چائے

واہ اٹھکیلیاں کرتے کرتے چائے بنا گئے آپ
ویسے میرا چائے بنانے کا طریقہ الگ ہے اور چائے کے طریقے موسم، موڈ اور مواقع کے حساب سے بھی تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ چائے مجھے اتنی پِسِند ہے کہ میں نے چائے خانہ بنانے کی ٹھان رکھی ہے۔ ڈھابا کھول کر پھر آپ کو دعوت دوں گا ضرور آئیے گا۔
 
Aay1K0

محفلین
جناب مجھے ایک بات سمجھ نہیں آرہی کہ آپ نے پھیکی چائے کیوں بنائی ہے؟ چینی کب شامل کرنی ہے آپ نے بتایا ہی نہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین

اردو محفل میں خوش آمدید۔ اپنا تعارف تو دیں۔
بہت سارے چائے کے شوقین بغیر چینی کے چائے نوش فرماتے ہیں۔ اور کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں کہ ذیابیطس کے مریض ہیں اور چینی سے پرہیز ہے۔ اس لیے "چینی حسب ذائقہ" لکھا ہے۔ کب شامل کرنی ہے؟ تو یہ ظاہر ہے کی چائے جب پیالی میں انڈھیل لی، تو اب حسب ذائقہ چینی ملا لیں۔
 
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم

چائے کے نام پر ہمیں اپنے پڑوسی چچا یاد آگئے

ہمارے پڑوس میں ایک صاحب رہتے ہیں وہ ایک ایک مہینہ کھانہ نہیں کھاتے صرف چائے پیتے ہیں وہ چائے کے اس قدر شوقین ہیں کہ اگر ایک وقت کی چائے قضا ہو جائے تو دوسرے وقت ڈبل پیتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ کھانے میں کیا طاقت ہے اصل طاقت تو چائے میں ہے کھانہ کھائے بنا تو آدمی زندہ رہ سکتا ہے مگر چائے کے بغیر نہیں اگر ایک وقت چائے نہ ملے تو سر میں ایسا درد ہوگا کہ بیڈ ۔سے نیچے پیر نہیں اتار سکتے بڑے مزے دار آدمی ہیں انکی عجیب وغریب عادات پر میں نے کبھی ایک نظم بھی لکھی تھی۔۔۔۔۔۔۔
 
صابرہ امین

عظیم بھائی یہ تو خطرے کی بات ہے ۔ ۔ چائے میں تو کیفین ہوتی ہے جس کی زیادتی اچھی بات نہیں ۔یہی وجہ ہے کہ ان کی یہ حالت ہے ۔ ۔ اس کے اور بہت نقصانات ہیں ۔ ۔
بہت زیادہ چائے پینا نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے - Health - Dawn News

نظم پوسٹ کرتے تو اچھا تھا ۔ ۔ :)
 
جی سوکھ کر لکڑی سے ہو گئے ہیں مگر اپنی عادت نہیں چھوڑتے بہت اچھے گھرانے سے ہیں کئی بھائی ہیں مگر کسی کی نہیں سنتے کبھی ہمارے گھر آجاتے ہیں تو ہم بڑی مشکل سے کہہ سن کر کھانہ کھلاتے ہیں میں نے اپنی زندگی میں چائے کا اتنا شوقین کوئی دوسرا نہیں دیکھا

جی اگر وہ نظم مجھے مل گئی تو پوسٹ کرونگا
 
شمشاد

لائبریرین
عظیم بھائی یہ تو خطرے کی بات ہے ۔ ۔ چائے میں تو کیفین ہوتی ہے جس کی زیادتی اچھی بات نہیں ۔یہی وجہ ہے کہ ان کی یہ حالت ہے ۔ ۔ اس کے اور بہت نقصانات ہیں ۔ ۔
بہت زیادہ چائے پینا نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے - Health - Dawn News

نظم پوسٹ کرتے تو اچھا تھا ۔ ۔ :)
میں ایک دفعہ ہسپتال گیا۔ انہوں نے خون ٹیسٹ کروانے کو کہا۔ نرس نے سوئی لگا کر خون نکالنا چاہا تو خون کی بجائے چائے نکلی۔ اس نے موقع سے فائدہ اٹھایا اور پورا ایک کپ نکال کر وہیں نوش فرمائی۔ اس سے پیشتر کہ باقی کے عملے کے علم میں یہ بات آتی، میں تو وہاں سے بھاگ آیا۔ اور آپ کہتی ہیں کہ اس کے اور بہت نقصانات ہیں۔
 
ابن انشا نجانے کیوں یاد آ گئے ۔ ۔
کھٹا دہی، کھٹا دہی ،
میری کہانی جھوٹ تھی
کیوں جھوٹ کیوں تھی واہ واہ
سچا ہی سب قصہ مرا
:p:LOL::ROFLMAO:
 
