آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

جاسمن

لائبریرین
IMG-20201117-083915.jpg

دلچسپ کتاب ہے۔
اس سلسلہ کی اور کتابیں بھی ہو تو ان شاءاللہ پڑھوں گی۔
راشد اشرف
 
ماہی احمد

لائبریرین
شاید : جون ایلیا
خرد مند آدمی (Sapiens)
بنی نوع انسان کی مختصر تاریخ (A Brief History of Humankind)
مصنف : یووال نوحا ہریری (Yoval Noah Harari)
مترجم : عمر بنگش
اردو ترجمے کا علم نہیں تھا مجھے۔۔۔ بزرگوں کے لئیے خریدوں گی ان شاءاللہ:)
گوگل کے مطابق دو ترجمے ہیں اس کے۔۔۔ ایک عمر بنگش کا اور ایک سعید نقوی کا۔۔۔۔ کون سا زیادہ اچھا ہے؟؟؟ :thinking:
 
جاسمن

لائبریرین
اب اِسے بھی "اُس" گنتی میں شامل مت کروا دیجے گا۔ :)
میں نے بھی "اسی وقت" مراسلہ لکھنے کے بعد سوچا تھا کہ جو اس لڑی کو پڑھ لے، وہ تو بہت "پڑھا" ہوا کہلائے گا۔
نیرنگ خیال نے کچھ ایسی بات کی تھی کہ وہ سینٹرل لائبریری بہاولپور کے نزدیک سے گذرتے ہیں تو ان پہ بھی کتب خانہ کا اثر ضرور ہو گا۔
اس طرح تو ہمارے ادارے کے کتب خانہ میں ہمارا جانا لگا ہی رہتا ہے اور سینٹرل لائبریری کے آگے سے بھی ہم گزرتے رہتے ہیں۔۔۔۔ اور اس لڑی سمیت ایسی کئی لڑیاں پڑھ چکے۔ محمد احمد کے تبصرے بھی پڑھ لیتے ہیں۔
بس جی مجھے اپنی قابلیت کا پکا یقین ہو گیا ہے۔ :D
 
نیرنگ خیال

ابھی ہفتہ قبل پہلے بھی اسی لائبریری کے باہر سے گزرا ہوں۔ الحمداللہ وہی اثر ہے جو باتوں میں نظر آرہا۔۔۔ :biggrin::p
 
عمار نقوی

محفلین
آج بتاریخ ۲۴نومبر ۲۰۲۰ بروز سہ شنبہ مولانا ابو الکلام آزاد کی تحریرات و تصریحات پر مشتمل باقیات ترجمان القرآن مرتبہ غلام رسول مہر پڑھنا شروع کی ہے۔دیکھئے تکمیل ہوپاتی ہے یا نہیں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ابھی ہفتہ قبل پہلے بھی اسی لائبریری کے باہر سے گزرا ہوں۔ الحمداللہ وہی اثر ہے جو باتوں میں نظر آرہا۔۔۔ :biggrin::p
کل دوبارہ اسی لائبریری کے سامنے سے گزر ہوا۔ الحمداللہ مہینے بھر کا سامان ہوا چاہتا ہے۔
 
Top