آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

ای نیسبٹ کا سدا بہار ناول ریلوے چلڈرن کس نے نہیں پڑھا۔ اس خوبصورت کہانی پر یوں تو فلم بھی بن چکی ہے لیکن کل رات اس ناول کی کہانی پر مبنی اسٹیج ڈراما دیکھا جسے مایک کینی نے اسٹیج کے لیے لکھا اور اور یارک تھئیٹر رائل اور نیشنل ریلوے میوزیم نے ریلوے میوزیم میں پیش کیا اور اسے فلمالیا گیا۔

بہترین اسٹیج سیٹنگ، بہترین ڈائیلاگ اور اداکاروں کی خوبصورت اداکاری نے اس لازوال کہانی کو گویا دلوں پر نقش کردیا۔

Screenshot-2021-01-22-11-31-48-822-com-android-chrome.jpg
 
ہماری پسندیدہ انڈین فلم۔ کئی بار دیکھ چکے ہیں۔ آج ہندی ڈبنگ کے ساتھ پہلی مرتبہ دیکھی۔ لطف آگیا۔ خوبصورت رومانوی کہانی۔ خوبصورت لوکیشن۔ نیچرل اداکاری۔

 

محمد وارث

لائبریرین
اسینٹ نام رکھنا چاہیئے تھا :)
کوئی خاص بات ڈیسینٹ سے موسوم کرنے کی ؟
صحیح نام ہے سید صاحب۔ کے ٹو پر چڑھا تو وہ عام کوہ پیماؤں کی طرح تھا لیکن اترا 'سکینگ' کرتے ہوئے تھا اور اس طرح اترنے والا وہ پہلا اور ابھی تک کا آخری آدمی ہے۔ اس سے پہلے 'سکینگ' کرتے ہوئے کے ٹو سے اترنے والے کچھ ناکام ہوئے ہیں اور دو ہلاک بھی۔
 

محمد وارث

لائبریرین

سید عاطف علی

لائبریرین
جب کہ یوٹیوب کے اس لنک پر "جھلکیاں" ہیں۔

نویں دسویں منٹ کے کئی مناظر (اور دیگر کئی اور مناظربھی) سانس لیتے ہوئے دیکھنا میرے لیے دشوار ہے ۔ کیا دیگر محفلین بھی ایسا محسوس کرتے ہیں ۔ (یہ جذباتی کیفیت کا بیان نہیں، حقیقت ہے اور ایک سوال ہے۔)
 

محمد وارث

لائبریرین
لاحول ولا قوۃ
کیا عجیب دہشت گردی ہے ۔ میں تو اس کے لرزہ خیز تصور سے ہی سہما جا رہا ہوں ۔
واقعی یہ دنیا اس طرح کے "دیوانوں" سے بھری پڑی ہے۔ مذکورہ کوہ پیما جب سکینگ کرتے ہوئے نیچے اتر رہا تھا تو کئی کوہ پیما اوپر جا رہے تھے اور خود کہہ رہا ہے کہ مجھے کئی جگہوں پر احتیاط برتنی پڑ رہی ہے کہ میری وجہ سے دوسرے نہ کسی حادثے کا شکار ہو جائیں۔

