پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

جاسمن

لائبریرین
IMG-20200811-133710.jpg

ماشکی یا بہشتی؟ یا دونوں کہہ سکتے ہیں؟
 

جاسمن

لائبریرین
IMG-20200811-134833.jpg

ماشکی کی پیٹھ پہ پانی سے بھری مشک ہوا کرتی تھی جسے وہ دور کنوئیں سے بھر کے گھر گھر لے جا کر گھڑے اور پانی کے دیگر برتن بھرا کرتے تھے۔عام لوگوں کے گھروں میں پانی کے لیے کنوئیں نہیں ہوتے تھے۔ نلکے بعد میں لگنا شروع ہوئے۔
 

جاسمن

لائبریرین
IMG-20200814-001908.jpg

ایک دور میں جب ٹی وی وغیرہ کچھ نہیں تھا تو سانپ، ریچھ اور بندر کے تماشے دکھانے والے آیا کرتے تھے۔
سانپ کو زندہ پکڑ کر اور زہر نکال کر پٹاری میں بند کر لیا جاتا تھا۔ گلیوں میں گھوم کر آوازیں لگاتے تھے۔ شاید یہ آواز کہ سانپ کا تماشہ دیکھ لو۔
شوقین لوگ روک لیتے تھے۔ تماشے والا گلی میں اور بعض اوقات گھر والوں کے بلانے پہ گھر میں جا کر پٹاری کا ڈھکن کھول دیتا تھا اور سانپ کو بین سناتا تھا اور سانپ اس آواز پہ پھن نکال کر جھومتا رہتا تھا۔ کسی کو یاد ہے کہ کیا سانپ پٹاری سے نکل آتا تھا اور بین کی آواز پہ دوبارہ پٹاری میں چلا جاتا تھا۔
کیا بین کی آواز بدلی جاتی تھی؟
تاریخ اس بارے میں خاموش ہے۔:D
 
Top