انٹرویو انٹرویو وِد مومن فرحین

شمشاد

لائبریرین
مومن فرحین اردو محفل کی بہت کم گو اراکین میں شامل ہیں۔ شاعری ڈھونڈتے ہوئے یہاں پہنچی تھیں۔

انہوں نے ۰۴ مئی ۲۰۲۰ کو اردو محفل کی رکنیت اختیار کی۔۳ ماہ کے عرصہ میں اوسطً ایک ماہ میں ۱۰۰ مراسلے، بلکہ یہ کہنا چاہیے کہ ۱۰۰ اشعار ارسال کر چکی ہیں۔

ہندوستان کے شہر مالیگاؤں سے تعلق ہے۔ عمر کی ۲۳ بہاریں دیکھ چکی ہیں۔

مشاغل میں شاعری پڑھنے کی شوقین ہیں۔

یہ تو ہوا فرحین کا بہت ہی مختصر سا تعارف۔
 
شمشاد

لائبریرین
اب کچھ روائتی سوال ہو جائیں :

1. پورا نام کیا ہے (جو سرکاری کاغذات میں لکھا ہوا ہے)؟

2. گھر میں کس نام سے پکارا جاتا ہے؟

3. تاریخ پیدائش (جھوٹ بولے کوا کاٹے)؟

4. کتنے بھائی بہن ہیں؟ آپ کا نمبر کون سا ہے؟

5. تعلیم کہاں کہاں سے حاصل کی؟

6. آجکل کیا پڑھ رہی ہیں؟

7. بچپن (مطلب یہ کہ ۱۲، ۱۴ سال تک) کیسا گزرا؟

8. پسندیدہ موسم؟

9. پسندیدہ رنگ؟

10. پسندیدہ پھل؟

11. پسندیدہ پھول؟

12. پسندیدہ کھانا (یہ تو سارے ہی ہوں گے سوائے بینگن کے)؟

13. پسندیدہ خوشبو؟

14. پسندیدہ لباس کون سا ہے؟

15. پسندیدہ سواری کون سی ہے؟

16. گھر میں سب سے زیادہ کس کے قریب ہیں؟

17. خوشی کا اظہار کیسے کرتی ہیں؟

18. کس بات پر غصہ آتا ہے؟

19. جب غصہ آئے تو پہلا رد عمل کیا ہوتا ہے؟

20. ڈانٹ کس بات پر پڑتی ہے؟

باقی بعد میں
 
مومن فرحین

شکریہ شمشاد صاحب یہ مختصر تعارف اپنے آپ میں تمام تفصیل لئے ہوئے ہے ۔۔۔۔:act-up:
یہ محفل اس قدر دلچسپ ہے کہ مجھے ہمیشہ خود سے جوڑے رکھتی ہے ۔۔
میں یہاں کے اراکین کی مدد کرنے والی فطرت کی دل سے قدر کرتی ہوں ۔۔۔اردو محفل کو سمجھنے میں سبھی نے نہایت فراخ دلی سے مدد کی اور آپ کی تو بہت زیادہ مداح ہوں ۔۔۔ میرے خیال سے وہ تو یہاں کا ہر فرد ہی ہے ۔۔۔
 
مومن فرحین

لائبریرین
اب کچھ روائتی سوال ہو جائیں :