نویں دسویں منٹ کے کئی مناظر (اور دیگر کئی اور مناظربھی) سانس لیتے ہوئے دیکھنا میرے لیے دشوار ہے ۔ کیا دیگر محفلین بھی ایسا محسوس کرتے ہیں ۔ (یہ جذباتی کیفیت کا بیان نہیں، حقیقت ہے اور ایک سوال ہے۔)
آپ درست کہہ رہے ہیں سید صاحب، یہ Messner traverse اس کی مہم کا سب سے مشکل حصہ تھا۔ اس نے چوٹی سے اترنے سے پہلے صرف اس حصے سے اترنے کی پریکٹس یا ریہرسل بھی کی تھی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
دوسری جنگ عظیم میں افریقہ اور یورپ میں سرگرم ایک اہم امریکی جنرل پر بننے والی فلم، Patton۔ جنرل جارج پیٹن اپنی "شعلہ بیانی" اور "ہتھ چھٹ" ہونے کی وجہ سے کافی بدنام ہوئے لیکن اپنے مشن اور کام سے محبت کی وجہ سے یہ جنرل اپنے جوانوں میں انتہائی مقبول تھا۔ جنرل صاحب کی "شعلہ بیانی" کی ایک جھلک اس مشہور و معروف تقریر میں ہے، اور یہی تقریر اس فلم کا پہلا سین ہے:
No bastard ever won a war by dying for his country. He won it by making the other poor dumb bastard die for his country
ایک بار جنرل صاحب زخمیوں کی عیادت کو گئے تو وہاں ایک زخمی فوجی نے رونا شروع کر دیا جس پر جنرل نے اس کو تھپڑ جڑ دیئے کہ تیری بزدلی کی وجہ سے دیگر زخمیوں اور بہادروں کا مورال ڈاؤن ہوتا ہے۔ یہ واقعہ رپورٹ ہوا تو جنرل آئزن ہاور کے حکم پر جنرل پیٹن کو نہ صرف مذکورہ فوجی بلکہ ہسپتال کے عملے اور ساری یونٹ سے سر عام معافی مانگنی پڑی۔
patton_poster.jpg

اس فلم کو 1971ء میں بہترین فلم، بہترین اداکار، بہترین ڈائریکٹر سمیت سات آسکر ایوارڈز ملے، جارج سکاٹ نے جنرل کا رول ادا کیا تھا لیکن سکاٹ نے ایوارڈ لینے سے انکار کر دیا تھا۔ آسکر کی تاریخ میں جارج سکاٹ پہلا اداکار تھا جس نے یہ ایوارڈ لینے سے انکار کر دیا تھا، انکار کی وجہ "فلسفیانہ" تھی۔ مذکورہ اداکار کے نزدیک ہر پرفارمنس اپنی جگہ منفرد ہوتی ہے سو ان کا آپس میں تقابل اور کسی ایک کو بہتر قرار دینا غلط ہے۔

فلم کا پہلا سین:
 
آخری تدوین:
Where Eagles Dare
1968
فلم اداکار رچرڈ برٹن کا نام پڑھ کر دیکھنا شروع کی۔ انٹرنیٹ پر دستیاب زیادہ تر وار موویز کی طرح یہ فلم بھی دوسری جنگ عظیم کے پس منظر میں فلمائی گئی ہے۔ پوری فلم ہی ایکشن پر مبنی ہے اور کہیں کہیں ایکشن اپنی پاکستانی فلموں جیسا بھی محسوس ہوا۔

4b5cf58b03988301aabb2c43930f6f6f.jpg
 

محمد وارث

لائبریرین
"کولڈ وار" سیریز۔
24 اقساط پر مشتمل یہ دستاویزی سیریز اس موضوع پر انتہائی شاندار اور معلوماتی ہے۔ میں نے کچھ برس قبل بھی یہ مکمل اقساط دیکھی تھیں اور آج کل پھر یو ٹیوب دیکھ رہا ہوں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
نپولین کے 26 مارشلز کی فوجی زندگی اور جنگوں پر مشتمل تین گھنٹوں کی ایک طویل اور عمدہ معلوماتی ڈاکیومینٹری۔ 26 مارشلز کی ان کی کارکردگی کے مطابق رینکنگ کی گئی ہے۔ یہ مارشلز فوجی کمانڈرز تھے اور ناٹو کوڈ کے مطابق ایک مارشل کا رینک گریڈ 10 آفیسر کا بنتا ہے جو بہت سے ملکوں میں فیلڈ مارشل کے مترادف ہے۔ عام طور پر یہ مارشلز ایک کور کو کمانڈ کرتے تھے سو میرے نزدیک زیادہ صحیح یہ ہے کہ موجودہ دور کے حساب سے ان کو کور کمانڈز اور تھری سٹار جنرلز سمجھا جائے۔

 
Top