شفیق خلش ::: دل مبتلا ہے حسرتِ دِیدار ہی تو ہے::: Shafiq Khalish

طارق شاہ

محفلین

دِل مُبتلائے حسرتِ دِیدار ہی تو ہے
فُرصت وَبا کے دَم سے یہ بیکار ہی تو ہے

کب دِل کو اِنحرافِ روابِط تھا یُوں قبُول
ہر وقت ذکرِ مرگ سے بیزار ہی تو ہے

بندہ وَبا سے، گھر رہا محفوظ ہے ضرور
لیکن، تمھارے ہجر میں بیمار ہی تو ہے

منزل کی دسترس میں کوئی سد نہیں، مگر
ہر پیش و پس، بہ مُمکنہ رفتار ہی تو ہے

گھر میں بھی آشکارِ اذیّت ر ہیں نہ کم
خوفِ وَبا ، کہ جاں کو اِک آزار ہی تو ہے

ہمّت دِلاتے رہتے ہیں سب کہہ کےیہ ہمیں!
مانع بس اب حصُول میں گفتار ہی توہے

ہر شے کی جا نشینی نہ کیوں یاد ہو خلشؔ
کُل کائنات، اب یہی گھربار ہی تو ہے

شفیق خلشؔ
 
Top