1. پورا نام کیا ہے (جو سرکاری کاغذات میں لکھا ہوا ہے)؟

2. گھر میں کس نام سے پکارا جاتا ہے؟

3. تاریخ پیدائش (جھوٹ بولے کوا کاٹے)؟

4. کتنے بھائی بہن ہیں؟ آپ کا نمبر کون سا ہے؟

5. تعلیم کہاں کہاں سے حاصل کی؟

6. آجکل کیا پڑھ رہی ہیں؟

7. بچپن (مطلب یہ کہ ۱۲، ۱۴ سال تک) کیسا گزرا؟

8. پسندیدہ موسم؟

9. پسندیدہ رنگ؟

10. پسندیدہ پھل؟

11. پسندیدہ پھول؟

12. پسندیدہ کھانا (یہ تو سارے ہی ہوں گے سوائے بینگن کے)؟

13. پسندیدہ خوشبو؟

14. پسندیدہ لباس کون سا ہے؟

15. پسندیدہ سواری کون سی ہے؟

16. گھر میں سب سے زیادہ کس کے قریب ہیں؟

17. خوشی کا اظہار کیسے کرتی ہیں؟

18. کس بات پر غصہ آتا ہے؟

19. جب غصہ آئے تو پہلا رد عمل کیا ہوتا ہے؟

20. ڈانٹ کس بات پر پڑتی ہے؟

باقی بعد میں

تمام سوالات ہی بہت دلچسپ ہیں ۔۔۔ اچھا میں کوشش کرتی ہوں جواب دینے کی ۔۔۔
1 ۔۔۔ مومن فرحین کوثر اشفاق احمد ۔۔ مگر مجھے اس وقت بہت غصہ آتا ہے جب اکثر لوگ فرین کہتے ہیں
2۔ ۔ گھر میں تو فرّو بلاتے ہیں سب ۔۔
3 ۔۔ یہ بلکل سچ ہے کہ میں نے 23 بہاریں ہی دیکھی ہیں ۔۔( ١٩٩٦) :embarrassed1:
4 ۔۔ پانچ بہنوں میں دوسرا مقام ہے میرا ۔۔
5۔۔۔ گیارہویں جماعت تک ممبئی میں تعلیم حاصل کی اس کے بعد مالیگاؤں میں BUMS مکمل کیا ۔۔
6۔ ۔ آج کل تو بس پریکٹس کے ساتھ ساتھ کچھ اردو ادب سے بھی تعلّق بنایا ہے
7۔ ۔ بچپن زیادہ تر کتاب دوستی میں بہت خاموشی سے گزرا میرے دوست بہت کم رہے ہیں ہمیشہ سے ۔۔۔ کالج میں آنے کے بعد ہی دوستی سے واقف ہوئی
8۔ ۔ موسم باراں بہت پسند ہے ۔۔۔
9۔۔ رنگ آسمانی بھاتا ہے ۔۔۔
10۔ ۔ پھلوں میں سیب جو کے ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے :cute:
11۔ ۔ سورج مکھی پسند ہے کیوں کہ مجھے ایسا لگتا ہے یہ وفا کی علامت ہے
12۔ ۔ آپ کی توقع سے زیادہ کھانے کی شوقین ہوں ۔۔۔ مجھے تو بینگن بھی پسند ہے :eat:
13۔ ۔ برسات کے بعد مٹی سے اٹھنے والی خوشبو ۔۔۔
14۔ ۔ وہ سفید لباس جو ایک معالج کے جسم پر ہوتا ۔
 
مومن فرحین

لائبریرین
15۔ ۔ مجھے بائیک رائیڈنگ پسند ہے کیوں کہ اس میں کوئی پابندی نہیں ہوتی ۔۔۔(بیلٹ اور کھڑکیوں جیسی پابندی )

16۔۔ گھر میں سب سے زیادہ آپی سے قربت ہے ۔۔۔

17 ۔۔ جب میں خوش ہوتی ہوں تو کوئی اچھی سی نئی ڈش بناتی ہوں گھر والوں کے لئے تحفے لاتی ہوں ۔۔۔ اور ایكدم اچھی سی چائے بنا کر پی لیتی ہوں ۔۔۔

18۔ ۔ مجھے غصہ بہت جلدی آجاتا ہے اور اس بات پر کہ لوگ کام میں جلدی کیوں نہیں کرتے ۔۔ یا یہ کہہ لیں سستی پر

19 ۔۔ پھر میرا پہلا رد عمل جلدی کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے اور میں وہ کام خود ہی کر لیتی ہوں ۔۔
 
مومن فرحین

لائبریرین
آخری سوال تو بہت مشکل ہے ۔۔۔ پھر بھی بتا ہی دیتی ہوں ہو سکتا آپ لوگوں کا کوئی فایدہ ہو جائے

20 ۔۔ اس وقت خوب ڈانٹ پڑتی ہے جب میں مہمانوں کے لئے چائے بناتی ہوں ۔۔ (میری تو اچھی بنتی ہے پتا نہیں ان کے ساتھ ایسا کیوں ہو جاتا ہے ) :-(
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
مومن فرحین اردو محفل کی بہت کم گو اراکین میں شامل ہیں۔ شاعری ڈھونڈتے ہوئے یہاں پہنچی تھیں۔

انہوں نے ۰۴ مئی ۲۰۲۰ کو اردو محفل کی رکنیت اختیار کی۔۳ ماہ کے عرصہ میں اوسطً ایک ماہ میں ۱۰۰ مراسلے، بلکہ یہ کہنا چاہیے کہ ۱۰۰ اشعار ارسال کر چکی ہیں۔

ہندوستان کے شہر مالیگاؤں سے تعلق ہے۔ عمر کی ۲۳ بہاریں دیکھ چکی ہیں۔

مشاغل میں شاعری پڑھنے کی شوقین ہیں۔

یہ تو ہوا فرحین کا بہت ہی مختصر سا تعارف۔
شمشاد بھائی! دلچسپ شخصیت لگ رہی ہیں اِس بار۔
یہ انٹرویو کا دھاگہ دیکھ کے کچھ یادیں ذہن میں گھوم گئیں:
1: نایاب صاحب (جنہیں مرحوم لکھیں تو کلیجہ منہ کو آئے) کے انتہائی سلجھے اور منجھے ہوئے سوالات اور اُن پہ کئے جانے والے تبصرے۔ (اللہ انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے۔ آمین!)
2: میرے وہ سو سوالات جن سے سب تنگ ہوتے تھے اور میری پروفائل کو لال لال کرنے میں اُن سوالوں نے عینی شاہ کی بہت مدد کی تھی۔ :ڈ
 
شمشاد

لائبریرین
آخری سوال تو بہت مشکل ہے ۔۔۔ پھر بھی بتا ہی دیتی ہوں ہو سکتا آپ لوگوں کا کوئی فایدہ ہو جائے

