آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

علی وقار

محفلین
اروی مختلف طرح سے تیار ہوتی ہے۔ ہمارے ہاں کچھ اس طرح سے:
maxresdefault.jpg
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اُس کی ترکیب کہاں سے ملے گی ہمیں
ترکیب کا کیا کرنا۔۔۔
بس اروی کو کچھ دیر نمک لگا کر رکھنا ہوتا ہے تا کہ اس کی لیس ختم ہو جائے۔ باقی جیسے آلو بھون کر بناتے ہیں۔ اس طرح بنا لیجئیے۔
مصالحہ الگ اور اروی کو الگ فرائی کر کے بھی ڈال سکتے ہیں۔
تابش بھائی اگر ترکیب بتاتے ہیں تو اچھی بات ہے۔ ہم بھی وہ ترکیب ٹرائی کریں گے۔
 
لیکن اِس میں ذیرہ کہا ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لیکن اِس میں ذیرہ کہا ہے
توبہ ہے بھائی۔۔۔ زیرہ کیا ہم نے تو نمک مرچ ہلدی کا بھی ذکر نہیں کیا۔
بھونتے ہوئے زیرہ بھی آکر میں ڈال لیں۔ کیونکہ اسے زیادہ نہیں بھونا جاتا۔ توے پر بھون کر بھی شامل کر سکتے ہیں ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ویسے اِس بات سے ایک بات ذہن میں آئی ہے کہ
اگر الگ الگ طریقے پر کھانا بنایا جائے
تو پوری زندگی لگ جائے گی کھانے ختم نہیں ہونگے
جی بالکل۔
ذرا سی ترکیب میں تبدیلی لانے سے کافی فرق آ جاتا ہے۔
آپ لہسن اور چاول کا سالن بنوا کر کھائیے۔ گرمیوں میں اچھا لگتا ہے۔
 
Top