چائے

سیما علی

لائبریرین
وعلیکم السلام
جی اللہ کریم کا بے حد کرم ہے۔
آپ خیریت سے ہیں۔
یہاں اردو محفل کے آس پاس ہی ہوتے ہیں کیونکہ محفل سے دوری سہی نہ جائے ہے۔
بالکل صحیح کہا آپ نےاس محفل میں سب سے پہلا تعارف ہی ہمارا آپ سے ہوا ۔اور وہ دن اور آج کادن ہے ۔ہم اس محفل کے ایسے گرویدہ ہوئے کہ ہہیں کہ ہو رہے۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
میں اپنا "شوقِ فضول" دکھانے کے لیے اپنی بیوی کو یہ سب پڑھا کر "جراتِ رندانہ" کا اظہار گاہے گاہے کرتا رہتا ہوں۔ :)
جو گرجتے ہیں ان کے برسنے کا کوئی خطرہ نہیں ہوتا ۔ ۔ اصل خطرہ چھپے رستموں کا ہوتا ہے ۔ ۔ :D:D
اور بھا بھی بھی ماشااللہ بڑی جی دار لگتی ہیں ۔ ۔ ۔استخارہ غلط آنے پر بھی نہ ڈریں ۔ ۔ تو کلموہیوں سے کیوں پریشان ہوں گی ۔ ۔ :p:ROFLMAO:
 
شمشاد

وارث بھائی آپ کی تو کلاس ہو گئی۔
 
سید عمران

محفلین
اگر پڑھتی ہوتیں تو عمران بھائی یہاں ہوتے؟ اب تک ان کا ناطقہ بند ہو چکا ہوتا۔ اور ہم یہی نہیں چاہتے۔
پڑھ لیتیں گر وہ بےساختہ،
ملتا نہیں صبح کا ناشتہ،
بند ہوجاتا دفتر کا راستہ،
دھرے رہ جاتے سارے آموختہ،
اڑ جاتی امن کی فاختہ،
پھر خدانخواستہ، خدانخواستہ!!!
:praying::praying::praying:
 
محمد وارث

لائبریرین
جو گرجتے ہیں ان کے برسنے کا کوئی خطرہ نہیں ہوتا ۔ ۔ اصل خطرہ چھپے رستموں کا ہوتا ہے ۔ ۔ :D:D
اور بھا بھی بھی ماشااللہ بڑی جی دار لگتی ہیں ۔ ۔ ۔استخارہ غلط آنے پر بھی نہ ڈریں ۔ ۔ تو کلموہیوں سے کیوں پریشان ہوں گی ۔ ۔ :p:ROFLMAO:
پنجابی میں کہاوت ہے کہ گھر والوں کو علم ہوتا ہے کہ ان کے "کٹے" کے کتنے دانت ہیں۔ (کٹا، بھینس کے بچے کو کہتے ہیں)۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
پنجابی میں کہاوت ہے کہ گھر والوں کو علم ہوتا ہے کہ ان کے "کٹے" کے کتنے دانت ہیں۔ (کٹا، بھینس کے بچے کو کہتے ہیں)۔
ہاہاہا ۔ ۔ ۔ اور دیکھیئے کہ ہم تو "گھر والے" بھی نہیں مگر معلوم ہے کہ ان تلوں میں تیل نہیں ۔ ۔ :LOL::ROFLMAO:
 
صابرہ امین

لائبریرین
پڑھ لیتیں گر وہ بےساختہ،
ملتا نہیں صبح کا ناشتہ،
بند ہوجاتا دفتر کا راستہ،
دھرے رہ جاتے سارے آموختہ،
اڑ جاتی امن کی فاختہ،
پھر خدانخواستہ، خدانخواستہ!!!
:praying::praying::praying:
آخری مصرع سے اندازہ ہوا کہ آپ تو اچھے خاصے جی دار ہیں بھئی ۔ ۔ :LOL::p
 
Top