متفرق پائتھون کے ذریعے واٹس ایپ ویب کو آٹو میٹ کرنا۔

محمد سعد

محفلین
ای میل سپیمرز کو روکنے کے لیے پچھلی ڈیڑھ دو دہائیوں میں بہت کام ہوا ہے اور لا تعداد فلٹرز بھی متعارف ہوئے اور یہ مسئلہ بہت حد تک کنٹرول میں ہے۔

لیکن موبائل سپیمز کو روکنے کے لیے کوئی خاطر خواہ کام نہیں ہوا، لے دے کے نمبر کو بلاک کرنے کا ایک آپشن ہوتا ہے اور یہ "پروفیشنل حرکتیے" نمبر بدل بدل کر پیغامات بھیجتے رہتے ہیں، موبائل فونز کے لیے بھی آٹو میٹک فلٹرز ہونے چاہئیں جو ایسے سپیم پیغامات کو منتقل ہی نہ ہونے دیں۔

لیکن یہ تو شاید بعد کی بات ہے ابھی تو یہاں سپیم پروگرامز بنانے کی بات ہو رہی ہے! :)
اس میں سب سے بڑی رکاوٹ شاید یہ ہے کہ بیشتر موبائل ایپس کو نہایت بری طرح لاک ڈاؤن کیا گیا ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے کئی کیسز میں آپ اپنا ڈیٹا تک ایسی صورت میں حاصل نہیں کر سکتے جو اس ایپ سے باہر کہیں کارآمد ہو۔ مقصد یہ ہوتا ہے کہ صارف ایپ کو چھوڑ کر کہیں جا نہ سکے، اور سائیڈ ایفکٹس کے طور پر یہ ایسے کئی نارمل اضافوں کو ناممکن بناتا ہے جن کے ہم پی سی کے دور سے عادی ہیں۔
 

محمد سعد

محفلین
گفتگو غیر متعلق چیزوں کی طرف جا رہی ہے۔۔۔۔ اس لیے میں تو چلا!
آپ چاہیں تو اسے متعلقہ چیزوں کی طرف واپس موڑ سکتے ہیں۔
مثال کے طور پر:
کیا آپ نے پروگرام لکھتے وقت تھرڈ پارٹی ٹیوٹوریلز سے رجوع کیا تھا یا آفیشل ڈاکومنٹیشن سے؟
 

محمد سعد

محفلین
میں نے کسی مخصوص شخص کا نام نہیں لیا۔ آپ لوگ خود ہیں ایک دوسرے پر میری باتوں کو فٹ کررہے ہیں۔
دیکھیں، آپ کے برا ماننے سے پہلے کے مراسلوں میں تبصرے میرے علاوہ محب علوی ، نبیل ، محمد وارث ، اور عباس اعوان کے ہی ہیں۔
مجھے اور محب علوی کو تو آپ خود سرٹیفکیٹ دے چکے ہیں کہ ہم دونوں دلچسپی لے رہے ہیں۔
محب علوی، محمد سعد
محترمیں، مجھے اس لڑی میں گفتگو کرتے ہوئے مزہ نہیں آرہا، اس لیے معذرت کے ساتھ میں مزید سوالات نہیں کروں گا۔
اور وجہ یہ ہے کہ کوئی کوڈنگ میں دلچسپی ہیں نہیں لے رہا، سوائے آپ دونوں کے۔ چنانچہ معذرت۔
باقی بچے نبیل ، عباس اعوان اور محمد وارث ۔
ان میں سے نبیل اور عباس اعوان کافی پرانے پروگرامر ہیں۔
چنانچہ بچ جاتے ہیں محمد وارث ۔ وہی ہو سکتے ہیں جن کے بارے میں آپ نے یہ گلہ کیا۔
پروگرامنگ سے بےزار لوگ بھی اس میں گھسے چلے آرہے ہیں۔
ہاں اگر میرا اندازہ غلط ہے اور آپ نے یہ نبیل یا عباس اعوان کے بارے میں کہا ہے تو آپ میری یہ غلطی درست کر سکتے ہیں۔ :ROFLMAO:
 

