تعارف عطاء اللہ جیلانی مختصر تعارف

فاخر

محفلین
تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا ،
اسم عطاء اللہ جیلانی ہے​
سید خاندان سے تعلق رکھتا ہوں مادری زبان پشتو ہے اردو ادب کی محبت دل میں پیوست ہے جس نے اردو محفل کی طرف کھینچ لایا، شاعری اور سنہرے حروف کی خوشبو سے معطر ہونا چاہتا ہوں
اردو محفل کے معزز اراکین کا تہہ دل سے ممنون ہوں کہ انہوں نے اردو ادب کی خدمت میں عوام الناس کے لئے آسانیاں پیدا کی اور بارگاہ الہی میں دعا گو ہوں کہ تمام اراکین خوش و خرم رہیں اور زندگی کے ہر سفر میں کامیاب و کامران رہیں
أهلا و سهلا مرحبا
بہت بہت مبارک باد ، تہہ دل سے شکریہ !! ویسے پشتو ، فارسی ،عربی اورھندی کے ملغوبہ اور مرکب کا نام ہی ’ اردو‘ ہے ۔ آپ کا شکریہ اس لیے بھی کہ آپ کو اردو کی خوشبو اس محفل تک کھینچ کر لائی ہے ۔ ہمارے آبا و اجداد کی مادری زبان بھی فارسی ہی تھی۔ خیر، اب کہنا کم از کم میرے لئے’عار‘ کا باعث ہے ؛کیوں کہ ہندوستان میں اب یہ زبان بولی نہیں جاتی اور نہ ہی اس کی تعلیم ہوتی ہے، تو پھر کس منھ سے کہوں کہ ’’پشتو ھماری مادری زبان ہے ، البتہ کسی حد تک پشتو کو جدی زبان کہہ سکتے ہیں :p:LOL::ROFLMAO:،(ھمارے آبا و اجداد شیر شاہ سوری کی فوج میں سپاہی تھے، تقسیمِ ہند کے موقعہ پر ھندوستان میں قیام کو ہی ترجیح دی ) ہمارے ملک میں اس وقت اردو یا پھر دینی مدارس میں ایک مخصوص حلقہ تک عربی زبان رائج ہے۔
ماشاء اللہ اس پلیٹ فارم پر نہایت ہی سنجیدہ مزاج کے حامل افراد ہیں ، جن سے میں خود سیکھتا رہتا ہوں اور دوسرے احباب بھی سیکھتے رہتے ہیں ۔ توقع ہے کہ اس محفل میں آپ کے سنجیدہ مزاج کے مطابق ہی احباب ملیں گے ۔ ان شاء اللہ ۔ آپ کا پھر سے تہہ دل سے مبارک و باد و استقبال و خیر مقدم ۔ :in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love:
 
محترم فاخر صاحب
اردو محفل میں اپکی پذیرائی اور حوصلہ افزائی میرے لئے باعث فخر ہے ،
لسانیت اور قومیت تو صرف پہچان کے لئے ہے البتہ انسانیت اور اچھے کردار کی وجہ سے انسان باقی مخلوقات سے ممتاز ہے
اور میری کوشش ہوگی کہ اردو محفل کے معزز اراکین سے استفادہ حاصل کروں اور ادبیات کی خوشبو سے شاعری کے باغیچے کو چار چاند بخش دوں
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا ،
اسم عطاء اللہ جیلانی ہے​
سید خاندان سے تعلق رکھتا ہوں مادری زبان پشتو ہے اردو ادب کی محبت دل میں پیوست ہے جس نے اردو محفل کی طرف کھینچ لایا، شاعری اور سنہرے حروف کی خوشبو سے معطر ہونا چاہتا ہوں
اردو محفل کے معزز اراکین کا تہہ دل سے ممنون ہوں کہ انہوں نے اردو ادب کی خدمت میں عوام الناس کے لئے آسانیاں پیدا کی اور بارگاہ الہی میں دعا گو ہوں کہ تمام اراکین خوش و خرم رہیں اور زندگی کے ہر سفر میں کامیاب و کامران رہیں
۱) آپ کا شہر کون سا ہے؟؟؟
۲) تعلیم کہاں تک حاصل کی ہے؟؟؟
۳) اگر فراغت ہوگئی تو ذریعہ معاش؟؟؟
۴) شعر و شاعری سے مناسبت ہے یا نثر سے؟؟؟
۵) وغیرہ وغیرہ!!!
 
