پندرہویں سالگرہ جشنِ یومِ تاسیس پانز دہم پر وڈیو مشاعرے کے اہتمام کی تجویز

بھائی محمد خلیل الرحمٰن اور بھائی محمد تابش صدیقی سے گزارش ہے کہ کمر کسنا شروع کریں :)
اگر فعال اراکین میں سے ممکنہ شعرا کی فہرست مہیا ہوسکے تو بہت آسانی رہے گی۔ اس کے علاوہ غیر فعال اراکین سے اگر بذریعہ واٹس ایپ یا ای میل رابطہ ممکن ہو تو اور بھی اچھا ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین

زووم یا جو بھی پلیٹ فارم ہو نبیل بھائی سے مشورہ کر کے طے کیجیئے گا کہ دورانیہ بڑھانے کا عندیہ انہوں سے پہلے دیا تھا ۔ کیوں کہ ایک سیشن میں ایک گھنٹے سے کم کی حد لاگو نہ ہو ۔
اگر کوئی مجبوری آڑے آئے تو چند منٹ کے وقفے سے دو سیشن کر لیے جائیں ۔
 
اکمل زیدی

محفلین
بھائی محمد خلیل الرحمٰن اور بھائی محمد تابش صدیقی سے گزارش ہے کہ کمر کسنا شروع کریں :)
اگر فعال اراکین میں سے ممکنہ شعرا کی فہرست مہیا ہوسکے تو بہت آسانی رہے گی۔ اس کے علاوہ غیر فعال اراکین سے اگر بذریعہ واٹس ایپ یا ای میل رابطہ ممکن ہو تو اور بھی اچھا ہے۔
مجھے یہیں مطلع کر دیجیے گا گر چہ خلیل بھائ ہمارے واٹس اپ رابطے میں ہیں....:D
 
نبیل

تکنیکی معاون
ایک اور آئیڈیا بھی ہے کہ ایک چھوٹا سا آزمائشی سیشن کر کے دیکھ لیا جائے ۔

بہترین آئیڈیا ہے۔میں بھی یہی تجویز کرنے والا تھا۔ :)
میرے پاس زوم کی سبسکرپشن ہے، لہذا وقت کی حد مسئلہ نہیں ہے۔ :)
زوم میٹنگ ریکارڈ کرکے اسے یوٹیوب پر شئیر بھی کیا جا سکتا ہے۔ :)
 
اگر آپ کے پاس سبسکرپشن ہے تو پھر تو آپ ویبینار کا بھی انتظام کر سکتے ہوں گے.
یہ بھی سنا ہے کہ زوم سیشنز کو لائیو سٹریم کیا جاسکتا ہے شاید.
 
وہ آپ کے ذمے !
جو سستے ہوں وہی منتخب کر لیجیئے گا ۔ ہم ہیلمیٹ بطور ڈھال لے آئیں گے ۔
انڈا شدید ترین گرمی میں بھی 12 روپے کا ہے اور ٹماٹروں کی کمیابی اور قیمت کے چڑھاؤ کا وقت شروع ہو چکا ہے۔ آج شام ہی مختلف النسل ٹماٹروں کی قیمت 80 سے 120 روپے کلو کے درمیان تھی۔

اب آپ بتائیں کہ کیا اہتمام کیا جائے ؟
 
صائب تجویز ہے۔ اور ضرور منعقد کیجیے۔
بوجہِ مصروفیت اس جانب توجہ نہیں دے پا رہا۔ آپ ضرور اس کا انعقاد کیجیے۔ شعراء کی فہرست آپ پابندِ بحور شاعری کے زمرہ سے حاصل کر سکتے ہیں۔
 
شکریہ تابش بھائی۔
کوئی ایسا طریقہ ہے کہ جس سے محفلین کی فہرست کو بہ لحاظ حالیہ سرگرمی sort کیا جا سکے؟
 
ایک بات جو میرے ذہن میں نہیں آئی، جس کے لئے میں معذرت خواہ ہوں ۔۔۔ وہ یہ کہ اگر وڈیو کی شرط لازمی ہو گی تو ممکن ہے کہ شاعرات کو شرکت میں تردد ہو۔
میں یہاں یہ واضح کردوں کہ زوم ایپ پر تو یہ سہولت موجود ہے کہ اگر کوئی شریک چاہے تو کیمرا بند کرکے محض آڈیو کے ذریعے کلام جاری رکھ سکتا ہے۔
اگر ہم پری ریکارڈڈ مواد والے آپشن کی جانب گئے، تب بھی کوئی رکن چاہے تو محض آڈیو فائل کے ذریعے شریک ہوسکے گا۔
 
اس سلسلے میں محفلین بہنوں سے پہلے سے مکالمے یا مراسلے کے ذریعے رائے لی جاسکتی ہے ۔ کیمرے کو تو بند یا کھولنے کا اختیار بہر حال موجود ہوتا ہے ۔ یا اگر کوئی مسئلہ یا تردد ہو تو سامنے کوئی آڑ رکھی جا سکتی ہے ۔جیسے جو چاہے انداز اختیار کر لے ، کوئی قید نہیں ہونی چاہیئے ۔
 
بہنوں کے توجہ دلانے پر ہی خیال آیا تھا سر :)
 
Top