سیما علی

لائبریرین
یہ ایک نہیں ہزاروں بوڑھوں کا قول ہے۔ مرد کبھی بوڑھا نہیں ہوتا۔بوڑھا ہونا آسان کام نہیں، اس کے لئے برسوں کی ریاضت کی ضرورت ہوتی ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول، کالج، یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تمیز اور تہذیب سیکھنا بھی ہے تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور سماج کا خیال رکھ سکے۔
 

سیما علی

لائبریرین
خوشی ہو یا غم ہو ،سکھ دکھ کی گھڑی ہو یا ٹینشن سے نجات پانا ہو ،سر درد ہو یا اکیلے میں کسی خاص کے ساتھ وقت بتانا ہو، چائے صرف ایک خوشگوار بہانا ہی نہیں بلکہ ہماری تہذیب و تمدن ہماری روایات کا اہم حصہ بن چکا ہے!!!!!!!
 

سیما علی

لائبریرین
ڈر" اور اللّه کا " در" جس شخص کو یہ دو نعمتیں نصیب هو گئیں سمجھو ... دنیا کی خوبصورت حقیقتیں آنکھ سے نہیں دل سے محسوس کی جاتی ہیں .
 

جاسمن

لائبریرین
جاسمن بٹیا بہت مصروف رہتی ہیں اس لڑی میں نہیں آتیں
حق ہا!
سیما جی! آج کل تو گرنے کے بعد والی کہانی ہے۔ یعنی بستر پہ آرام۔ لیکن پھر بھی آرام نہیں۔ بیٹی کی اردو کی کتاب میں درج غزل کے اشعار کی تشریح میں ٹانکنے کے لیے اشعار ڈھونڈ رہے ہیں۔:)
 
Top