سولھویں سالگرہ اردو محفل کی جشن سالگرہ پہ محفل و محفلین کے لیے تہنیتی پیغامات اور کارڈز

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
تو لوگوں کو خوش کرنے کا بھلا کیا فائدہ ہوا ۔ خوامخواہ کہ ایک ایکٹیویٹی ہوئی مسئلہ تو حل نہ ہوا ۔ اور پھر بیچاری کو بے آسرا چھوڑ دیا ۔ بے مروتی کی حد ہے ۔ ۔ دولت کے کئی نیک مصارف بھی ہو سکتے ہیں ۔ کسی کو گود بھی لیا جا سکتا ہے ۔
بالکل۔
انھوں نے تو کسی بیوہ کو سہارا دیا بھی تو پسِ منظر اپنی اولاد کی خواہش کارفرما تھی۔ ٹھیک ہے ایسا کر لیا۔
اس کے بعد جو ہوا وہ غلط ہے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
مطلب کہ پہلے اولاد کی خاطر نکاح کیا، اولاد نہیں ہوئی تو اسے گھر سے بھیج دیا۔۔۔ اس سارے میں اس عورت کا کیا قصور۔۔ ظاہر ہے کہ چھوٹے بچے ہی ساتھ لائی ہو گی نا۔ اور وہیں اس گھر میں پلے ہوں گے۔
یقیناً ایسا ہی کوئی معاملہ ہو گا۔ پھر تو ظلم ہو گیا نا اس پر۔
"خودداری" کس کی؟ بچوں کی یا اس گھر سے نکالی جانے والی عورت کی؟
نہیں چھوٹے بچے نہیں ناں، اس خاتون کے بھی ٹھیک ٹھاک جوان بچے تھے، ویسے تو اب بھی خرچہ تو اس کا شوہر اٹھا رہا ہے، اور یہ اس خاتون کا جانا بھی مستقل نہیں ہے اب بھی ان کا رشتہ باقی ہے۔
 
میں شاید اس کہانی کی جزئیات ٹھیک سے بیان نہیں کر سکا
بہت کچھ ہوتا ہے دنیا میں۔ کبھی وجوہات وہی ہوتی ہیں جو سامنے آتی ہیں کبھی نہیں بھی آ پاتیں۔
اللہ پاک سب کے معاملات خیر و عافیت سے نمٹائیں۔ آمین
 
صابرہ امین

لائبریرین

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
بہت کچھ ہوتا ہے دنیا میں۔ کبھی وجوہات وہی ہوتی ہیں جو سامنے آتی ہیں کبھی نہیں بھی آ پاتیں۔
اللہ پاک سب کے معاملات خیر و عافیت سے نمٹائیں۔ آمین
جی بالکل، میں اصل میں ذاتی طور پر اس خاندان کو جانتا ہوں تو ان کا اقدام مجھے احسن لگا، لیکن جب تک آپ لوگوں کے سامنے تمام حالات و واقعات نہ آ جائیں آپ کو مکمل طور پر سمجھ نہ آ سکے گا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جی کچھ عجیب بات ہے ۔ یعنی ایک خاتون کو محض اس لیے خداحافظ کہا جائے کہ ان کا مقصد پورا نہ ہوا ۔ پھر تو دونوں کو جانا چاہئے ۔ چار شادیوں کی اجازت ہے نا ۔
وہ تو بھلا ہوا کہ "خدا حافظ " کہا "الوداع " نہیں کہا۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
وہ تو بھلا ہوا کہ "خدا حافظ " کہا "الوداع " نہیں کہا۔
اوہو بھئی۔ اس میں داستاں گو قصوروار ہے کہ کہانی کی جزئیات بیان کیے بغیر نتیجہ سامنے رکھ دیا، اگر کوئی اس طرح کہے کہ
مگس کو باغ میں جانے نہ دیجو
کہ ناحق خون پروانے کا ہو گا

ایک بار سننے والوں کا دماغ تو چکرا ہی جائے گا نا
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اوہو بھئی۔ اس میں داستاں گو معذور ہے کہ کہانی کی جزئیات بیان کیے بغیر نتیجہ سامنے رکھ دیا، اگر کوئی اس طرح کہے کہ
مگس کو باغ میں جانے نہ دیجو
کہ ناحق خون پروانے کا ہو گا

ایک بار سننے والوں کا دماغ تو چکرا ہی جائے گا نا
جو بھی ہے دونوں ساتھ تو نہ رہے نا۔۔۔
خون تو ہو گیا پروانے کا :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اچھا ٹھیک ہے میں آپ کا پیغام پہنچا دوں گا :LOL::LOL:
ویسے جب کوئی اپنی غلطی تسلیم کر لے اسے مزید رگیدنا اچھا نہیں:cry:
ہرگز رگیدنا جیسی کوئی بات نہیں۔ آپ یقیناً جزئیات سے نا واقف ہیں۔ لیکن کہیں نہ کہیں تو ہوتے ہیں ایسے واقعات۔ بس اس حساب سے بات کر رہے۔ تو آپ ہی کے مراسلہ کا اقتباس لیا ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
روؤف بھائی۔۔۔ یہ محفل کی سالگرہ کی لڑی ہے کسی کی رخصتی کی لڑی نہیں کہ رو رہے ہیں۔
یہاں ہنسنے ہنسانے والی باتیں کرنی ہیں ورنہ سید عمران محترم کی لڑی میں چلئیے ۔ جو سوالات باقی ہیں وہ وہاں پوچھ لیں گے اور ان کی غیر موجودگی میں اس لڑی کو بھی آباد رکھیں گے۔
 
سید عمران بھائی کو یہاں عبرت پکڑنے کے لیے بلائیے ۔ :LOL:
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ہک غلطی تھئی ہئی، وچ دریا دے
ساری رات میں لڑھدی رئیاں
یہ ایک سرائیکی گانے کے بول ہیں جس میں سوہنی کہتی ہے کہ "میں نے ایک غلطی کی تھی جس کی وجہ ساری رات میں دریا کے رحم و کرم پر رہی"
مجھے وہ گانا بے اختیار یاد آ رہا ہے :cry2::cry2:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سید عمران بھائی کو یہاں عبرت پکڑنے کے لیے بلائیے ۔ :LOL:
:D
اور جو پھر سے ایک لمبے عرصے کے لئے "غائب " ہو گئے محفل کو بے رونق کر کے تو؟
سید عمران محترم اس مراسلہ کو ہر گز دعوت نامہ مت سمجھئیے گا۔ یہ تو ہم نے صابرہ بہن کی بات کا جواب دیا ہے۔ آپ سارا فوکس کل کی کسوٹی پہ دیجئیے۔ ہارنے کی صورت میں پھر سے کھیلنا پڑے گا ۔ :ROFLMAO:
 
Top