا جواب نہیں۔ نہ بچوں کو شاعری بلکہ اردو سے شغف ہے، نہ علی گڑھ میں اب وہ ماحول رہا ہے۔ زیادہ تر ہندی میڈیم سے فارغ طلبا تعلیم کے لئے آتے ہیں اور اردو ماحول نظر نہیں آتا
 
الف عین

لائبریرین
استاد محترم الف عین صاحب
آپ اردو ممحفل کے رکن کیسے بنے اس حوالے سے کچھ بتلائیے
جب میں یاہو اردو کمپیوٹنگ گروپ چلاتا تھا تب نبیل نے اردو ایڈیٹر بنایا تھا اور یہ ارادہ ظاہر کیا تھا کہ فورم شروع کی جائے، جس کے لئے پھر نبیل نے ذاتی ای میل مراسلت شروع کی ایک مخصوص گروپ میں، جس میں نبیل، زیک جہانزیب اور کچھ دوسرے شامل تھے جو مجھے یاد بھی نہیں کہ اب فعال نہیں رہے۔ ای میل مراسلت میں ہی اس کا نام اور یو آر ایل طے کیا گیا، اور پھر اردو محفل وجود میں آ گئی۔ لیکن کیونکہ میرا فورم میں حصہ لینے کا کوئی تجربہ نہیں تھا، اس لئے میں رکن نہیں بنا۔ نبیل نے ہی اکاؤنٹ بنا کر مجھے عارضی پاس ورڈ بھیجا تو میں لاگ ان ہوا، اور بہت دنوں کے بعد میں نے اپنا پاس ورڈ بنایا، ورنہ اسی عارضی پاس ورڈ سے کام چلاتا رہا۔
غرض میں خود رکن نہیں بنا، اب یہ نبیل ہی جانتے ہوں گے کہ میری طرح اور کس کس کو رکن بنایا؟
 
الف عین

لائبریرین
سر جی مودبانہ استفسار ۔۔۔" کچھ انیس ، دبیر اور استاد قمر جلالوی پر بھی آپ کی قیمتی آراء جاننے کا متمنی ہوں" ۔ ۔ ۔ ۔
انیس دبیر تو مجھے پسند ہیں، دونوں بہت اچھے شاعر تھے۔ شاعر تو قمر جلالوی بھی برے نہیں لیکن انہیں بطور خاص پاکستان میں اتنی اہمیت کیوں دی گئی ہے، اسے سمجھنے سے قاصر ہوں( ایک دو جگہ تو مجھے ان کے کلام میں بھی سقم نظر آیا تو ان کی استادی پر بھی سوال اٹھا ذہن میں! )
 
الف عین

لائبریرین
میں نے کہیں پڑھا تھا کہ حسرت موہانی صاحب نے اپنی زندگی میں تقریباً اسّی ہزار اشعار کہے تھے۔ تو سر میراآپ سے یہ سوال ہے کہ

حسرت نے اپنی زیست میں کہے تھے اسّی ہزار
کتنے کہے ہیں آج تک سر آپ نے اشعار؟
دل میں جو آیا کرنا معلوم ہی چاہتے ہیں
منظوم سوال کا جواب منظوم ہی چاہتے ہیں
ہمارا شعر ویسے تو ہے
کرم اس کے ستم سے بڑھ کر تھے
آج جو بیٹھ کر حساب کیا
اس کو بدل رہا ہوں مزاحاً
جو کہے شعر، وہ 'بنائے' نہیں
آج جو بیٹھ کر حساب کیا
.. اب یہ بھی کہہ دوں کہ دوسرے مصرعے کا تنافر میں خود دور نہیں کر پایا!
 
الف نظامی

لائبریرین
جب میں یاہو اردو کمپیوٹنگ گروپ چلاتا تھا تب نبیل نے اردو ایڈیٹر بنایا تھا اور یہ ارادہ ظاہر کیا تھا کہ فورم شروع کی جائے، جس کے لئے پھر نبیل نے ذاتی ای میل مراسلت شروع کی ایک مخصوص گروپ میں، جس میں نبیل، زیک جہانزیب اور کچھ دوسرے شامل تھے جو مجھے یاد بھی نہیں کہ اب فعال نہیں رہے۔ ای میل مراسلت میں ہی اس کا نام اور یو آر ایل طے کیا گیا، اور پھر اردو محفل وجود میں آ گئی۔ لیکن کیونکہ میرا فورم میں حصہ لینے کا کوئی تجربہ نہیں تھا، اس لئے میں رکن نہیں بنا۔ نبیل نے ہی اکاؤنٹ بنا کر مجھے عارضی پاس ورڈ بھیجا تو میں لاگ ان ہوا، اور بہت دنوں کے بعد میں نے اپنا پاس ورڈ بنایا، ورنہ اسی عارضی پاس ورڈ سے کام چلاتا رہا۔
غرض میں خود رکن نہیں بنا، اب یہ نبیل ہی جانتے ہوں گے کہ میری طرح اور کس کس کو رکن بنایا؟
بہت شکریہ سر
کیا یہ کہنا صحیح ہوگا کہ اردو کمپیوٹنگ کی اصطلاح کو سب سے پہلے آپ نے استعمال کیا
 
الف عین

لائبریرین
بہت شکریہ سر
کیا یہ کہنا صحیح ہوگا کہ اردو کمپیوٹنگ کی اصطلاح کو سب سے پہلے آپ نے استعمال کیا
یہ تو میں نے غور نہیں کیا کہ مجھ سے پہلے یہ اصطلاح استعمال ہوتی تھی یا نہیں، لیکن مجھے یہی مناسب لگا تھا۔
 
Top