شمشاد

لائبریرین
جیلان دراصل ایک علاقے کا نام ہے جہاں شیخ عبدالقادر جیلانی رح کا پیدائش ہوا تھا عربی حروف تہجی میں حرف( گ ) نہیں ہے مثلا پاکستان کو عرب باکستان کے نام سے جانتے ہیں
اسی طرح یہ مترادف الفاظ ہے
جیلانی اور گیلانی میں بنیادی فرق مجھے نظر نہیں آرہا
عطاء اللہ جیلانی کہنے کے بجائے گیلانی کہنا بھی درست ہوگا
والسلام

مشرق وسطیٰ میں تو پھر بھی آپ کو ایسے لوگ مل جائیں گے جو جیم جو جیم اور گاف لو گاف ہی بولتے ہیں، مثلاً، حج، گجرات، جنجوعہ، وغیرہ، لیکن مصر کے لوگ جیم کو گاف اور گاف کو جیم بولتے ہیں۔ لیکن لکھنےمیں جیم کو جیم اور گاف کو گاف ہی لکھتے ہیں۔
ہمارےایک مصری دوست تھے، بات حج پر ہو رہی تھی، میں نے کئی دفعہ حج کہا،لیکن ان کی سمجھ میں ہی نہیں آ رہا تھا، جب میں لکھ کر ان کو دکھایا تو کہنے لگا، او "حگ" کی بات کر رہے ہو۔

ایسے ہی یہ گجرات کو جگرات، جنجوعہ کو گنگوا بولیں گے۔ تو عربوں میں جیلانی کو گیلانی بولنا ایسا کوئی حیران کُن نہیں ہے۔
 
۱) آپ کا شہر کون سا ہے؟؟؟
۲) تعلیم کہاں تک حاصل کی ہے؟؟؟
۳) اگر فراغت ہوگئی تو ذریعہ معاش؟؟؟
۴) شعر و شاعری سے مناسبت ہے یا نثر سے؟؟؟
۵) وغیرہ وغیرہ!!!
جی محترم سید عمران صاحب
اللہ تعالی آپکو جزائے خیر عطا فرمائے
صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ جائے ولادت ہے تقریباً نصف صدی قبل دادا نے صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر کوہاٹ سے ہجرت کرنے کے بعد کوئٹہ شہر میں آباد ہوئے۔

Fsc کی ڈگری حاصل کرنے بعد دل میں دینی تعلیم کا شوق اُجاگر ہوا اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے حفظ قرآن کی سعادت نصیب ہوئی مزید علم حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے

شعر شاعری سے مناسبت بچپن سے تھا چونکہ والد گرامی پشتو ادب سے تعلق رکھتے ہیں تو ہمیں بچپن میں ہی پشتو کے اشعار سنے کو ملتے، تو ہم بھی ایک دو شعر یاد کرکے والد صاحب کو سنا لیتے اور ہمیں اشعار کے بدلے انعامات سے نوازا جاتا ، تو یہ اشعار کبھی رکشوں ، بسوں وغیرہ کے پیچھے لکھے ہوتے کبھی دیوار پر ہم تب تک پیچھا نہ چھوڑتے جب تک شعر مکمل یاد نہ ہوجائے اسی لئے شعر شاعری سے شغف بہت زیادہ دل میں پیوست ہوا
ایک شعر جو مجھے یاد ہے ایک بس کے پیچھا لکھا تھا

ستارے ٹوٹ جائے گے زمین پر زلزلہ ہوگا
محمد تخت پر ہونگے عدالت پر خدا ہوگا

شعر شاعری کے علاوہ مطالعہ کتب پسندیدہ مشغلہ ہے
اردو محفل فورم پر آنے کے بعد چند دوستوں کی وجہ سے اردو ادب کے ساتھ شوق اور محبت میں مزید اضافہ ہوا
 
آخری تدوین:
مشرق وسطیٰ میں تو پھر بھی آپ کو ایسے لوگ مل جائیں گے جو جیم جو جیم اور گاف لو گاف ہی بولتے ہیں، مثلاً، حج، گجرات، جنجوعہ، وغیرہ، لیکن مصر کے لوگ جیم کو گاف اور گاف کو جیم بولتے ہیں۔ لیکن لکھنےمیں جیم کو جیم اور گاف کو گاف ہی لکھتے ہیں۔
ہمارےایک مصری دوست تھے، بات حج پر ہو رہی تھی، میں نے کئی دفعہ حج کہا،لیکن ان کی سمجھ میں ہی نہیں آ رہا تھا، جب میں لکھ کر ان کو دکھایا تو کہنے لگا، او "حگ" کی بات کر رہے ہو۔

