انٹرویو انٹرویو وِد مومن فرحین

مومن فرحین

لائبریرین
فرین کیوں کہتے ہیں؟ کہیں فری ہونے کی کوشش تو نہیں کرتے؟

شاید انھیں ح ادا کرنے میں دشواری (کاہلی )ہوتی ہے ۔۔۔ اسلئے حذف کر جاتے ہیں

بہنوں میں لڑئی کس بات پر ہوتی ہے؟
پہلے اخبار پڑھنے کے لئے ۔۔۔


یہ BUMS کیا ہے؟ اس کے متعلق کچھ بتائیں۔
بیچلر آف یونانی میڈیسن اینڈ سرجری۔
انڈیا میں ماڈرن میڈیسن ایم بی بی ایس کے علاوہ یونانی میڈیسن، آیوروید میڈیسن، ہومیوپیتھی میڈیسن اور سدھارتھ وغیرہ میڈیسن کورسز ہیں جو آیوش کے تحت ہیں ۔ ayurved yoga unani siddharth homeopathy ملا کر آیوش بنا ہے۔

پریکٹس کہاں ہو رہی ہے؟
فلحال تو کوڈ سینٹر سے منسلک ہوں ۔۔

8۔ ۔ موسم باراں بہت پسند ہے ۔۔۔
باراں برسات والا یا بہاراں؟
برسات والا باراں زیادہ پسند ہے ۔۔۔ بہاراں سے بھی انکار نہیں
 

مومن فرحین

لائبریرین
12۔ ۔ آپ کی توقع سے زیادہ کھانے کی شوقین ہوں ۔۔۔ مجھے تو بینگن بھی پسند ہے :eat:

بینگن تو بڑا خوش نصیب نکلا۔

ہم اس سے بچ کے چلتے ہیں جو رستہ عام ہو جائے

13۔ ۔ برسات کے بعد مٹی سے اٹھنے والی خوشبو ۔۔۔
واقعی کچی مٹی سے جو سُوندھی سُوندھی خوشبو نکلتی ہے، وہ اچھے سے اچھے پرفیوم سے بھی اچھی ہوتی ہے۔

وہ خوشبو مسحور کر دیتی ہے
مٹی کی مہک سانس کی خوشبو میں اتر کر
بھیگے ہوئے سبزے کی ترائی میں بلائے

14۔ ۔ وہ سفید لباس جو ایک معالج کے جسم پر ہوتا ۔

یعنی کہ آپ ڈاکٹر ہیں یا ڈاکٹر بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ڈگری کے اعتبار سے تو میں ڈاکٹر ہوں ۔۔۔ لیکن خود کو ابھی طفل مکتب ہی سمجھتی ہوں اس لئے یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ کوشش جاری ہے
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
15۔ ۔ مجھے بائیک رائیڈنگ پسند ہے کیوں کہ اس میں کوئی پابندی نہیں ہوتی ۔۔۔(بیلٹ اور کھڑکیوں جیسی پابندی )
کون سی بائیک رکھی ہوئی ہے؟ بائیک میں ہیلمٹ کی پابندی کرتی ہیں کہ بغیر ہیلمٹ کے بائیک چلاتی ہیں؟

15
16۔۔ گھر میں سب سے زیادہ آپی سے قربت ہے ۔۔۔
باقی بہنوں سے کیوں نہیں؟ ان کے کپڑے پورے نہیں آتے ہوں گے۔ آپی کے آ جاتے ہوں گے۔

15
17 ۔۔ جب میں خوش ہوتی ہوں تو کوئی اچھی سی نئی ڈش بناتی ہوں گھر والوں کے لئے تحفے لاتی ہوں ۔۔۔ اور ایكدم اچھی سی چائے بنا کر پی لیتی ہوں ۔۔۔
گھر والوں کے لیے ڈش اور اپنے لیے چائے، یا تو سراسر ناانصافی ہے۔

15
18۔ ۔ مجھے غصہ بہت جلدی آجاتا ہے اور اس بات پر کہ لوگ کام میں جلدی کیوں نہیں کرتے ۔۔ یا یہ کہہ لیں سستی پر
غصہ نہ کیا کریں، اس سے رنگ کالا ہو جاتا ہے۔ یہ میں نہیں کہتا، ایسا کنفوشش نے کہا تھا۔

15
19 ۔۔ پھر میرا پہلا رد عمل جلدی کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے اور میں وہ کام خود ہی کر لیتی ہوں ۔۔
اچھی بات ہے۔ اپنا کام خود ہی کر لینا چاہیے۔
 

