ذکر ایک پرُ اثر مختصر ملاقات کا

سیما علی

لائبریرین
آج ہمیں احساس ہوا کہ اکثر ہم اُردو محفل کہ نورتن کا ذکر کرتے ہیں تو اس میں قعطناً مبالغہ آرائی نہیں ۔۔۔
آج ہماری ملاقات اُردو محفل کہ پہلے نورتن سے ہوگئی ۔جو اسمِ بامسمیٰ ہیں فاخر رضا ڈاکٹر صاحب جو ایک انتہائی معتبر پیشے سے منسلک ہیں اور سونے پہ سہاگہ وہ ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی جیسے عظیم انسان کے عظیم مشن کا حصہ ہیں ۔۔۔۔۔۔
ہماری ملاقات بہت مختصر مگر بہت پرُ اثر تھی ۔آج ہم اپنی کوڈ ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے ایس آئی یو ٹی پہنچے اور یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی کہ ہماری محفل کے بے حد فعال رکن ڈاکٹر رضا اس عظیم ادارے سے وابسطہ ہیں انتہائی مودب اور ملنسار ہستی ہیں۔بہت ڈھیر ساری دعائیں ڈاکٹر صاحب کے لئے ۔۔
اُِنھوں نے ہمیں اپنے ادارے کے بارے بہت ساری ایسی باتیں بتائیں جو ہمارے لئیے نئی تھیں جیسے کہ انکا کینسر وارڈ ،لیور ٹرانپلانٹ !اُنھوں نے بتایا کہ اس وقت ایس آئی یو ٹی میں یورولوجی، نیفرولوجی، پیڈیاٹرک، کینسر اور ٹرانسپلانٹیشن کے شعبے کام کر رہے ہیں۔اور بہت ساری وہ باتیں بتائیں جو ہم ایس آئی یو ٹی کے بارے میں ہم نہ جانتے تھے واقعی اصل مسیحا ڈاکٹر ادیب الحسن صاحب جیسے ہی ہوتے اور اُنکے ساتھی اُنکے ساتھ ایک خاندان کی طرح جڑے ہوئے ۔ سب سے زیادہ جس چیز نے ہمیں متاثر کیا وہ دی زین العابدین اسکول آف میڈیکل ٹکنولوجی جو 2005ء میں قائم کیا گیا تھا۔۔۔جہاں میڈیکل ٹیکنالوجی کے مختلف مضامین میں چار سالہ بی-ایس ڈگری دی جاتی ہے (ان میں سے 58 فی صد عورتیں تھیں)- ان میں آپریشن تھیٹر سائنس سے لیکر نیوکلیر میڈیسن اور ریڈیو تھیریپی کے مضامین شامل ہیں۔۔۔
چونکہ ایس آئی یو ٹی تعلیم کو بھی بنیادی حق سمجھتا ہے ٹکنیکل تعلیم کو بھی اپنے مشن کا حصہ بنایا ۔۔جتنی باتیں اُِنھوں نے ہمیں بتائیں ہم نے کوشش کی کہ آپ لوگوں سے شئیر کریں جو باتیں ہمیں یاد رہ گیئں ہیں کوشش کی کہ آپ سب کو بھی بتائیں اگر کہیں غلطی کر گئیے ہیں تو امید ہے ڈاکٹر فاخر رضا اصلاح کر دیں گے۔۔۔
ہمارے لئیے یہ ایک خوش آئند خبر سے کم نہ تھی کہ ایس آئی یو ٹی میں ایک خوبصورت لائبریری بھی موجود ہے جو ہمیں ڈاکٹر رضا نے ہمیں دیکھائی ۔
ڈھیر ساری دعائیں ڈاکٹر فاخر رضا بیٹے کے لئیے جیتے رہیں اور دن دونی اور رات چوگنی ترقی حاصل اور پروردگار انکو اپنے نیک مشن میں کامیابیاں عطا فرمائے
آمین الہی آمین
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آمین ثُم آمین
ڈاکٹر فاخر رضا کے لئے بہت ساری کامیابی کی دعائیں ہماری طرف سے بھی۔ اللہ پاک آپ کو ہمیشہ آپ کے نیک ارادوں میں کامیابی عطا فرمائیں۔ آمین


سیما جی بہت شکریہ جو آپ نے ہمیں اس ملاقات کا حال سنایا۔ خوش رہیں ہمیشہ۔
 

سیما علی

لائبریرین
آمین ثُم آمین
ڈاکٹر فاخر رضا کے لئے بہت ساری کامیابی کی دعائیں ہماری طرف سے بھی۔ اللہ پاک آپ کو ہمیشہ آپ کے نیک ارادوں میں کامیابی عطا فرمائیں۔ آمین


