آپ آج کل کون سی ٹی وی سیریز دیکھ رہے ہیں؟؟

زیک

مسافر
ویسے پاکستان میں اس ڈرامہ کی مقبولیت کسی قسم کے معیار کی بجائے مذہبی وابستگی
عثمانی ترکوں کے اس دور کے بارے میں ہم کم ہی جانتے ہیں لیکن ڈرامے کی گفتگو میں مذہبیت کی اس قدر بھرمار کچھ حیران ضرور کر گئی۔ اتنے مذہبی تو عثمانی اپنے عروج پر نہ تھے۔ اور اگر مغلوں سے موازنہ کریں تو تزک بابری میں اسلام کا ذکر ہی کم ملتا ہے
 

زیک

مسافر
کلاسیکی اور قدیم ماحولیات کے تناظر میں با ضابطہ منظم ترجمہ اور زبان کا اصل مذاق اور خالص ادبی اسلوب عوای سطح پر تکلّف بن جاتے اگرچہ خواص کے لیے تو یہی ترجیح ہوتی ۔
خیال رہے کہ یہ خانہ بدوش ترک قبائل کی بات ہو رہی ہے نہ کہ کسی شہنشاہ کے دربار کی
 

عثمان

محفلین
اور جہاں تک غیر ضروری طوالت اور سست روی ہونے کا تعلق ہے اس پر بات کرنا تو بیکار ہی ہے ٹائم ہی کا تو کھیل ہے۔۔
پچاس اقساط کے بعد تو اچھے سے اچھا ڈرامہ بور محسوس ہوتا ہے۔ اس کی تو غالبا ساڑھے چار سو کے لگ بھگ اقساط ہیں۔
 

زیک

مسافر
کسی کو پتا ہے کہ اس کا نام “درلش: ارطغرل” یعنی Resurrection: Ertugrul کیوں ہے؟ کیا ارطغرل مر کر دوبارہ زندہ ہوتا ہے؟
 

سید عاطف علی

لائبریرین
کسی کو پتا ہے کہ اس کا نام “درلش: ارطغرل” یعنی Resurrection: Ertugrul کیوں ہے؟ کیا ارطغرل مر کر دوبارہ زندہ ہوتا ہے؟
دیریلیس کا مطلب نہ جانے کیا ہے ۔ البتہ اس میں ارطغرل مرتا نہیں بلکہ مرنے کے کئی مرتبہ بہانے اور اس بنیاد پر منصوبے ضرور بناتا ہے ۔ :)
اس کے پانچ سیزن کے بعد ۔ ایک سیریز عثمان کی بن رہی ہے جس کا ایک سیزن مکمل ہو چکا ہے۔ اس سیریز کا نام بھی کرولس عثمان ہے ۔ یہاں پھر کرولس کا معنی نہ جانے کیا ہے ۔
 

زیک

مسافر

جاسم محمد

محفلین
پہلی ہی قسط میں damsel in distress سین کو لیں۔ پہلے تو ایسا cliche آئیڈیا ہیرو ہیروئن کو ملانے کا۔ پھر ارطغرل اپنے مکمل شکاری دستے کے ساتھ تھا لیکن میدان میں اتر کر خود ہی زیادہ کو شکست دے دیتا ہے۔ فائٹ سین بھی آجکل کافی بہتر فلمائے جاتے ہیں جبکہ اس کا low budget کا سا انداز تھا
آگے چل کر بہت زبردست فائٹ سین آتے ہیں۔ آپ پہلی قسط دیکھ کر ہی ایک غلط یا نامکمل تجزیہ قائم کر چکے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
عثمانی ترکوں کے اس دور کے بارے میں ہم کم ہی جانتے ہیں لیکن ڈرامے کی گفتگو میں مذہبیت کی اس قدر بھرمار کچھ حیران ضرور کر گئی۔ اتنے مذہبی تو عثمانی اپنے عروج پر نہ تھے۔ اور اگر مغلوں سے موازنہ کریں تو تزک بابری میں اسلام کا ذکر ہی کم ملتا ہے
پہلے سیزن کی پہلی قسط میں اچھی طرح سمجھا دیا گیا ہے کہ یہ سیریل تاریخی فکشن ہے۔ اس کے باوجود دیکھنے والے پتا نہیں کیوں ان کرداروں کو حقیقی و تاریخی عثمانی ترکوں سے جوڑ کر سیریل پر تنقید کرتے چلے جا رہے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
کسی کو پتا ہے کہ اس کا نام “درلش: ارطغرل” یعنی Resurrection: Ertugrul کیوں ہے؟ کیا ارطغرل مر کر دوبارہ زندہ ہوتا ہے؟
غالبا ارطغرل "غازی" کی وجہ سے ایسا نام دیا گیا۔ سیریل میں کئی بار ارطغرل بظاہر مر کر واپس آیا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین

سید عاطف علی

لائبریرین
ترکی زبان کو عربی سے لاطینی خط میں تبدیل کرنے سے وہاں شرح خواندگی بڑھ گئی
یہ بات دل کو نہیں لگتی ۔
بھلا خط سے تبدیلی کا شرح خوندگی بڑھانے والے اصل اور حقیقی اقدامات سے کیا تعلق ۔ یہ تو قومی جدو جہد کی ناقدری ہوئی ۔
 

جاسم محمد

محفلین
بھلا خط سے تبدیلی کا شرح خوندگی بڑھانے والے اصل اور حقیقی اقدامات سے کیا تعلق ۔
فرق پڑتا ہے۔ عربی کے مقابلہ میں لاطینی رسم الخط پڑھنا، لکھنا زیادہ آسان ہے۔
اس کی پرنٹنگ، پبلشنگ بھی عربی رسم الخط کے مقابلہ میں زیادہ بہتر ہو سکتی ہے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
عربی کے مقابلہ میں لاطینی رسم الخط پڑھنا، لکھنا زیادہ آسان ہے۔
جاسم یہ بات درست ہو سکتی ہے لیکن میری رائے یہ ہے کہ پڑھنے اور سیکھنے میں ابتدائی سہولت شرح خواندگی کو قومی سطح پر بڑھانے میں بنیادی اہمیت نہیں رکھتی ۔ یہ تو قومی حکمت عملی اور حکومتی و انتظامی ترجیحات کا ثمر ہے بھئی ۔
 
Top