آئیں گپ شپ کریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
سودا تو میں لے آیا سب سے پہلی غلطی یہ ہوئی کہ لسٹ گھر پر ہی رہ گئی اور دوسری غلطی جو اسٹور والے سے ہوئی وہ یہ کہ آٹا چکی کا بولا پر فائن پکڑا دیا گھر آکر پتا لگا۔
 
وسیم

محفلین
پروردگار ٹھیک کرے آپ نے کیا کھایا ہماری دعا ہے جلدی اے اچھے ہوجائیں پر ہماری بٹیا کو نہ ستائیں :):):):)

شکریہ۔ جی بہتر، ہم انہیں نہیں ستائیں گے۔ کھانا کیا تھا، شکر دوپہر نسبت روڈ سے ہریسہ کھایا اور اوپر سے دو ٹھنڈی ٹھار سپرائیٹ کی بوتلیں چڑھا لی۔ پانی پیا نہیں، باہر موٹر سائیکل پہ سیر کرتے رہے تو لو بھی لگ گئی۔ ہفتے کی رات سے ابھی تک سر درد چلتا رہا۔ آج شام کو ڈاکٹر کا دیدار کیا تو ڈاکٹر صاحب نے بتایا بلڈ پریشر لو ہے۔ انجیکشن لگوا کر دوائی لیکر آئے ہیں، تھوڑی ہوش آئی ہے۔
 
وسیم

محفلین
بتابھی دیں کہ کون سا پیزا منگواوں پانچ لوگوں کے لئے یا یہ بتادیں کہ لارج میں کتنے سلائس ہوتے ہیں اور ریگولر میں کتنے؟

یہ تو کھانے والوں پہ ڈیپینڈ کرتا ہے۔ ہمارے ایک دوست ہیں، ان کے ہوتے ہوئے پیزا منگوایا جائے تو چاہے لارج ہو یا ریگولر، ایک ہی سلائس ہوتا ہے۔ آگے آپ اپنے بندے دیکھ لیں،
 
وسیم

محفلین
وہ لوگ ہٹے کٹے ہیں یا مریل ٹٹو؟؟؟

اپنے پیسوں سے منگوانے پہ مریل، دوسروں کے پیسوں سے آنے پہ ہٹے کٹے ;)
بتابھی دیں کہ کون سا پیزا منگواوں پانچ لوگوں کے لئے یا یہ بتادیں کہ لارج میں کتنے سلائس ہوتے ہیں اور ریگولر میں کتنے؟

آپ لارج ہی منگوائیں بلکہ دو لارج منگوائیں۔ پانچ بندوں کے لیے ایک لارج کم پڑ جائے گا۔
 
سیما علی

لائبریرین
شکریہ۔ جی بہتر، ہم انہیں نہیں ستائیں گے۔ کھانا کیا تھا، شکر دوپہر نسبت روڈ سے ہریسہ کھایا اور اوپر سے دو ٹھنڈی ٹھار سپرائیٹ کی بوتلیں چڑھا لی۔ پانی پیا نہیں، باہر موٹر سائیکل پہ سیر کرتے رہے تو لو بھی لگ گئی۔ ہفتے کی رات سے ابھی تک سر درد چلتا رہا۔ آج شام کو ڈاکٹر کا دیدار کیا تو ڈاکٹر صاحب نے بتایا بلڈ پریشر لو ہے۔ انجیکشن لگوا کر دوائی لیکر آئے ہیں، تھوڑی ہوش آئی ہے۔
ہریسہ ثقیل ہوتا ہے گرمی نقصان کرسکتا ہے ۔۔۔بس سب آپکی عمر کا تقاضا ہے خیال کیجیے -اللّہ اپنی امان میں رکھے۔۔۔اب بہتر ہے یہ شکر ہے ۔۔۔
 
یہ تو کھانے والوں پہ ڈیپینڈ کرتا ہے۔ ہمارے ایک دوست ہیں، ان کے ہوتے ہوئے پیزا منگوایا جائے تو چاہے لارج ہو یا ریگولر، ایک ہی سلائس ہوتا ہے۔ آگے آپ اپنے بندے دیکھ لیں،
نہیں ہمارے مہمان اتنا نہیں کھاتے کہیں جاتے ہیں تو اگر گھر میں ہوں تو پھر اللہ ہی جانے کتنا کھاتے ہونگے؟
 
وسیم

محفلین
ہریسہ ثقیل ہوتا ہے گرمی نقصان کرسکتا ہے ۔۔۔بس سب آپکی عمر کا تقاضا ہے خیال کیجیے -اللّہ اپنی امان میں رکھے۔۔۔اب بہتر ہے یہ شکر ہے ۔۔۔

بس ایک دوست کے ساتھ سیر پہ نکلے تھے، انہوں نے کہا ناشتہ نہیں کیا، کھانا کھلاؤ۔ غلطی سے ہریسے کا ذکر کر بیٹھا۔ اس نے کہا بس ہریسہ ہی چلے گا ، میں نے کبھی نہیں کھایا۔ پھر لیکر گئے۔ اچھا بھلا مزنگ سے محمدی نہاری کھانے جا رہے تھے، جانے کس گھڑی منہ سے ہریسہ نکل گیا۔
آئیندہ خیال کروں گا۔
 
ہریسہ کھانے سے مسئلہ کیوں ہوا اور بھی تو لوگ کھارہے ہونگے ؟
 
سیما علی

لائبریرین
ہریسہ کھانے سے مسئلہ کیوں ہوا اور بھی تو لوگ کھارہے ہونگے ؟
بھیا کبھی کبھی ایک ہی چیز چار پانچ لوگوں نے ایک ساتھ کھائی ہوتی ہے مگر جا کا معدہ قبولُ نہیں کرتا نقصان اسی کو ہو جاتا ہے یہ ہمیں بڑا تجربہ ہے ۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top