سیما جی بہت شکریہ جو آپ نے ہمیں اس ملاقات کا حال سنایا۔ خوش رہیں ہمیشہ۔
جیتی رہیے بہت ساری دعائیں اور بہت شکریہ جو ہمارا آڑھا ٹیڑھا لکھا آپ کو پسند آیا ۔۔۔۔۔۔۔
 

فاخر رضا

محفلین
سب سے پہلے تو میں تعریف کروں گا اپنی نہایت قابلِ احترام اور ہردلعزیز محفلین کی، جنہوں نے ایس آئی یو ٹی کا ایسا نقشہ کھینچا جو نہ صرف درست ہے بلکہ بہت متاثر کن بھی ہے
کووڈ ویکسین لگانے کی تمام سہولیات کی طرح اس ادارے میں بھی انتظام کیا گیا ہے مگر ساتھ ساتھ ہمیں اپنے ادارے کا تعارف بھی لوگوں کو کرانے کا موقع ملتا ہے. شاید ہی کوئی شخص ایسا ہو جسکا اپنا یا اپنے کسی عزیز کا علاج یہاں نہ ہوا ہو. پبلک سیکٹر میں یہ ایک اعلیٰ ادارہ ہے جس کے ٹرانسپلانٹ کے رزلٹ دنیا کے رزلٹس سے کسی طور کم نہیں ہیں.
یہ پاکستانیوں کی کوشش ہے اور ہمیں ان کے باصلاحیت اور سخی ہونے کا پتہ دیتی ہے.
سیما باجی کی طرح اور بھی اگر کوئی محفلین یہاں آنا چاہیں تو بےحد خوشی ہوگی
میں سیما باجی کا اور ان کی صاحبزادی کا مشکور ہوں جنہوں نے اس ادارے کو رونق بخشی
جزاک اللہ
 

سیما علی

لائبریرین
سیما باجی کا اور ان کی صاحبزادی کا مشکور ہوں جنہوں نے اس ادارے کو رونق بخشی
جزاک اللہ
جزاک اللّہ
آپکا ادارہ قابلِ صد تحسن ہے پروردگار اجرِ عظیم عطا فرمائے آپ سب قابلِ قدر ڈاکٹر حضرات کو اور آپ کی ٹیم کے تمام لوگوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے ۔ بلا شبہ کوڈ ویکسین کے کراچی میں اس قدر بہترین انتظامات کم مقامات پر ہیں !بلکہ یہ کہنا بجا ہوگا ایس آئی یو ٹی سے اچھے انتظامات شائد ہی کہیں اور ہیں ۔اس کے لئیے ہم آپ کے اور آپکے تمام ساتھیوں کے بے حد شکر گذار ہیں تمام عملہ انتہائی بااخلاق اور پروفیشنل ہے ۔سلامت رہیے ڈھیر ساری دعائیں ۔۔۔۔
 
آخری تدوین:
اس مختصر ملاقات کا احوال پڑھ کر مزہ آیا، بہنا! اپنے ڈاکٹر صاحب ایسے ہی ہیں۔ پُر خلوص اور مزے کے انسان۔ اور رضوی صاحب کا تو کہنا ہی کیا۔ ہمارے پسندیدہ ترین انسانوں میں سے ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
اس مختصر ملاقات کا احوال پڑھ کر مزہ آیا، بہنا! اپنے ڈاکٹر صاحب ایسے ہی ہیں۔ پُر خلوص اور مزے کے انسان۔ اور رضوی صاحب کا تو کہنا ہی کیا۔ ہمارے پسندیدہ ترین انسانوں میں سے ہیں۔
بے شک بھیا بالکل ایسا ہی ہے !آپ نے ایسے ہی نورتن اکٹھے کر رکھے بے حد خوشی ہوئی ملکر ڈاکٹر صاحب سے!!!!!!ہماری اُردو محفل کے لئیے بہت ساری دعائیں آپ سب کے لئیے ، بہت شکریہ اتنی خوبصورت اُردو محفل سجانے پر ہماری محفل ایک بہترین فورم ہے جس میں اسقدر نفیس اور مخلص لوگ ہیں ۔سلامت رہیے ڈھیروں دعائیں !!!!!
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
جہاں میڈیکل ٹیکنالوجی کے مختلف مضامین میں چار سالہ بی-ایس ڈگری دی جاتی ہے (ان میں سے 58 فی صد عورتیں تھیں)- ان میں آپریشن تھیٹر سائنس سے لیکر نیوکلیر میڈیسن اور ریڈیو تھیریپی کے مضامین شامل ہیں۔۔۔
ماشاءاللہ ۔بہت خوب ۔
فاخر رضا بھائی یہاں میڈیکل انسٹٹیوٹ کا تعلیمی ماحول اور معیار کیسا ہے ؟
 