20 ۔۔ اس وقت خوب ڈانٹ پڑتی ہے جب میں مہمانوں کے لئے چائے بناتی ہوں ۔۔ (میری تو اچھی بنتی ہے پتا نہیں ان کے ساتھ ایسا کیوں ہو جاتا ہے ) :-(
ایسا کیوں؟ آپ چائے اچھی بناتی ہیں اور مہمانوں کو کیوں پسند نہیں آتی؟
 
شمشاد

لائبریرین
تمام سوالات ہی بہت دلچسپ ہیں ۔۔۔ اچھا میں کوشش کرتی ہوں جواب دینے کی ۔۔۔
1 ۔۔۔ مومن فرحین کوثر اشفاق احمد ۔۔ مگر مجھے اس وقت بہت غصہ آتا ہے جب اکثر لوگ فرین کہتے ہیں
2۔ ۔ گھر میں تو فرّو بلاتے ہیں سب ۔۔

فرین کیوں کہتے ہیں؟ کہیں فری ہونے کی کوشش تو نہیں کرتے؟

[QUOTE="Momin farheen, post: 2264621, member: 21535
4 ۔۔ پانچ بہنوں میں دوسرا مقام ہے میرا ۔۔[/QUOTE]
ماشاء اللہ
بہنوں میں لڑئی کس بات پر ہوتی ہے؟

[QUOTE="Momin farheen, post: 2264621, member: 21535
5۔۔۔ گیارہویں جماعت تک ممبئی میں تعلیم حاصل کی اس کے بعد مالیگاؤں میں BUMS مکمل کیا ۔۔[/QUOTE]
یہ BUMS کیا ہے؟ اس کے متعلق کچھ بتائیں۔

[QUOTE="Momin farheen, post: 2264621, member: 21535
6۔ ۔ آج کل تو بس پریکٹس کے ساتھ ساتھ کچھ اردو ادب سے بھی تعلّق بنایا ہے[/QUOTE]
پریکٹس کہاں ہو رہی ہے؟

[QUOTE="Momin farheen, post: 2264621, member: 21535
8۔ ۔ موسم باراں بہت پسند ہے ۔۔۔[/QUOTE]
باراں برسات والا یا بہاراں؟

[QUOTE="Momin farheen, post: 2264621, member: 21535
12۔ ۔ آپ کی توقع سے زیادہ کھانے کی شوقین ہوں ۔۔۔ مجھے تو بینگن بھی پسند ہے :eat:[/QUOTE]
بینگن تو بڑا خوش نصیب نکلا۔

[QUOTE="Momin farheen, post: 2264621, member: 21535
13۔ ۔ برسات کے بعد مٹی سے اٹھنے والی خوشبو ۔۔۔[/QUOTE]
واقعی کچی مٹی سے جو سُوندھی سُوندھی خوشبو نکلتی ہے، وہ اچھے سے اچھے پرفیوم سے بھی اچھی ہوتی ہے۔

[QUOTE="Momin farheen, post: 2264621, member: 21535
14۔ ۔ وہ سفید لباس جو ایک معالج کے جسم پر ہوتا ۔[/QUOTE]
یعنی کہ آپ ڈاکٹر ہیں یا ڈاکٹر بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی! دلچسپ شخصیت لگ رہی ہیں اِس بار۔
یہ انٹرویو کا دھاگہ دیکھ کے کچھ یادیں ذہن میں گھوم گئیں:
1: نایاب صاحب (جنہیں مرحوم لکھیں تو کلیجہ منہ کو آئے) کے انتہائی سلجھے اور منجھے ہوئے سوالات اور اُن پہ کئے جانے والے تبصرے۔ (اللہ انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے۔ آمین!)
2: میرے وہ سو سوالات جن سے سب تنگ ہوتے تھے اور میری پروفائل کو لال لال کرنے میں اُن سوالوں نے عینی شاہ کی بہت مدد کی تھی۔ :ڈ
تھوڑا صبر کر لیں، فرحین ابھی نئی ہیں، پھر آپ اپنے دو سو سوالوں کے ساتھ آ جائیے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
مزید سوالات کا دوسرا مرحلہ :

1. یہ تو معلوم ہی ہے کہ آپ کو شعر و شاعری سے دلچسپی ہے۔ کس قسم کی شاعری اچھی لگتی ہے؟

2. کس قسم کے ناول پڑھنا اچھا لگتا ہے؟

3. خواتین کے کون کون سے رسائل پابندی سے پڑھتی ہیں؟

4. اگرچہ میں "سٹارز" پر یقین نہیں رکھتا، پھر بھی تمہارا سٹار کون سا ہے اور کیا تم ان کو مانتی ہو؟

5. چائے کے علاوہ اور کیا کچھ پکانا آتا ہے؟

6. زبان کون کون سی آتی ہے؟

7. اپنی تین اچھی عادتیں لکھیں۔

8. اپنی تین بُری عادتیں لکھیں۔

9. اسکول کے زمانے کا کوئی یادگار واقعہ؟

10. کس کو شدت سے یاد کرتی ہیں؟
 
Top