مومن فرحین

لائبریرین
اُردو ادب سے کس قسم کا تعلق بنایا ہے؟ کس قسم کی کتابیں پڑھتی ہیں؟
میں نے شروعات اسلامی تاریخی ناول سے کی ۔۔۔ اس کے بعد جاسوسی ادب خاص طور سے ابن صفی محی الدین نواب وغیرہ ۔۔ پھر منشی پریم چند ، راجندر سنگھ بیدی مشتاق احمد یوسفی ۔۔ طب میں آنے کے بعد بس نمرہ احمد کے ناول سے شغل ہے اور شاعری میں داغ صاحب شکیل بدایونی ساحر فراز فیض پروین شاکر ان پڑھا ہے ۔۔ باقی کچھ مشهور شعرا سے بس جان پہچان ہے ۔۔۔
 

مومن فرحین

لائبریرین
کون سی بائیک رکھی ہوئی ہے؟ بائیک میں ہیلمٹ کی پابندی کرتی ہیں کہ بغیر ہیلمٹ کے بائیک چلاتی ہیں؟

وہ بائیک جس کے ساتھ ہیلمٹ نہیں ملا ۔۔۔ میں ہر قسم کی پابندی سے بچنے کی کوشش کرتی ہوں ۔۔۔ گاؤں میں رش کم ہوتا ہے تو 6 سال سے بخیر و عافیت چلا رہی ہوں ۔۔الحمداللہ

غصہ نہ کیا کریں، اس سے رنگ کالا ہو جاتا ہے۔ یہ میں نہیں کہتا، ایسا کنفوشش نے کہا تھا۔

غصہ کرتے وقت چہرے کی سرخی بڑھ جاتی ہے اور انسان زیادہ گلوئنگ نظر آتا ہے ۔۔ایسا طب کہتا ہے
آپ کو تو شاید جلدی غصہ نہیں آتا ۔۔ کبھی ٹرائ کر کے آئینہ دیکھیں تو ۔۔۔ :act-up:
 

مومن فرحین

لائبریرین
مزید سوالات کا دوسرا مرحلہ :

1. یہ تو معلوم ہی ہے کہ آپ کو شعر و شاعری سے دلچسپی ہے۔ کس قسم کی شاعری اچھی لگتی ہے؟

شاعری اگر معیاری ہو تو ہر قسم کی اچھی لگتی ہے ۔۔۔۔ مگر مجھے داغ دہلوی ۔ حسرت موہانی ۔خمار بارہ بنکوی یہ شعرا خاص اس لئے پسند ہیں کیوں کہ ان کے کلام میں شوخی نمایاں ہے


2. کس قسم کے ناول پڑھنا اچھا لگتا ہے؟
وہ ناول جو حقیقت سے قریب ہوں ۔۔۔ نمرہ احمد اپنے ناول میں انسانی نفسیات کو بہت خوبصورتی سے بیان کرتی ہیں ۔۔ اپنی پسند بتانے کے لئے میں منشی پریم چند کے ایک افسانے کالو بھنگی کا ذکر ضرور کروں گی

3. خواتین کے کون کون سے رسائل پابندی سے پڑھتی ہیں؟
پاکیزہ آنچل اور ھما پڑھی ہے صرف یہ دیکھنے کے لئے کہ یہ امیاں اسے اتنے شوق سے کیوں پڑھتی ہیں ۔۔ مگر بس کچھ دن پڑھ پائی

4. اگرچہ میں "سٹارز" پر یقین نہیں رکھتا، پھر بھی تمہارا سٹار کون سا ہے اور کیا تم ان کو مانتی ہو؟
میں ان سٹارز بنانے والے (اللّه تعالیٰ ) پر زیادہ یقیں رکھتی ہوں

5. چائے کے علاوہ اور کیا کچھ پکانا آتا ہے؟
سب کچھ پکا لیتی ہوں ۔۔۔ مگر جب موڈ ہو
ویسے گھر والے سب کچھ میں سے چائے کو خارج کر دیتے ہیں
 
10۔ ۔ پھلوں میں سیب جو کے ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے :cute:
یعنی آپ، اپنے آپ سے دور رہنے کی کوشش میں ہیں۔
12۔ ۔ آپ کی توقع سے زیادہ کھانے کی شوقین ہوں ۔۔۔ مجھے تو بینگن بھی پسند ہے :eat:
شمشاد صاحب
اپنی توقع اگر بتا پائیں تو جواب سمجھنے میں آسانی ہو گی۔
13۔ ۔ برسات کے بعد مٹی سے اٹھنے والی خوشبو ۔۔۔
اور سردیوں میں ہوئی بارش کے بعد مٹی سی اٹھنے والی خوشبو نہیں پسند ؟
 

مومن فرحین

لائبریرین
6. زبان کون کون سی آتی ہے؟
مادری زبان پر عبور حاصل ہے
اردو انگریزی عربی گزارے لائق آتی ہے ۔۔
مراٹھی سے بھی واسطہ پڑتا رہتا ہے ۔