سید عاطف علی

لائبریرین
میں ایک دفعہ ہسپتال گیا۔ انہوں نے خون ٹیسٹ کروانے کو کہا۔ نرس نے سوئی لگا کر خون نکالنا چاہا تو خون کی بجائے چائے نکلی۔ اس نے موقع سے فائدہ اٹھایا اور پورا ایک کپ نکال کر وہیں نوش فرمائی۔ اس سے پیشتر کہ باقی کے عملے کے علم میں یہ بات آتی، میں تو وہاں سے بھاگ آیا۔ اور آپ کہتی ہیں کہ اس کے اور بہت نقصانات ہیں۔
اس موقع پر پہلے آپ کو غم و غصے کی شدید لہر سے دوچار کر کے آپ کا خون کھولانا چاہیئے تھا ۔ پھر سوئی لگانی چاہیئے تھی کہ ٹھنڈی چائے پی کر تو چائے پینے والے جرمانے کے طور پر ایک کپ کے مزید مستحق ٹھہرتے ہیں ۔ خون کھلانے کے لیے آپ کو متوقع بل دکھایا جاسکتا تھا اور یہ کہا جاسکتا تھا کہ آپ کی طبی سہولت انشورنس میں محیط نہیں ۔ :)
 
تو آپ کیا سمجھتے ہیں کہ میرا خون (چائے) ٹھنڈا ہے، وہ پہلے ہی بہت گرم ہے۔ اور الحمد للہ مٹھاس کے معاملے میں بھی خود کفیل ہے اور چینی کی ضرورت نہیں پڑتی۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
جسطرح انسان اشرف المخلوقات ہے، اسی طرح چائے اشرف المشروبات ہے۔

چائے سے کس کو انکار ہے۔ویسے بھی چائے میں دودھ ہوتا ہے، جسے عرفُ عام میں لوگ اللہ کا نور بھی کہتے ہیں۔ تو اس کا انکار کرنا گناہ ہے۔

چائے پینا اور چائے بنانا دو الگ الگ باتیں ہیں۔

چائے پینا تو سب ہی جانتے ہیں لیکن چائے بنانا کوئی کوئی جانتا ہے۔

کچھ لوگ چالو قسم کی چائے بناتے ہیں اور کچھ دل سے چائے بناتے ہیں۔

چائے بنانے کے لیے پانچ اجزا کی ضرورت ہوتی ہے۔

پانی، آگ، چائے کی پتی، دودھ (حسب ذائقہ)اور چینی (حسب ذائقہ)

اب تو اس میں بھی سائنس آ گئی ہے۔ کہ کچھ لوگ اس میں ادرک ڈالتے ہیں، کچھ چھوٹی الائچی ڈالتے ہیں، کچھ دال چینی اور لونگ بھی ڈالتے ہیں اور کچھ اس میں پوست کے ڈوڈھے بھی ڈال کر بناتے ہیں۔ پوست کے ڈوڈھے والی چائے پی کر بندہ مست ہو جاتا ہے۔

کچھ لڑکیاں اپنے لیے تو چائے دل سے بنا تی ہیں، لیکن جب ان کو کہا جائے کہ مہمانوں کے لیے چائے بناؤ تو ان کو موت پڑ جاتی ہے۔پھیکی سیٹی چائے بنا کر لائیں گی۔ پھر کہیں گی کہ میں نے تو اچھی چائے بنائی تھی۔ جیسے ایک کہنے والی کہتی ہے کہ روٹی تو مجھ سےچکلے پر گول ہی بنتی ہے لیکن توے تک پہنچتے پہنچتے اس کو ایک طرف فالج کا حملہ ہو جاتا ہے۔ ایسے ہی چائے کے ساتھ ہوتا ہے۔ پھر ان کو ان کی امی کی طرف سے ڈانٹ پڑتی ہے۔ جسے وہ وٹامن کی گولی سمجھ کر نگل لیتی ہیں کہ امیاں سب کی ایک جیسی ہوتی ہیں۔ اس ڈانٹ پر وہ کسی قسم کی شرمندگی محسوس نہیں کرتیں۔

تو آئیے میں آپ کو مزیدار چائے بنانے کی ترکیب بتاتا ہوں۔

سب سے پہلے یہ طے کر لیں کہ کتنی پیالی چائے بنانی ہے۔

فرض کریں کہ چار پیالی چائے بنانی ہے تو چار ہی پیالی پانی دیگچی میں ڈالیں اور اس کو چولہے پر رکھ دیں۔ چولہے پر رکھ کر یا چولہے پر رکھنے سے پہلے آگ جلانا نہ بھولیں، ورنہ گھنٹوں دیگچی چولہے پر پڑی رہے گی لیکن پانی آپ کو اُبل کر نہیں دے گا۔