سیما علی

لائبریرین
دی زین العابدین اسکول آف میڈیکل ٹکنولوجی جو 2005ء میں قائم کیا گیا تھا۔۔۔جہاں میڈیکل ٹیکنالوجی کے مختلف مضامین میں چار سالہ بی-ایس ڈگری دی جاتی ہے (ان میں سے 58 فی صد عورتیں تھیں)- ان میں آپریشن تھیٹر سائنس سے لیکر نیوکلیر میڈیسن اور ریڈیو تھیریپی کے مضامین شامل ہیں۔۔۔
The Zainul Abideen School of Medical Technology
Zainul Abeedin. School of Medical Technology popularly known as ZA School was established in January 2005 with an aim to meet the growing needs of highly trained and skilled personnel in the field of medical technology. Profession of medical technologists is a highly recognized profession with great demand the world over. Z.A. School objective is to produce highly motivated and skilled professionals who can prove an asset to any organization they choose to work. School offers a four-year BS program with in house and hands on training in various disciplines. Plans are underway to develop a career enhancement program. The degree is awarded by Sindh Institute of Medical Sciences which is recognized by HEC Pakistan.

Presently there are 200 students who are enrolled while our graduates are working in SIUT and many other medical institutions within the country and abroad.

At present ZA School offers courses in following discipline:
  • Dialysis and Intensive Care
  • Anaesthesia and Critical Care
  • Operation Theater Sciences
  • Diagnostic Radiology
  • Clinical Laboratory
  • Nuclear Medicine and Radiology.
 

زیک

مسافر
پاکستان میں میڈیکل ٹیکنالوجی کے فیلڈ کی کیا صورتحال ہے فاخر رضا؟ خاص طور پر جاب کے لحاظ سے۔ انجینیرنگ اور ٹیکنالوجی میں تو جابز کی صورتحال کافی دگرگوں ہے۔
 

فاخر رضا

محفلین
سلام
آپ کا شکریہ کہ آپ نے تعلیم کے حوالے سے سوال پوچھا
مجھے ان سات ٹکنالوجیز کا معلوم ہے جو SIUT میں پڑھائی جاتی ہیں
ابھی تک جتنے بچوں نے BS کیا ہے سب کو Internship اور جاب یہیں مل گئی ہے. اس شعبے میں بہت اسکوپ ہے پاکستان کی حد تک
اسکے علاوہ یہ بچے مڈل ایسٹ اور یورپ میں بھی اچھا کام کررہے ہیں اور کما رہے ہیں
گورنمنٹ جاب بھی مل رہی ہے سترہ گریڈ تک کی ورنہ سولہ گریڈ تو آرام سے مل جاتا ہے
کئی بچوں نے ایم فل اور پی ایچ ڈی بیرون ملک سے کیا اور ویل سیٹ ہیں
مجھے کوئی بھی اپنے انسٹیٹیوٹ کا اسٹوڈنٹ فارغ نہیں ملا
کووڈ کے باعث ان کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے اور اب کافی عرصہ کم نہیں ہوگی
اتنے وینٹیلیٹر دنیا میں کبھی نہیں بنے جتنے پچھلے ایک سال میں بنے ہیں. ابھی میں نے معلوم کیا تو کم از کم تین ماہ لگیں گے اگر ابھی آرڈر کنفرم کروں
یہ سب چلانے کے لئے ٹیکنالوجسٹ چاہیے
جہاز سعودیہ جانا بند ہیں اور ہر ہفتہ پورا جہاز بھر کر جارہے ہیں. اس میں آئی سی یو اور respiratory ٹیکنالوجسٹ ہوتے ہیں اور چند ڈاکٹر
 

سیما علی

لائبریرین
وڈ کے باعث ان کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے اور اب کافی عرصہ کم نہیں ہوگی
اتنے وینٹیلیٹر دنیا میں کبھی نہیں بنے جتنے پچھلے ایک سال میں بنے ہیں. ابھی میں نے معلوم کیا تو کم از کم تین ماہ لگیں گے اگر ابھی آرڈر کنفرم کروں
یہ سب چلانے کے لئے ٹیکنالوجسٹ چاہیے
جہاز سعودیہ جانا بند ہیں اور ہر ہفتہ پورا جہاز بھر کر جارہے ہیں. اس میں آئی سی یو اور respiratory ٹیکنالوجسٹ ہوتے ہیں اور چند ڈاکٹر
درست بات کوڈ نے انکی اہمیت کو لازِم و ملزُوم قرار دے دیا !ٹیکنالوجسٹ ان تمام چیزوں کو چلانے کے لئیے بے حد ضروری ہیں ۔۔اِنکی ضرورت ملک کے اندر اور بیرون ملک دونوں میں رہے گی۔۔۔
 

سید عمران

محفلین
آپ نے ملاقات فاخر بھائی سے کی۔۔۔
تفصیلات و تعریفات ایس آئی یو ٹی کی کیں۔۔۔
فاخر بھائی کا کچھ تذکرہ نہیں کیا۔۔۔
ہوشیار فاخر بھائی، آپ سیما جی کو پسند نہیں آٗئے!!!
آپ بھی اتوار کے ناشتہ پر انہیں مت بلائیے گا!!!
 