ایسے ہی یہ گجرات کو جگرات، جنجوعہ کو گنگوا بولیں گے۔ تو عربوں میں جیلانی کو گیلانی بولنا ایسا کوئی حیران کُن نہیں ہے۔
جی محترم بلکل درست فرمایا اپ نے
مگر بعض اوقات نام میں زیر زبر کی غلطی بھی ناقابل قبول ہوتی ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
عطا اللہ صاحب آپ کے پاس ماشاء اللہ اللہ تعالٰی کے بہت بڑی نعمت ہے کہ حفظ قرآن کی نعمت سے مالا مال ہیں۔ اس کو تاحیات بھولیے گا نہیں۔
میں نے بہت سے بچوں کو دیکھا ہے کہ بچپن میں والدین نے قرآن تو حفظ کروا دیا لیکن عمر کے ساتھ ساتھ ان کا رابطہ قرآن سے کٹتا گیا اور وہ بھول گئے۔
 
ان دوستوں کا کچھ ذکرِ خیر ہوجائے تو ان کی بھی ہمت افزائی ہوگی!!!
نام تو بہت ہے مگر میں یہ عرض کرنا چاہوں گا کہ وہ تمام معزز بڑے اراکین جنہوں نے اردو محفل فورم پر اردو ادب کے لئے بہت محنت کی ہے اور سلسلہ ادب کو تسلسل بخشا
 
عطا اللہ صاحب آپ کے پاس ماشاء اللہ اللہ تعالٰی کے بہت بڑی نعمت ہے کہ حفظ قرآن کی نعمت سے مالا مال ہیں۔ اس کو تاحیات بھولیے گا نہیں۔
میں نے بہت سے بچوں کو دیکھا ہے کہ بچپن میں والدین نے قرآن تو حفظ کروا دیا لیکن عمر کے ساتھ ساتھ ان کا رابطہ قرآن سے کٹتا گیا اور وہ بھول گئے۔
جی ضرور محترم شمشاد صاحب
پروردگارِ رحمت ہمیں اس دولتِ عظیم سے محروم نہ کریں
 
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
بڑی مسرت ہوئی کہ آپ حافظ قران ہیں

میری طرف سے کچھ اشعار کا تحفہ قبول کیجیے
کہ ایک فن کار تو یہی دے سکتا ہے

واللہ تیری شان ہے کیسی یہ تیری شان
اللہ نے کیا ہے تجھے حافظ قران

بے شک یہ خدا کی ہے ترے ساتھ محبت
دنیا میں اپنے نام سے بخشی تجھے عظمت
عقبی میں کیاملے گا یہ ممکن نہیں بیان
اللہ نے کیا ہے تجھے حافظ قرآن

ہاں تیرے والدین کا جنت میں ہوگا راج
محشر میں آفتاب سا روشن ملے گا تاج
جس پر کرے گی رشک یہ مخلوق دو جہان
اللہ نے کیا ہے تجھے حافظ قرآن

عظیم سہارن پوری

حافظ خود اللہ کا ایک نام ہے یہ قران کو حفظ کرنے والوں سے بے انتہا محبت کی بات ہے کہ اللہ اپنے نام سے نواز دیتا ہے اور دنیا حافظ کہتی ہے

ایک حدیث پاک ہے جس کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ حافظ قرآن کے والدین کو حشر میں ایک ایسا تاج پہنایا جائے گا جس کی روشنی سورج سے بھی زیادہ ہوگی تمام مخلوق اس پر رشک کرے گی
 
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
دیکھا گیا ہے جو حافظ قران آگے تعلیم حاصل کرنے میں لگ جاتے ہیں درس نظامی میں داخلہ لے لیتے ہیں وہ بہت کم قران کو بھولتے ہیں
اور جو کارو بار وغیرہ میں لگ جاتے ہیں قران کی طرف کم دھیان دیتے ہیں وہ اکثر بھول جاتے ہیں

آپ یہ بہت اچھا کر رہے ہیں کہ تعلیم کا سلسلہ جاری رکھے ہیں
ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں اللہ آپ کو کامیاب کرے
آمین
 
بہت عمدہ اشعار ہے
جزاک اللہ خیر محترم عظیم سہارن پوری صاحب
 
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
دیکھا گیا ہے جو حافظ قران آگے تعلیم حاصل کرنے میں لگ جاتے ہیں درس نظامی میں داخلہ لے لیتے ہیں وہ بہت کم قران کو بھولتے ہیں
اور جو کارو بار وغیرہ میں لگ جاتے ہیں قران کی طرف کم دھیان دیتے ہیں وہ اکثر بھول جاتے ہیں

آپ یہ بہت اچھا کر رہے ہیں کہ تعلیم کا سلسلہ جاری رکھے ہیں
ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں اللہ آپ کو کامیاب کرے
آمین
بڑی مہربانی تشکر برادر محترم
 
Top