انٹرویو انٹرویو وِد مومن فرحین

شمشاد

لائبریرین
کون سی بائیک رکھی ہوئی ہے؟ بائیک میں ہیلمٹ کی پابندی کرتی ہیں کہ بغیر ہیلمٹ کے بائیک چلاتی ہیں؟

وہ بائیک جس کے ساتھ ہیلمٹ نہیں ملا ۔۔۔ میں ہر قسم کی پابندی سے بچنے کی کوشش کرتی ہوں ۔۔۔ گاؤں میں رش کم ہوتا ہے تو 6 سال سے بخیر و عافیت چلا رہی ہوں ۔۔الحمداللہ

آپ گاؤں میں رہتی ہیں کیا؟ مالیگاؤں تو اچھا خاصا بڑا شہر ہے۔

غصہ نہ کیا کریں، اس سے رنگ کالا ہو جاتا ہے۔ یہ میں نہیں کہتا، ایسا کنفوشش نے کہا تھا۔

غصہ کرتے وقت چہرے کی سرخی بڑھ جاتی ہے اور انسان زیادہ گلوئنگ نظر آتا ہے ۔۔ایسا طب کہتا ہے
آپ کو تو شاید جلدی غصہ نہیں آتا ۔۔ کبھی ٹرائ کر کے آئینہ دیکھیں تو ۔۔۔ :act-up:

مجھے ایسی سُرخی نہیں چاہیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے بتایا تھا نا کہ نئے لوگوں سے زیادہ باتیں نہیں کرتی مگر محفل میں اس قدر اپنائیت ملتی ہے کہ میں کتنی باتیں کرتی چلی گئی ۔۔۔:beauty:
یہ محفل ہے ہی ایسی کہ جو یہاں آ گیا وہ پھر کہیں نہیں گیا۔
اُس کو چھٹی نہ ملی جس نے سبق یاد کیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
6. زبان کون کون سی آتی ہے؟

7. اپنی تین اچھی عادتیں لکھیں۔
میں بہت جلدی لوگوں سے گھلتی ملتی نہیں
جلدی روتی نہیں
اور اپنے فیصلے خود کرتی ہوں

عادتیں تو اچھی ہی ہیں۔

6.
8. اپنی تین بُری عادتیں لکھیں۔
صبر نہیں ہوتا مجھ سے
گاڑی بہت تیز چلاتی ہوں
اور کسی سے ایک بار قریب ہو جاؤں تو دور ہونا مشکل ہوتا ہے ۔۔۔

صبر سے کام لیا کرو۔
کتنی رفتار سے چلاتی ہو؟
ظاہر ہے کچھ سوچ سمجھ کر ہی قریب ہوتی ہو گی تو پھر دور ہونا چہ معنی دارد۔


6.
9. اسکول کے زمانے کا کوئی یادگار واقعہ؟
ایسے تو اسکول کا دور بہت اچھا گزرا ہے ۔۔ مگر ایک مرتبہ کلاس میں مستی کرنے پر ٹیچر نے ہمارے پورے گروپ کو باہر نکال دیا تھا ۔۔ اور سارے ٹیچر آتے جاتے دیکھ کر حیرت سے بس یہی کہہ رہے تھے آپ لوگ تو پڑھنے والے بچے ہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے ۔۔ بڑی سبکی ہوئی تھی ۔۔۔
اسکول کا زمانہ ہوتا ہی لاجواب ہے۔

6.
10. کس کو شدت سے یاد کرتی ہیں؟
میں نے ایک بات سمجھ لی ہے کہ اللّه تعالیٰ نے انسان کے ذھن میں بھولنے والا سسٹم فکس کر رکھا ہے ۔۔۔ اس لئے کوئی کتنا ہی عزیز کیوں نا ہو ایک دن آتا ہے جب اسے یاد کرنا چھوڑ دیتے ہیں ۔۔۔ وقت سب کچھ بھلا دیتا ہے
مگر ان کے گزرنے کا نقش باقی رہ جاتا ہے
صحیح کہا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اوپر کچھ جوابوں کے جواب میں کچھ سوال لکھے ہیں۔

اب چلتے ہیں انٹرویو کے تیسرے مرحلے کی جانب۔

1. اگر کسی کو تمہاری جاسوسی کرنے پر لگایا جائے تو سب سے پہلا انکشاف کیا ہو گا؟

2. تنہائی پسند ہو یا محفل میں رہنا پسند ہے؟

3. پہلی ملاقات میں مقابل کی کس چیز کا جاہزہ لیتی ہیں؟

4. سونے سے پہلے اور جاگنے کے بعد پہلا کام کیا ہوتا ہے؟

5. کوئی ایسی دوست جو تمہارے قریب ہو؟

6. بڑی کب ہونا ہے ؟

7. مستقبل کے کیا ارادے ہیں؟

8. کوئی ایسی خواہش جو ابھی تک پوری نہ ہوئی ہو؟

9. ایک پیغام جو دوسرے قارئین کو دینا چاہیں؟

10. موجودہ زندگی سے مطمئن ہیں یا کچھ کرنے کا ارادہ ہے؟
 

مومن فرحین

لائبریرین
صبر سے کام لیا کرو۔

صبر انبیا کی صفت ہے اتنی آسانی سے ہر کسی کو نہیں مل پاتی

کتنی رفتار سے چلاتی ہو؟
یہ تو منزل پہ پہنچنے پر انحصار کرتا ہے

ظاہر ہے کچھ سوچ سمجھ کر ہی قریب ہوتی ہو گی تو پھر دور ہونا چہ معنی دارد۔

حضرت علیؓ کہتے ہیں دنیا سائے کی طرح ہے اسکے پیچھے بھاگو تو ہم سے دور ہوتی ہے اور اس سے دور ہوتے جاو تو ہمارے پیچھے آتی ہے ۔۔
اگر ہم دور نہ ہوں تو وہ ہو جاتے ہیں ۔۔۔
 

