تجسس!!!!!!!

سیما علی

لائبریرین
مجھے اردو محفل کی طرف سے وارنینگ دی گئی ہے کہ اردو رسم الخط میں لکھیں ورنہ آپ کا تھرڈ ڈیلیٹ ہو جائے گا اب فورا ایک دوست کی مدد لی تو یہ پوسٹ اردو میں ٹائپ کی ہے انتظامیہ میرا تھریڈ ڈیل نہ کرے شکریہ۔ اردو ٹائپ کرنا بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت مشکل ہے
بہت اچھی ٹائپینگ کی ہے رومی آپ نے ماشاء اللہ:)
 

محمل ابراہیم

لائبریرین
وعلیکم السلام
بانی اردو فورم جناب نبیل بھائی
بانی اردو محفل جناب زیک بھائی
یہ دو اردو کے محب جن کی انتھک محنت اور توجہ کی وجہ سے اردو محفل فورم پوری آن بان اور شان کے ساتھ اردو زبان کے چاہنے والوں کی علمی اور ادبی سرگرمیوں کا بین الاقومی مرکز بنی ہوئی ہے ۔ اس کے علاوہ اردو محفل کی رونقیں سجائے رکھنے میں کئی علمی اور ادبی محفلین شخصیات کا کردار بہت اہم ہے ۔جن میں استاد محترم الف عین صاحب ،قبلہ محترم محمد وارث صاحب ، جناب ابن سعید صاحب ، جناب محمد تابش صدیقی صاحب ، جناب محمد خلیل الرحمٰن صاحب اور کئی قابل قدر محفلین کا حصہ رہا ہے ۔




جناب محترم نبیل و زیک صاحب
سلام عقیدت کا نذرانہ قبول کریں۔
 

سیما علی

لائبریرین
السلام علیکم! میں جاننا چاہوں گی اردو محفل فورم کے بانی کون ہیں؟؟؟
یہ فورم اردو سے محبت کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔ آپ سب جو اردو زبان کی ترویج و اشاعت میں دن رات کوشاں ہیں آپ کو سلام پیش کرتی ہوں۔۔
رومی !!!
السلام علیکم۔
کہآں ہیں آپ؟؟؟؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے اردو محفل کی طرف سے وارنینگ دی گئی ہے کہ اردو رسم الخط میں لکھیں ورنہ آپ کا تھرڈ ڈیلیٹ ہو جائے گا اب فورا ایک دوست کی مدد لی تو یہ پوسٹ اردو میں ٹائپ کی ہے انتظامیہ میرا تھریڈ ڈیل نہ کرے شکریہ۔ اردو ٹائپ کرنا بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت مشکل ہے
یہ کس نے آپ کو وارننگ دے دی؟ نئے اراکین کے ساتھ تو یہ مسئلہ ہوتا ہی ہے۔
 

بابا-جی

محفلین
اُردو محفل کے مُحسنوں اور بانیان کا تذکرہ گاہے گاہے ہوتا رہے تو اچھا لگتا ہے۔ یقینی طور پر، یِہ محفل بسانے والے اور اِس کے سجانے والے لائقِ صد تحسین ہیں۔
 
Top