پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

سید عاطف علی

لائبریرین

جاسمن

لائبریرین
خطوط کی شکل دیکھے ایک لمبا عرصہ ہو گیا ہے
116968643-moers-germany-september-22-2018-air-mail-letter-from-pakistan.jpg

میری بیٹی نے شاید سات سال کی عمر میں میری سہیلی کو یعنی اپنی خالہ کو اسلام آباد خط لکھ کے بھیجا۔ خود پوسٹ کرنے بھی ساتھ گئی۔ پھر اس کا جواب بھی آیا۔
بیٹے نے پچھلے سال پہلی بار اپنے اس دوست کو گجرانوالہ خط لکھ کے پوسٹ کیا جس کے ابو کی بدلی وہاں ہوئی تھی۔
چلو اس بہانے خط لکھنے اور پوسٹ کرنے کا تجربہ ہوا۔ نہیں تو انھوں نے صرف امتحانات کے لیے ہی خطوط پڑھے تھے۔
البتہ بہاولپور کے ڈاکخانہ کا ایک تفصیلی دورہ میں انھیں بہت سال پہلے کروا چکی ہوں۔ اس دورہ کے لیے باقاعدہ پوسٹ ماسٹر صاحب سے وقت لے کے ہم گئے تھے۔ سب شعبہ جات دکھائے انھوں نے اور تفصیل سے بچوں کو سمجھایا۔ بچوں نے بھی بہت دلچسپی لی تھی۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اس میں تو شاید روئی بھری ہوئی ہوتی ہے جیسے کہ رضائی میں لیکن مقدار میں کم ہوتی ہے ۔جب کہ رلی میں تہہ اور استر لگا ہوتا ہے ۔ اور اوپر رنگا رنگ کپڑوں کے ٹکڑوں کی سمیٹری سے کچھ نقوش سجے ہوتے ہیں ۔
ہمارے ہاں ایک رضائی میں اوسطاََ ڈھائی یا تین کلو روئی ہوتی تھی جسے ہر سال پنوایا جاتا تھا ۔اور اب بلینکٹ کا رواج پڑگیا ۔
عاطف بھائی Quilt میں عموماً روئی نہیں بھری جاتی ۔ ہاں بعض لوگ کپڑے کا اَستر لگادیتے ہیں ۔
 
نعمت خانہ۔۔۔
لکڑی کے فریم والی چھوٹی سی الماری جس میں جالیاں لگی ہوتی تھیں تاکہ ہوا کی آمد و رفت میں آسانی رہے۔۔۔
فریج عام ہونے سے قبل اس میں کھانے پینے کی اشیاء رکھی جاتی تھیں۔۔۔
اسی نسبت سے اسے نعمت خانہ اور ہوا دان بھی کہا جاتا تھا۔۔۔
احتیاطی تدابیر کے طور پر دروازہ پر تالا لگایا جاتا تھا تاکہ ندیدے چٹورے لوگ دودھ پر سے بالائی اتار کر چٹ نہ کرجائیں۔۔۔
آج اس کی ضرورت نہیں۔۔۔
اب نہ پانی ملے دودھ پر بالائی آتی ہے نہ چپس چاکلیٹ کا ذائقہ منہ کو لگنے کے بعد شوق سے کھائی جاتی ہے!!!

image.jpg
پنجابی میں اسے ڈولی کہتے ہیں۔ یہ ابھی بھی صحیح سلامت اور استعمال میں ہے۔ کیونکہ یہ تصویر میری ہی شوٹ کی ہوئی ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
مدھانی۔۔۔
ٹھنڈے یخ دودھ میں لکڑی کی یہ مدھانی چلاتے تھے۔۔۔
اس سے مکھن دودھ کے اوپر آجاتا تھا۔۔۔
باقی جو پانی بچتا تھا اسے چھاچھ کہتے ہیں۔۔۔
لسی کی دوکانوں پر کہیں کہیں مدھانی نظر آجاتی ہے۔۔۔
بعض اوقات اس سے حلیم وغیرہ بھی گھوٹا جاتا ہے۔۔۔
شہروں میں تو پہلے ہی اس کا تصور عام نہ تھا اب تو دیہاتوں میں بھی معدوم ہوتا جارہا ہے!!!