آپ نے ملاقات فاخر بھائی سے کی۔۔۔
تفصیلات و تعریفات ایس آئی یو ٹی کی کیں۔۔۔
فاخر بھائی کا کچھ تذکرہ نہیں کیا۔۔۔
ہوشیار فاخر بھائی، آپ سیما جی کو پسند نہیں آٗئے!!!
آپ بھی اتوار کے ناشتہ پر انہیں مت بلائیے گا!!!
ناشتہ ،
:):):)
 

سیما علی

لائبریرین
:)
آپ نے ملاقات فاخر بھائی سے کی۔۔۔
تفصیلات و تعریفات ایس آئی یو ٹی کی کیں۔۔۔
فاخر بھائی کا کچھ تذکرہ نہیں کیا۔۔۔
ہوشیار فاخر بھائی، آپ سیما جی کو پسند نہیں آٗئے!!!
آپ بھی اتوار کے ناشتہ پر انہیں مت بلائیے گا!!!
کیسے ہیں آپ ظرافت کا پہلو ضرور نکال لیتے ہیں ۔ایسا کیسے ممکن ہے کہ فاخر میاں اچھے ہیں تو ایس آئی یو ٹی کی تعریف ہے ادارہ انسان سے ہے ۔انسان نہیں تو ادارے نہیں
:):)انتہائی ملنسار اور قابل انسان ہیں تب تو نگینہ کی طرح اُردو محفل میں جڑے ہیں وقت کم تھا اور مقابلہ بہت سخت اور مدِ نظر ڈاکٹر صاحب کا قیمتی وقت وہ آن ڈیوٹی تھے اُسکے باوجود اُِنھوں نے تمام اہم باتیں جو ایس آئی یو ٹی کےُمتعلق تھیں ہمیں بتائیں اور وہاں کی خوبصورت لائبریری ہمیں اور سبین کو دکھائی جسکے ہم انتہائی مشکور ہیں
دی زین العابدین اسکول آف میڈیکل ٹکنولوجی زیرِ تعلیم بچیوں کو دیکھ کر دل بہت خوش ہوا ۔جیتے رہیں وہ لوگ جو اس عظیم مشن کا حصہّ ہیں اور آسانیاں بانٹنے کا سبب بنتے ہیں ۔۔۔
اور جناب ناشتہ تو آپ لوگ اب کر ہی نہیں سکتے ہمارے بغیر!!!!!!!!
ہمارے دو دو بھیا 1 اچھے بھیا موجود ہیں آپ بھول جاتے ہیں
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
کیسے ہیں آپ ظرافت کا پہلو ضرور نکال لیتے ہیں ۔ایسا کیسے ممکن ہے کہ فاخر میاں اچھے ہیں تو ایس آئی یو کے تعریف ہے ادارہ انسان سے ہے ۔انتہائی ملنسار اور قابل انسان ہیں تب تو نگینہ کی طرح اُردو محفل میں جڑے ہیں وقت کم تھا اور مقابلہ بہت سخت اور مدِ نظر ڈاکٹر صاحب کا قیمتی وقت وہ آن ڈیوٹی تھے اُسکے باوجود اُِنھوں نے تمام اہم باتیں جو ایس آئی یو ٹی کےُمتعلق تھیں ہمیں بتائیں اور وہاں کی خوبصورت لائبریری ہمیں اور سبین کو دکھائی جسکے ہم انتہائی مشکور ہیں
دی زین العابدین اسکول آف میڈیکل ٹکنولوجی زیرِ تعلیم بچیوں کو دیکھ کر دل بہت خوش ہوا ۔جیتے رہیں وہ لوگ جو اس عظیم مشن کا حصہّ ہیں اور آسانیاں بانٹنے کا سبب بنتے ہیں ۔۔۔
اور جناب ناشتہ تو آپ لوگ اب کر ہی نہیں ہمارے بغیر
ہمارے دو دو بھیا 1 اچھے بھیا موجود ہیں آپ بھول جاتے ہیں
اطلاعاً عرض ہے کہ آپ کے یہ دونوں دوست ناشتہ کی کلاس بنک کرنے کے ماہرین میں شمار ہوتے ہیں۔۔۔
سو اب آپ کو کسی اور پر تکیہ کرنے پڑے گا!!!
 
Top