باورچی خانہ اور کھانے پینے سے متعلق کیفیت نامہ

انتہا

محفلین
کئی دنوں سے چنے کی دال کا حلوہ کھانے کو جی چاہ رہا تھا۔ آج دودھ میں چنے کی دال صبح ہی بھگو دی۔ دوپہر کو پیس لی اور شام کو دیسی گھی، شکر اور دیسی انڈوں کو ملا کے حلوہ بنایا۔ اوپر کشمش، کھوپرا، بادام اور پستہ کی ہوائیاں چھڑکیں۔
IMG-20210518-221346.jpg
پُر اشتہا کی ریٹنگ کی شدید ترین ضرورت محسوس ہوئی
 
سیما علی

لائبریرین
ہ
کھچڑی بنانے لگی تو بیٹی کہنے لگی کہ اس میں ہلدی نہ ڈالئے گا۔ جب کھچڑی تیار ہوگئی تو بیٹا سکول سے آگیا تھا۔ پتیلی میں کھچڑی دیکھ کے کہنے لگا۔
"آہ! آپ نے ہلدی نہیں ڈالی۔ "
"ایمی نہیں کھاتی ہلدی والی۔"
"میرا بھی کبھی خیال کر لیا کریں۔ ہر مرتبہ اسی کی فرمائش پہ چیز بنتی ہے۔"
صاحب کہنے لگے۔
"یہ کھچڑی کھڑی کھڑی کیوں ہے؟
"ایمی کو ایسی ہی پسند ہے۔"
ذرا پتلی ہونی چاہیے۔ کھچڑی تو امی جی بناتی ہیں"
ہمارے گھر میں بھی یہی کہانی ہے کہ ہمیں پھریری اچھی میاں صاحب کو پتلی بس پھر کیا ہے الگ الگ بنتی ہے :):):):)
 
سید عمران

ہمیں دونوں اچھی لگتی ہیں۔۔۔
لیکن بڑی بیگم پتلی کھچڑی نہیں بناتیں۔۔۔
کیوں کہ اس پر ہم مرچوں والے چپس، کرکرے، چاٹ مصالحہ، لیموں، ادرک، ہرا دھنیا، پودینہ، ہری مرچ، تلی ہوئی کرکری پیاز اور دہی ڈال کر کھاتے ہیں۔۔۔
پر ہم اکثر سوچتے ہیں کہ ۔۔۔
نہ جانے بڑی بیگم ہمارے لیے پتلی کھچڑی کیوں نہیں بناتیں!!!
:daydreaming: :daydreaming: :daydreaming:
 
آخری تدوین:
ہمیں دونوں اچھی لگتی ہے۔۔۔
لیکن بڑی بیگم پتلی کھچڑی نہیں بناتیں۔۔۔
کیوں کہ اس پر ہم مرچوں والے چپس، کرکرے، چاٹ مصالحہ، لیموں، ادرک، ہرا دھنیا، پودینہ، ہری مرچ، تلی ہوئی کرکری پیاز اور دہی ڈال کر کھاتے ہیں۔۔۔
پر ہم اکثر سوچتے ہیں کہ ۔۔۔
نہ جانے بڑی بیگم ہمارے لیے پتلی کھچڑی کیوں نہیں بناتیں!!!
:daydreaming: :daydreaming: :daydreaming:
:unsure:
 
جاسمن

لائبریرین
ٹماٹر آج کل بہت سستے ہیں۔ سو دو مرتبہ دس دس کلو ٹماٹروں کی چٹنی بنائی ہے۔ آدھی امی جی کے گھر دی اور آدھی اپنے فرج میں رکھی۔ پراٹھے کے ساتھ ٹماٹر کی چٹنی کا ناشتہ میرے پسندیدہ ناشتوں میں سے ہے۔
ٹماٹروں کو ہلکا سا جوش دے کے چھلکے اتار لیں اور بیج بھی نکال لیں۔ پیس کے چولھے پہ رکھیں۔ اس میں پسا ہوا کافی لہسن، سوکھا پودینہ ہاتھوں سے باریک کر کے، سرچ مرچ موٹی کٹی اور نمک شامل کر کے پکا لیں۔ پانی خشک ہو جائے تو تیل ڈال کے بھون لیں۔
لیں جی چٹنی تیار ہے۔
کل کچے آم، پودینہ اور ہری مرچ کی چٹنی بھی بنائی۔ یہ بھی بہت مزے کی لگتی ہے۔
 
مجھے بھی بہت پسند ہے یہ چٹنی
 
جاسمن

لائبریرین
IMG20210519131433.jpg

اس حلوہ میں خالص دیسی شکر استعمال ہوئی ہے اور میٹھا ہلکا ہے۔ بہت ہی مزے کا بنا ہے۔ جی چاہتا ہے کہ کھائے جائیں۔
 
Top