نبیل

تکنیکی معاون
پروگرامنگ سے بےزار لوگ بھی اس میں گھسے چلے آرہے ہیں۔

آپ زیادہ دل پر نہیں لیا کریں۔ سیکھنے سکھانے کے لیے دل بڑا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ دلچسپ معلومات شئیر کر رہے ہیں۔ مجھے وقت ملا تو اس میں حصہ ڈالنے کی کوشش کروں گا۔
 
آپ زیادہ دل پر نہیں لیا کریں۔ سیکھنے سکھانے کے لیے دل بڑا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ دلچسپ معلومات شئیر کر رہے ہیں۔ مجھے وقت ملا تو اس میں حصہ ڈالنے کی کوشش کروں گا۔

شکریہ بہت۔ مگر مجھے گلہ اس بات کا ہے کہ یہاں پر لوگ چھوٹے چھوٹے کوڈ اسنپٹ لکھتے ہوئے بہت کنجوسی کا مظاہرہ کر رہے ہے۔ جس کی مجھے امید نہیں تھی۔
 
کیونکہ میری شروع کی گئی لڑی میں تھا تو منطبق نہ کرنے کوئی منطق نظر نہیں آئی۔
وارث بھائی کا روئے سخن غالباً بھیس بدل بدل کر لٹرم پٹرم قسم کی مارکیٹنگ کرنے والوں کی طرف تھا، آپ نے خواہ مخواہ اس کو اپنے اوپر منطبق کر لیا۔
 

عباس اعوان

محفلین
کیونکہ میری شروع کی گئی لڑی میں تھا تو منطبق نہ کرنے کوئی منطق نظر نہیں آئی۔
آپ کی شروع کی گئی لڑی پبلک ڈومین میں ہے، لہٰذا سب کو اس میں حصہ ڈالنے کی اجازت ہے۔
نیز وارث بھائی کا مراسلہ اس لڑی کے موضوع سے انتہائی مطابقت رکھتا ہے، آپ کو اس پر غصہ کرنے کی بجائے اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے تھا، اگر آپ کے پاس کوئی حل نہیں بھی تھا، تو آپ لاعلمی ظاہر کر سکتے تھے، یا پھر خاموش رہ سکتے تھے۔
 

سید ذیشان

محفلین
کیا یہاں کوئی ایسا پروگرام بنانے کی بات ہو رہی ہے جس سے صارفین کو ناجائز تنگ کیا جاتا ہے اور الا بلا اور 'لٹرم پٹرم' قسم کی مارکیٹنگ کی جاتی ہے؟ کیا کوئی صاحب صارفین کے نکتہ نظر سے بھی بات کر سکتا ہے؟ ایسے سپیمرز کو کیسے روکا جا سکتا ہے؟ فی الوقت میرے پاس تو معذرت کے ساتھ مغلظات کے علاوہ اور کوئی حل نہیں ہے! کیا کوئی مدد کر سکتا ہے؟
اور پروگرام کی زبان (پائتھن) بھی سانپ والی ہے۔ ایک تو کریلا وہ بھی نیم چڑھا۔ :laughing:
 

سین خے

محفلین
ابن سعید اردو آپ کو جو بات کرنی ہو یہاں لڑی میں ہی ڈسکس کیجئے بلاوجہ مجھ سے مکالمے میں منفی ریٹنگز ملنے کا شکوہ نہ کیجئے :)
جیسے مراسلے ہوتے ہیں ویسی ہی ریٹنگز دیتی ہوں۔ ریٹنگ آپ کی شخصیت کو نہیں دی جاتی ہے بلکہ مراسلے کو دی جاتی ہے اسلئے اتنا پریشان نہ ہوں :) محمد وارث بھائی سینئر رکن اور سابقہ منتظم ہیں۔ میں ان کے یا کسی اور محترم محفلین کے لئے ایسی گفتگو کو مناسب خیال نہیں کرتی ہوں اور یقیناً دیگر اراکین بھی ایسی ہی سوچ رکھتے ہیں جبھی میرے علاوہ اور اراکین سے بھی آپ کومنفی ریٹنگز ملی ہیں :)
 

زیک

مسافر
Top