تعارف آگئے ہیں ہم تو گرمی بازار دیکھنا

شمشاد آپ کی سمجھداری کی اب میں کیا تعریف کروں :)

اچھا میرے زہن میں خیال آرہا تھا کہ اب افتخار صاحب تو شاذ و نادر ہی آتے ہیں‌ تو ہم مل جل کر ان کی نیابت کا فریضہ انجام دیں‌ اور نئے آنے والوں کے انٹرویو کا دلچسپ سلسلہ جاری رکھتے ہیں۔ اس میں‌ ہم چند سوال نئے بھی ڈال سکتے ہیں اور صلاح مشورے سے اسے ایک عملی شکل پہنا دیتے ہیں۔ کیا خیال ہے ؟
 

شمشاد

لائبریرین
جی بالکل نیک خیال ہے، پرچہ سوالات مرتب ہونا چاہیے۔

میں نے شروع بھی کیا تھا اور 10، 12 سوالات بھی لکھے تھے، پھر یہ کام بھی دوسرے کئی کاموں کی طرح درمیان میں ہی رہ گیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو میں نے جو تھوڑا بہت بنایا ہے آپ کو ذ پ کر دوں کیا؟
آپ اس میں مشورے کے ساتھ ردوبدل کر سکتے ہیں۔
 
نہیں میرا خیال ہے ہم اسے یہیں پر پوسٹ کرکے اس پر بحث و تمحیص کے ساتھ مکمل کر لیتے ہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اب تو بازار آئس ایج سے گزر رہا ہے
آئس ہمیشہ تھوڑی رہتی۔۔۔ جب ہٹتی تو خوبصورت رنگ دے جاتی۔
برف پگھلے گی جب پہاڑوں سے
اور وادی سے کہرا سمٹے گا
بیج انگڑائی لے کے جاگیں گے
اپنی السائی آنکھیں کھولیں گے
سبزہ بہہ نکلے گا ڈھلانوں پر
غور سے دیکھنا بہاروں میں
پچھلے موسم کے بھی نشاں ہوں گے
کونپلوں کی اداس آنکھوں میں
آنسوؤں کی نمی بچی ہوگی ....!!
 
Top