عشق دی گلی وچوں کوئی کوئی لنگھدا

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سب سے پہلے تو یہ طے کریں یہ قسم کون سی ہے
شاعری ، گلوکاری ، اور اداکاری کی طرح عشق کرنا بھی فنون لطیفہ میں سے ہے – دنیا میں تین قسم کے عاشق ہیں – ایک وہ جو خود کو عاشق کہتے ہیں –دوسرے وہ جنھیں لوگ عاشق کہتے ہیں – اور تیسرے وہ جو عاشق ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔
تینوں کا مکسچر۔۔۔
وہی تو معلوم کرنے کی مہم شروع کی ہے۔ :rollingonthefloor:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میری شادی
ظاہر ہے پھر شادی کے بعد یہ زیب نہیں دیتا
اچھا ٹھیک
پچھلے سوال پھر سے پوچھیں یا پچھلے صفحات پر جا کر خود ہی تلاش کر کے بتا دیں گے۔
آپ یہ سوچ کر جواب دیں نا کہ اگر کسی ایک نے بھی سبق حاصل کر لیا تو کتنی دعائیں دے گا آپ کو۔
 
سیما علی

لائبریرین
کہتے ہیں عاشق خوبصورت نہیں ہوتے ، اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ جو خوبصورت ہوتے ہیں وہ عاشق نہیں ہوتے ، لوگ ان پر عاشق ہوتے ہیں – عاشق ، شاعر اور پاگل ان تینوں پر اعتبار نہیں کرنا چاہیے ، کیونکہ یہ خود کسی پر اعتبار نہیں کرتے – اس دنیا میں جس شخص کی بدولت عاشق کی تھوڑی بہت عزت ہے وہ رقیب ہےجب رقیب نہیں رہتا تو اچھے خاصے عاشق اور محبوب میاں بیوی بن جاتے ہیں – میرا دوست ” ف ” ایک ہی نظر میں عاشق ہوجاتا ہے کہتا ہے ” میرے ساتھ کوئی دوشیزہ مخلص نہیں نکلی ، جو مخلص نکلی وہ دوشیزہ نہیں نکلی – ” اس کی کلاس میں تیس لڑکیاں تھیں۔۔۔۔ان میں سے ایک لڑکی اس لیے ناراض رہتی کہ وہ اسے توجہ نہ دیتا ، اور باقی انتیس اس لیے کہ وہ توجہ دیتا ۔۔۔۔۔۔–
ڈاکٹر یونس بٹ صاحب فرماتے ہیں!!!!!!!
 
اے خان تو دیکھ کر عشق فرما رہے ہیں کم سے کم۔۔۔ لیکن ایک کے بعد ایک۔۔۔ ان گنت
 
دل میں نہ ہو جرات تو محبت نہیں ملتی
خیرات میں اتنی بڑی دولت نہیں ملتی

کچھ لوگ یونہی شھر میں ہم سے بھی خفا ہیں
ہر ایک سے اپنی بھی طبیعت نہیں ملتی
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بٹیا انھیں یہ تو سمجھا دیں ؀
کہتے ہیں عشق کا انجام برا ہوتا ہے
لیں جی یہ ایک نیا کام ہمارے نازک کاندھوں پہ ڈال دیا۔
ہم نے سمجھانا چاہا بھی اور انھوں نے پوچھ لیا کہ آپ کو کیسے پتہ۔ پھر ہم کیا جواب دیں گے؟
ہمارا عشق تو ما شا ء اللہ سے مزے کا چل رہا ہے۔
اللہ اور اس کی بے زبان مخلوق سے
 
زیک

مسافر
سب سے پہلے تو یہ طے کریں یہ قسم کون سی ہے
شاعری ، گلوکاری ، اور اداکاری کی طرح عشق کرنا بھی فنون لطیفہ میں سے ہے – دنیا میں تین قسم کے عاشق ہیں – ایک وہ جو خود کو عاشق کہتے ہیں –دوسرے وہ جنھیں لوگ عاشق کہتے ہیں – اور تیسرے وہ جو عاشق ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔
ایک لڑی میں محفلینز کو ان قسموں میں categorize کرنا چاہیئے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ٹھیک ہے میں تلاش کرتا ہوں
یہ رہے
یہ تو آپ نے بتا دیا کہ حسن سے بڑی خوبی کوئی نہیں۔
لیکن کیسے اندازہ ہوتا تھا آپ کو کہ آپ کا کام تمام ہو چکا ہے؟
اور یہ کہ دوسرے فریق کو بتانا پڑتا تھا یا اس کے گرد چکر پہ چکر لگاتے تھے ، تب جا کر اسے اندازہ ہو جاتا خود ہی۔
کبھی کسی نے انکار بھی کیا ؟ اور غصہ کیا ہو؟
 
اے خان

محفلین
سب سے پہلے تو یہ طے کریں یہ قسم کون سی ہے
شاعری ، گلوکاری ، اور اداکاری کی طرح عشق کرنا بھی فنون لطیفہ میں سے ہے – دنیا میں تین قسم کے عاشق ہیں – ایک وہ جو خود کو عاشق کہتے ہیں –دوسرے وہ جنھیں لوگ عاشق کہتے ہیں – اور تیسرے وہ جو عاشق ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔
میں ان تینوں کا مکسچر ہوں :LOL:
 
Top