دیگچی کو ڈھک دیں۔ اور انتظار کریں کہ پانی اچھی طرح اُبل جائے اور اس میں موجود تمام جراثیم وفات پا جائیں۔ جب پانی اچھی اُبل جائے تو اس میں فی پیالی دو گرام کے حساب سے آٹھ گرام اچھی چائے کی پتی ڈال دیں۔ اب آپ پوچھیں گے کہ اس کی پیمائش کیسے کریں، تو اس سے اندازہ لگا لیں کہ اگر ٹی بیگ والی چائے ہے، تو ایک ٹی بیگ میں دو گرام چائے ہوتی ہے۔ اگر آپ کڑک قسم کی چائے پینے کے شوقین ہیں تو زیادہ سےزیادہ ڈھائی گرام فی پیالی کے حساب سے دس گرام چائے کی پتی ڈال دیں۔ اس سے زیادہ ہرگز نہ ڈالیں، ورنہ چائے کڑوی ہو جائے گی، جسے چینی بھی میٹھی نہیں کر سکے گی۔

چائے کی پتی ڈالنے کے بعد دیگچی کو ڈھک دیں اور اُبال آنے کے بعد دھیمی آنچ پر پانچ منٹ کے لیے پکنے دیں۔

اب ڈھکنا اُتار کر اس میں حسب ذائقہ دودھ ڈال دیں اور وہی عمل دھرائیں کہ اُبال آ جائے، اس کے بعد اس کو تین منٹ مزید دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔ لیجیے چائے تیار ہے۔

اب چائے کو دیگچی سے پیالیوں میں ڈالنے کا عمل رہ گیا ہے۔ تو پیالیاں ایک ترتیب سے میز پر رکھیں اور چائے کی دیگچی کو کپڑے کی مدد سے پکڑ کر چائے کو پیالیوں میں آہستہ آہستہ انڈھلیں کہ چھلک کر باہر نہ گرے۔ یہاں ایک احتیاط بہت ضروری ہے اور وہ یہ کہ پیالیاں دیگچی کے اگلی طرف رکھنی ہیں۔ اپنی طرف نہیں۔ ایسا نہ چائے چھلک کر آپ پر گر جائے، کپڑے تو جو خراب ہوں گے سو ہوں گے، لیکن جو جلن ہو گی وہ گندھا ہوا آٹا لگانے سے بھی نہیں جائے گی۔

کچھ لوگ ملائی والی چائے پسند کرتے ہیں تو ان کے لیے پیالی میں چائے کے اوپر تھوڑی سے ملائی ڈال دیں۔

میری پسند کی چائے کا موٹو مندرجہ ذیل ہے :

"ددھ چینی روک کے، تے پتی ٹھوک کے"

اُمید ہے چائے آپ کو پسند آئی ہو گی۔
زبردست!!!
میرا تقریبا یہی طریقہ۔۔۔ بس جب پانی ابلنے رکھیں تب چھوٹی الائچی، سونف، بادیان کا پھول، دار چینی کا ننھا سا ٹکڑا شامل کر لیں۔۔۔ جب پانی ابلنے لگے تب پتی شامل کریں اور آگے یہی آپ کی ترکیب ساری۔۔۔۔۔ اس چائے کے بعد تو امی سارے گھر کی صفائی کروا لیں، کوئی مسئلہ نہیں۔۔۔۔ :love:
پہلے میں میٹھی چائے پیتی تھی۔۔۔ پھر پھیکی چائے کا تجربہ کیا۔۔۔۔ اور اب ایسے لگتا ہے کہ چینی ڈال کر تو انسان چائے کے ساتھ ظلم کرتا (اپنے ساتھ تو جو کرتا سو کرتا)..... سو اب میں سب کو یہ بتانا چاہتی کہ وہ جو ہوتا۔۔۔۔ کپ میں، شیرا سا۔۔۔ وہ چائے نہیں ہوتی۔۔۔ مذاق ہوتا آپ کے ساتھ مذاق!!!! :p
 
سونف، بادیان کا پھول یہ کبھی نہیں ڈالا۔ ۔ ۔ کیا یہ کسی مخصوص علاقے کی چائے ہے ۔ ۔ ۔
 
ماہی یہ تم چائے بناتی ہو اتنی ساری چیزیں ڈال کر کہ کسی حکیم کا نسخہ تیار کرتی ہو؟
 
شمشاد

لائبریرین
سونف، بادیان کا پھول یہ کبھی نہیں ڈالا۔ ۔ ۔ کیا یہ کسی مخصوص علاقے کی چائے ہے ۔ ۔ ۔
سونف تو میری اہلیہ بھی چائے میں ڈالتی ہیں، چھوٹی الائچی بھی ڈالتی ہیں۔ ہاں بادیان کا پھول ہنڈیا میں ضرور ڈالتی ہیں۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
سونف، بادیان کا پھول یہ کبھی نہیں ڈالا۔ ۔ ۔ کیا یہ کسی مخصوص علاقے کی چائے ہے ۔ ۔ ۔
نہیں کسی مخصوص علاقے کا تو معلوم نہیں۔۔۔ میرے پاپا ایسے بناتے ہیں تو ہمیں ذائقہ اچھا لگتا۔۔۔ بادیان کے پھول کی خوشبو اچھی لگتی۔۔۔۔ مجھے لگا یہ عام سی بات ہو گی
:)
 
Top