پندرہویں سالگرہ محفلین کے لیے نئی نمائندہ تصویر کا انتخاب کیجیے۔

آہا امجد بھائی کو محفل میں لے آئی ہیں بٹیا!

اھلاً و سھلاً مرحبا
میری آپی آپ کی بٹیا؟ او ہو، انکل کیسے ہیں آپ؟ :sneaky:
دل پہ مت لے یار، آپ میرے چھوٹے بھائی ہو۔
ایک جملہ سنا تھا کہ آمدن ٹکے کی نہیں اور فرصت منٹ کی نہیں، بس ویسی ہی کچھ مصروفیت چل رہی ہے۔ لیکن میں محفل میں حاضر ہوتا رہتا ہوں۔
آپ نے خوش آمدید کہا، دل خوش ہوا، شکریہ۔
 
سیما علی

لائبریرین
آپ کی بات بجا ہے بہنا، لیکن خلیل الرحمٰن بھیا دل پہ نہیں لیتے، دماغ پہ لیتے ہیں۔ کیونکہ شعراء میں دل اپنے پاس رکھنے کا رواج نہیں ہوتا۔
:):)بالکل صحیح کہا راجا بھیا اور دل ایک بار نہیں کئی کئی
؀
سیکڑوں در تھے مری جاں ترے در سے پہلے
:unsure::unsure::unsure::unsure:
 
:):)بالکل صحیح کہا راجا بھیا اور دل ایک بار نہیں کئی کئی
؀
سیکڑوں در تھے مری جاں ترے در سے پہلے
:unsure::unsure::unsure::unsure:
چار دفتر میں ہیں، اک گھر میں ہے اور اک دل میں ہے
چھ حسینوں میں گھِرا راجاؔ بڑی مشکل میں ہے

ذکر سن کر چھ حسینوں کا نہ گھبرا جانِ من
اک حسینہ کے لئے اب بھی جگہ اس دل میں ہے
 
سیما علی

لائبریرین
چار دفتر میں ہیں، اک گھر میں ہے اور اک دل میں ہے
چھ حسینوں میں گھِرا راجاؔ بڑی مشکل میں ہے

ذکر سن کر چھ حسینوں کا نہ گھبرا جانِ من
اک حسینہ کے لئے اب بھی جگہ اس دل میں ہے
ارے واہ واہ راجا بھیا
جیتے رہیے ۔ڈھیر ساری دعائیں:):)
 
شمشاد

لائبریرین
چار دفتر میں ہیں، اک گھر میں ہے اور اک دل میں ہے
چھ حسینوں میں گھِرا راجاؔ بڑی مشکل میں ہے

ذکر سن کر چھ حسینوں کا نہ گھبرا جانِ من
اک حسینہ کے لئے اب بھی جگہ اس دل میں ہے
ہاہاہا، تو زیادہ سے زیادہ سات ہی ہوئی ناں۔ اتنا چھوٹا دل۔ امجد بھائی دل بڑا کریں۔
 
ہاہاہا، تو زیادہ سے زیادہ سات ہی ہوئی ناں۔ اتنا چھوٹا دل۔ امجد بھائی دل بڑا کریں۔
آپ کی شادی ہو جانے کی دیر ہے۔ سب راز کھل جائیں گے بھائی پر۔
تب آپ کو میرا دل سمندر محسوس ہوگا۔
ایک نہیں دو نہیں پوری سات۔ وہ بھی مزید کی گنجائش کی موجودگی کے ساتھ۔
ہاہاہاہاہاہاہا
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
میں شادی شدہ ہی ہوں امجد بھائی اور ایک ہی کر کے بھرپایا ہوں۔
جہاں تک دل کی بات ہے تو وہ تو سمندر ہی ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ اس میں کوئی دریا کوئی نہر نہیں گر رہی۔
 
میں شادی شدہ ہی ہوں امجد بھائی اور ایک ہی کر کے بھرپایا ہوں۔
جہاں تک دل کی بات ہے تو وہ تو سمندر ہی ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ اس میں کوئی دریا کوئی نہر نہیں گر رہی۔
ماشاءاللہ۔ اللہ پاک آپ کی ازدواجی زندگی کو خوشگوار، دلکش اور باعثِ سکون بنائے اور خوب برکتیں عطا فرمائے۔ آمین۔
سمندر میں کسی نہر یا دریا کا نہ آنا ہی سمندر کے پرسکون ہونے کا باعث ہوتا ہے بصورتِ دیگر طغیانی تیار ہی سمجھیں
بیوی سے بہتر کوئی ساتھی نہیں لیکن مقابلے پر آ جائے تو اس سے بدتر کوئی دشمن نہیں۔

سلامت رہیں، خوش رہیں، خوشحال رہیں۔
 
بجا فرماتے ہیں۔
دعاؤں کا شکریہ۔
 
Top