image.png

ہمارے گھر لکڑی کی مدھانی ہے اور میں برقی مدھانی سے کم ہی کام کرتی ہوں۔
 

جاسمن

لائبریرین
مدھانی۔۔۔
ٹھنڈے یخ دودھ میں لکڑی کی یہ مدھانی چلاتے تھے۔۔۔
اس سے مکھن دودھ کے اوپر آجاتا تھا۔۔۔
باقی جو پانی بچتا تھا اسے چھاچھ کہتے ہیں۔۔۔
لسی کی دوکانوں پر کہیں کہیں مدھانی نظر آجاتی ہے۔۔۔
بعض اوقات اس سے حلیم وغیرہ بھی گھوٹا جاتا ہے۔۔۔
شہروں میں تو پہلے ہی اس کا تصور عام نہ تھا اب تو دیہاتوں میں بھی معدوم ہوتا جارہا ہے!!!

image.png

لیکن جس مدھانی سے مکھن نکالا جاتا تھا، وہ اب واقعی نظر نہیں آتی۔ اس کے ارد گرد ایک رسی بھی ہوتی تھی۔
 

جاسمن

لائبریرین
دال چاول اور زیرے کو صاف نہیں کیا بلکہ جاتا بینا جاتا ہے ،اور بیننے سے وہ صاف ہوجاتے ہیں ۔
اس لڑی سے ہمیں اس طرح کی اصطلاحات سے واقفیت بھی ہو جائے گی۔
اتنے علم والے لوگوں کی موجودگی ہمارے لیے اللہ کی رحمت ہے۔:)
 

سیما علی

لائبریرین
سروتا۔۔۔
بالخصوص چھالیہ کاٹنے کا آلہ۔۔۔
کسی زمانہ میں اس کی اتنی اہمیت تھی کہ شادی بیاہ کے گانوں میں اس کا خصوصیت کے ساتھ ذکر ہوتا تھا۔۔۔
پیارے نندویا سروتا کہاں بھول آئے۔۔۔
اب یہاں پیارے نندویا کی کیا اہمیت تھی وہ اُس زمانہ کے لوگ جانیں۔۔۔
ہم کسی کا پردہ فاش نہیں کریں گے۔۔۔
سروتے کو گاہے دیگر مقاصد مثلاً اخروٹ وغیرہ کاٹنے میں بھی استعمال کیا جاتا تھا۔۔۔
زیادہ تاؤ دلانے کی صورت میں فاعل کی جانب نشانہ درست کرکے مارا جاتا تو خاطر خواہ نتائج برآمد ہوتے تھے!!!
image.jpg
ظہیر بھائی !!!!!
کیا یاد دلا دیا
؀
سروتا کہاں بھول آئے…پیارے نندویا
آرزو لکھنوی
دراصل اس گیت کا مکھڑا یوپی کے ایک مشہور لوک گیت کا حصہ تھا اور آرزو اکبر آبادی نے اس مکھڑے کو مزید سنوار کرکئی نئے انترے لکھے تھے اور یہ گیت پھر سے نئے دور میں بھی پہلے ہی کی طرح مشہور ہوگیا تھا اور شادی بیاہ کے مواقعے پر یہاں بھی گھروں میں خوب گایا جاتا تھا۔۔۔۔۔
 

جاسمن

لائبریرین
دال چاول اور زیرے کو صاف نہیں کیا جاتا بلکہ جاتا بینا جاتا ہے ،اور بیننے سے وہ صاف ہوجاتے ہیں ۔

اگر ہم نے کہنا ہو کہ دال یا چاول صاف کر لو تو ہم کیا کہیں گے؟
چاول بین لو۔ دال بین لو۔
لیکن آپ نے "جاتا بینا" کے دو الفاظ لکھے ہیں۔ ہم "جاتا" کا استعمال کیسے کریں گے؟
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
میرا خیال تھا کہ نائلون والے فائبر کی پتلی سی تہہ ہوتی ہے اس میں یعنی مصنوعی روئی ۔ واللہ اعلم ۔
آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں ۔ پولی ایسٹر کی روئی نما پتلی تہہ بھی لگائی جاتی ہے اسے موٹا کرنے لے لئے ۔ لیکن میرے مشاہدے کے مطابق آج کل Quilt استعمال کے لئے کم اور آرٹ ورک کے طور پر زیادہ بنائی جاتی ہیں اس لئے استر لگانے کا تکلف کم ہی کیا جاتا ہے ۔ لیکن اس کا کوئی اصول تو نہیں ہے ۔ عام استعمال کی یہ اشیا مختلف علاقوں میں مختلف نام اور مختلف مٹیریل کی ہوسکتی ہیں ۔
 