مومن فرحین

لائبریرین
ہمارے یہاں پہلے ہی سارے وینٹی لیٹر استعمال میں ہیں ۔۔۔ اللّه تعالیٰ تمام مریضوں کو شفاے عاجلہ عطا کریں اور اس مرض سے دنیا کو نجاعت دیں آمیں
 

سیما علی

لائبریرین
آپ سے ملاقات پہلی دفعہ میرے پسندیدہ اشعار میں ہی ہوئی ۔۔۔ آپ کا انتخاب بہت عمدہ ہے ۔۔۔ آپ کے دوستانہ مزاج کی وجہ سے مجھے کبھی محسوس نہیں ہوا کہ آپ پرانی ہیں ۔ شکریہ سیما جی ۔۔۔ اللّه تعالیٰ آپ کو خوب جزائے خیر عطا کریں
فرحین بٹیا!!!!
بہت شکریہ پرُانا نہ سمجھنے کے لیے، آپ ہماری بیٹی کے جیسی ہیں،دوسرا شکریہ انتخاب کو سراہنے پر،بہت سارا پیار اور ڈھیروں دعائیں،پروردگار ہر قدم پر آسانیاں عطا فرمائے آمینم:in-love::in-love::in-love::in-love::in-love:
 

سیما علی

لائبریرین
ان میں میری طرف سے کنہیا لال کپور اور سعادت حسن منٹو کا اضافہ کر لیں۔
اور مرحوم یوسفی صاحب کی کیا ہی بات ہے۔ میں تو ویسے بھی سلسلہ یوسفیہ کا مرید ہوں۔
خوب گذرے گی میں بھی سلسلہ یوسفیہ کی مرید ، اور منٹو صاحب کی بھی۔۔۔۔۔۔
 

مومن فرحین

لائبریرین
اب چلتے ہیں انٹرویو کے تیسرے مرحلے کی جانب۔

1. اگر کسی کو تمہاری جاسوسی کرنے پر لگایا جائے تو سب سے پہلا انکشاف کیا ہو گا؟
میں نے تو کبھی جاسوسی کی نہیں ۔۔۔ اسلئے یہ تو جاسوسی کرنے والا ہی بتا سکتا ہے

2. تنہائی پسند ہو یا محفل میں رہنا پسند ہے؟
تنہائی پسند

3. پہلی ملاقات میں مقابل کی کس چیز کا جاہزہ لیتی ہیں؟
اس کی باتوں کا

4. سونے سے پہلے اور جاگنے کے بعد پہلا کام کیا ہوتا ہے؟
سونے سے پہلے لیٹ جاتی ہوں جاگنے کے بعد اٹھ جاتی ہوں
5. کوئی ایسی دوست جو تمہارے قریب ہو؟
ہاں ہے ۔۔ کچھ دوست ایسے ہونے چاہیے جو بہت قریبی ہوں
 

مومن فرحین

لائبریرین
6. بڑی کب ہونا ہے ؟
بڑے ہو کر کیا کرنا ہے ۔۔ چھوٹے رہنے میں فائدے زیادہ ہیں ۔ بڑے ہونے پر تو ماں بھی گود سے اتار دیتی ہے

7. مستقبل کے کیا ارادے ہیں؟
خوب علم حاصل کرنا چاہتی ہوں ۔اللّه تعالیٰ دنیا و آخرت کے علم سے نواز دیں ۔۔

8. کوئی ایسی خواہش جو ابھی تک پوری نہ ہوئی ہو؟
ہاں ایک خواہش ہے ۔۔ ان شااللہ جلد ہی پوری ہوگی

9. ایک پیغام جو دوسرے قارئین کو دینا چاہیں؟
انسان کو ہمیشہ خواب دیکھنے چاہییں ۔۔۔ بڑے خواب اتنے بڑے کہ پہلی دفع ان سے خوف آئے ۔۔۔

10. موجودہ زندگی سے مطمئن ہیں یا کچھ کرنے کا ارادہ ہے؟
موجودہ زندگی سے مطمین ہوں گے تبھی تو آگے کا سوچیں گے ۔۔۔ جو اپنے آج سے خوش نہیں آج ہی میں الجھے ہیں انھیں آگے کی کیا فکر ۔۔۔
 
آخری تدوین:

مومن فرحین

لائبریرین
فرحین بٹیا!!!!
بہت شکریہ پرُانا نہ سمجھنے کے لیے، آپ ہماری بیٹی کے جیسی ہیں،دوسرا شکریہ انتخاب کو سراہنے پر،بہت سارا پیار اور ڈھیروں دعائیں،پروردگار ہر قدم پر آسانیاں عطا فرمائے آمینم:in-love::in-love::in-love::in-love::in-love:

اللّه تعالیٰ ہمیشہ آپ کی شفقت کے سائے میں رکھیں ۔۔ آمین :beauty:
 
Top