ہمارے سلیقے

سیما علی

لائبریرین
سلیقہ تو سلیقہ ہوتا ہے۔۔۔۔ جب تک کوئی اور سند نہ دے کیا آپ اپنے سلیقے کو سلیقہ ہی نہ مانیں گے؟؟؟؟

ویسے بھی پاکستانی کلچر میں یہ سند بعد از وقت ہی ملتی ہے۔۔۔۔۔ پھر ساری دنیا کو دیکھا دیکھا کر بیزار کرنے کا رواج عام ہے۔۔۔۔

(علی بابا کی آئی ڈی پر ایک ٹیپیکل ساس کا گمان گزرا اس مراسلے کو پڑھ کر :rollingonthefloor:)
بٹیا بالکل درست بات ساس بھی پرُانے زمانے کی
 
ماہی احمد

لائبریرین
باقی آپ کی بات سے اتفاق کرتے ہی بنتا ہے کیونکہ یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ کوئی پنجابی اپنی بات کر رہا ہو اور جمع کا صیغہ استعمال کر جائے، ان شہزادوں کی تو کوئی بات"میں میں، میرا میرا" کی رٹ کے بغیر مکمل ہی نہیں ہوتی۔
کیونکہ یہاں شہزادوں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے اس لئیے میں خاموش رہتی ہوں۔۔۔۔ اگر اس جملے کی زد میں شہزادیاں بھی ہیں تو بتا دیجیے۔۔۔۔ جواب ابل رہا ہے چولہے پر پڑا:)
 
Ali Baba

محفلین
(علی بابا کی آئی ڈی پر ایک ٹیپیکل ساس کا گمان گزرا اس مراسلے کو پڑھ کر :rollingonthefloor:)
جی ہاں یہ ساس فوبیا آج کل "اِن" ہے، مثال کے طور پر، ایک ڈیٹرجنٹ کی ایڈ میں ایک دادی اپنے پوتے سے کہتی ہے کہ داغوں کی چمپیئن تو تمھاری امی ہی ہے (یعنی اسکی بہو)۔ خلافِ فطرت ایڈ ہے ایک ساس اپنی بہو کے بارے میں ایسے کلمات کہہ ہی نہیں سکتی۔
 
جاسمن

لائبریرین
کیونکہ یہاں شہزادوں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے اس لئیے میں خاموش رہتی ہوں۔۔۔۔ اگر اس جملے کی زد میں شہزادیاں بھی ہیں تو بتا دیجیے۔۔۔۔ جواب ابل رہا ہے چولہے پر پڑا:)
ماہی! ایسا ہوا تو اکٹھے جواب دیواں گے "اسی".:D
 
ماہی احمد

لائبریرین
جی ہاں یہ ساس فوبیا آج کل "اِن" ہے، مثال کے طور پر، ایک ڈیٹرجنٹ کی ایڈ میں ایک دادی اپنے پوتے سے کہتی ہے کہ داغوں کی چمپیئن تو تمھاری امی ہی ہے (یعنی اسکی بہو)۔ خلافِ فطرت ایڈ ہے ایک ساس اپنی بہو کے بارے میں ایسے کلمات کہہ ہی نہیں سکتی۔
گویا آپ کے اس موضوع پر علم کا سورس ٹیلی وژن پر دکھائے جانے اشتہارات ہیں!!! پھر میں ہار مانتی ہوں!!!:)
 
Ali Baba

محفلین
کیونکہ یہاں شہزادوں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے اس لئیے میں خاموش رہتی ہوں۔۔۔۔ اگر اس جملے کی زد میں شہزادیاں بھی ہیں تو بتا دیجیے۔۔۔۔ جواب ابل رہا ہے چولہے پر پڑا:)
شہزادیاں بیچاریاں کسی بھی جگہ کی ہوں شہزادیاں ہی ہوتی ہیں۔ باقی پنجابی شہزادوں کے بارے میں میری رائے قائم ہے گو میں خود اس کی زد میں آتا ہوں لیکن "سانوں کی"!
 
Ali Baba

محفلین
شہزادیاں بیچاریاں کسی بھی جگہ کی ہوں شہزادیاں ہی ہوتی ہیں۔ باقی پنجابی شہزادوں کے بارے میں میری رائے قائم ہے گو میں خود اس کی زد میں آتا ہوں لیکن "سانوں کی"!
چلیں پھر مجھے اپنی اپنی "ساس"سمجھ کر اج دل دیاں ریجاں پوریاں کرلو!
 
جاسمن

لائبریرین
کتنے دنوں سے میرے مصالحے اور میرے باورچی خانے کا کچھ سامان میری توجہ کا منتظر تھا۔
زیرہ چند منٹ بھگو کے اچھی طرح دھو کے، نتھار کے، سوکھنے کے لیے رکھا۔ باری باری سارے مصالحوں کے ساتھ یہی کرنا ہے۔ سوائے تخم بالنگا کے :)، تقریباً باقی سب ثابت مصالحے دھو کے سکھاتی ہوں۔ پھر بس تھوڑی سی صفائی رہ جاتی ہے، مٹی اور ریت وغیرہ نکل جاتی ہے۔
آج میں نے کچھ ٹماٹر بھی کاٹ کے سوکھنے کے لیے رکھے۔ یہ کام پہلی بار کر رہی ہوں۔
 
سیما علی

لائبریرین
ہم نے کل ہی سارے ثابت مصالحے مکس کر کے پیسے ۔۔۔۔یعنی دھوئے اور سکھائے ہوئے ۔۔۔میٹھے اور نمکین دونوں طرح کے سموسے بناکے فریز کئے ۔۔۔
کباب بھی کچے قیمے کے یعنی گلاوٹ کے بنائے ۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
کل ایک غلطی کی تھی کہ اسی وقت دھو کے کاٹ کے سوکھنے رکھ دیے تو خراب ہو گئے۔ آج دھو کے خشک کر کے کاٹے اور سوکھنے کے لیے دھوپ میں رکھے۔ پھر شام کو اندر رکھ دیے۔ اوپر ململ کا کپڑا ڈھانپا ہے۔ دیکھیں کل تک۔
 
ٹماٹروں کو سوکھا کر کیا پاوڈر بنایا جاتا ہے ؟
 
Top