جاسمن

لائبریرین
چنگیری۔۔۔
یہ لفظ ر کے ساتھ ہے، اسے ز لگا کر چنگیز خان نہ بنیے۔۔۔
گرم روٹیوں کو صاف کپڑے میں لپیٹ کر چنگیری میں پیش کیا جاتا ہے۔۔۔
شہروں میں اس کی جگہ ہاٹ پاٹ نے لے لی۔۔۔
دیہاتوں میں اب بھی کسی نہ کسی حد تک رائج ہے!!!

image.jpg

ہمارے گھر میں ہیں الحمدللہ۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
چاول بین لو۔ دال بین لو۔
جی بالکل ۔ دال چاول وغیرہ میں سے کنکر اور تنکے وغیرہ نکالنے کو بیننا کہتے ہیں ۔ "بینا جاتا ہے" فعل مجہول کی ساخت پر کہا تھا میں نے بطور مثال یعنی بیننے کا کام کیا جاتا ہے اس میں ایک جاتا زائد ہو گیا غلطی سے۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
چھینکا۔۔۔
یہ عموماً لوہے کی جال دار ٹوکری ہوتا ہے۔ اسے دیوار یا کپڑے پھیلانے والی رسی و تار پر ٹانگ دیا جاتا تھا۔۔۔
اس میں دودھ، سالن وغیرہ رکھتے تھے تاکہ جانوروں خصوصاً بلی سے محفوظ رہے اور ہوا لگتے رہنے سے خراب نہ ہو۔۔۔
اسی لیے محاورہ بنا ہے بلی کے بھاگوں چھینکا ٹوٹا۔۔۔
یعنی بلی کے بھاگ، قسمت جاگ اٹھی کہ چھینکا ٹوٹا اور بلی کو کھانے کے لیے کچھ ملا!!!
کسی کو اس کی تصویر میسر ہو تو شئیر کردی جائے!!!

ہمارے گھر بھی تھا اور سسرال میں بھی۔ اب دونوں جگہ نہیں ۔البتہ میں ابھی چند ماہ پہلے شاہی بازار سے لائی تھی۔ مجھے اچھا لگتا ہے یہ۔ مفید بھی ہے۔
صبح تصویر لوں گی اس کی۔
 

زیک

مسافر
آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں ۔ پولی ایسٹر کی روئی نما پتلی تہہ بھی لگائی جاتی ہے اسے موٹا کرنے لے لئے ۔ لیکن میرے مشاہدے کے مطابق آج کل Quilt استعمال کے لئے کم اور آرٹ ورک کے طور پر زیادہ بنائی جاتی ہیں اس لئے استر لگانے کا تکلف کم ہی کیا جاتا ہے ۔ لیکن اس کا کوئی اصول تو نہیں ہے ۔ عام استعمال کی یہ اشیا مختلف علاقوں میں مختلف نام اور مختلف مٹیریل کی ہوسکتی ہیں ۔
Filler کے ساتھ اور بغیر دونوں طرح دیکھا ہے لیکن وہ تصویر دیکھ کر یہاں امریکا میں quilting کے شوقین یاد آ گئے جو بنیادی طور پر آرٹ اور شوق کے لئے مختلف کپڑوں وغیرہ کے پیٹرن بنا کر یہ کام کرتے ہیں
 

جاسمن

لائبریرین
یہ لیجیئے اس میں بلی کے بھاگ بھی آگئے ۔ بیچاری بلی خالی چھینکے کو ہی تک رہی ہے ۔ ویسے اس چھینکے میں ڈھکن نظر نہیں آرہا جو ہمارے چھینکے میں تو ہوا کرتا تھا ۔

194596-356674072.png
کسی میں ہوتا ہے اور کسی میں نہیں۔ ہمارے گھر والے چھینکوں میں نہیں تھا۔ نہ ہی سسرال میں۔ ہم اس پہ کپڑا ڈال دیتے تھے۔
 
Top