7. اپنی تین اچھی عادتیں لکھیں۔
میں بہت جلدی لوگوں سے گھلتی ملتی نہیں
جلدی روتی نہیں
اور اپنے فیصلے خود کرتی ہوں

8. اپنی تین بُری عادتیں لکھیں۔
صبر نہیں ہوتا مجھ سے
گاڑی بہت تیز چلاتی ہوں
اور کسی سے ایک بار قریب ہو جاؤں تو دور ہونا مشکل ہوتا ہے ۔۔۔


9. اسکول کے زمانے کا کوئی یادگار واقعہ؟
ایسے تو اسکول کا دور بہت اچھا گزرا ہے ۔۔ مگر ایک مرتبہ کلاس میں مستی کرنے پر ٹیچر نے ہمارے پورے گروپ کو باہر نکال دیا تھا ۔۔ اور سارے ٹیچر آتے جاتے دیکھ کر حیرت سے بس یہی کہہ رہے تھے آپ لوگ تو پڑھنے والے بچے ہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے ۔۔ بڑی سبکی ہوئی تھی ۔۔۔

10. کس کو شدت سے یاد کرتی ہیں؟
میں نے ایک بات سمجھ لی ہے کہ اللّه تعالیٰ نے انسان کے ذھن میں بھولنے والا سسٹم فکس کر رکھا ہے ۔۔۔ اس لئے کوئی کتنا ہی عزیز کیوں نا ہو ایک دن آتا ہے جب اسے یاد کرنا چھوڑ دیتے ہیں ۔۔۔ وقت سب کچھ بھلا دیتا ہے
مگر ان کے گزرنے کا نقش باقی رہ جاتا ہے
 

مومن فرحین

لائبریرین
یعنی آپ، اپنے آپ سے دور رہنے کی کوشش میں ہیں۔

جی نہیں میں اپنے جیسے سے دور رہنے کی کوشش میں ہوں ۔۔۔

اور سردیوں میں ہوئی بارش کے بعد مٹی سی اٹھنے والی خوشبو نہیں پسند ؟

سردیوں میں ہونے والی بارش کو بھی شاید برسات کہہ سکتے ہیں ۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
مومن فرحین!!!!
اعلیٰ سوالات اور بہت پیارے جوابات،آپ کا تعارف اچھا لگا ماشاءاللّہ بہت پیاری ہیں آپ اور باتیں بہت اچھی کرتیں ہیں۔ویسے تو ہم بہت پرانے ہیں،لیکن اردو محفل میں اتنے پرُانےُنہی مگر ایسا لگتا ہے برسوں پرُانی شناسائی ہے ۔جیتی رہیے ۔ڈھیروں دعائیں آپ کےلئیے۔:):)
 

مومن فرحین

لائبریرین
مومن فرحین!!!!
اعلیٰ سوالات اور بہت پیارے جوابات،آپ کا تعارف اچھا لگا ماشاءاللّہ بہت پیاری ہیں آپ اور باتیں بہت اچھی کرتیں ہیں۔ویسے تو ہم بہت پرانے ہیں،لیکن اردو محفل میں اتنے پرُانےُنہی مگر ایسا لگتا ہے برسوں پرُانی شناسائی ہے ۔جیتی رہیے ۔ڈھیروں دعائیں آپ کےلئیے۔:):)

آپ سے ملاقات پہلی دفعہ میرے پسندیدہ اشعار میں ہی ہوئی ۔۔۔ آپ کا انتخاب بہت عمدہ ہے ۔۔۔ آپ کے دوستانہ مزاج کی وجہ سے مجھے کبھی محسوس نہیں ہوا کہ آپ پرانی ہیں ۔ شکریہ سیما جی ۔۔۔ اللّه تعالیٰ آپ کو خوب جزائے خیر عطا کریں
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے شروعات اسلامی تاریخی ناول سے کی ۔۔۔ اس کے بعد جاسوسی ادب خاص طور سے ابن صفی محی الدین نواب وغیرہ ۔۔ پھر منشی پریم چند ، راجندر سنگھ بیدی مشتاق احمد یوسفی ۔۔ طب میں آنے کے بعد بس نمرہ احمد کے ناول سے شغل ہے اور شاعری میں داغ صاحب شکیل بدایونی ساحر فراز فیض پروین شاکر ان پڑھا ہے ۔۔ باقی کچھ مشهور شعرا سے بس جان پہچان ہے ۔۔۔
ان میں میری طرف سے کنہیا لال کپور اور سعادت حسن منٹو کا اضافہ کر لیں۔
اور مرحوم یوسفی صاحب کی کیا ہی بات ہے۔ میں تو ویسے بھی سلسلہ یوسفیہ کا مرید ہوں۔
 
Top